Professional Documents
Culture Documents
نام کتاب: سنئے !آپ کا بچہ آپ
نام کتاب: سنئے !آپ کا بچہ آپ
ف شکایت
حر ِ
آپ والدین بڑے" وہ"ہیں۔چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر مجھے
مارتے پیٹتے رہتے ہیں برا بھل کہتے ہیں دوسروں کا غصہ بھی
مجھ پر نکالتے ہیں ۔ایسا کرتے ہوئےآپ بھول جاتے ہیں کہ آپ بھی
کبھی بچے تھے ۔میری خواہش ہے کہ آپ اپنے آپ میں تبد یلی پیدا
کریں ۔اپنے غصہ اور جذباتی پن پر کنٹرول کریں ۔کیونکہ مجھے
آپ کی مدد ،دوستی ،محبت اور رہنمائی کی ضرورت ہے ۔آئیں ایک
دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ شاہراہ زندگی پر یہ
سفر ہنستے مسکراتے اور افہام و تفہیم کے ساتھ طے کیا جا سکے۔
آپکا بیٹا /بیٹی
.1جب میں کوئی اچھا کام کرو ں تو مجھے شاباش ضرور دیں ۔
اس سے میری حوصلہ افزائی ہوتی ہیں اورخوشی کا احساس ہوتا
ہے ۔
.2مجھ میں ایسی مہارتیں پیدا کریں جو تا حیا ت میرے ساتھ رہیں۔
.3میری فیملی میں ایسی سرگرمیاں ہوں جن سے میں ہر فیملی ممبر
کی قربت محسوس کر سکوں۔
..4مسجد میں مجھے اپنے ساتھ لے جائیں۔نماز پڑھنا ،نماز کے بعد
ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کرنا اور لوگوں سے ہاتھ ملنا
مجھے اچھا لگتا ہے۔
.5اپنے وعدے کا پاس کریں کیونکہ جب آپ کسی اچھے کام پر
مجھے انعام دینے کا وعدہ کرتے ہیں مگر نہیں دیتے تو میری
نظروںمیں آپ با اصول نہیں رہتے۔
6.میرے ایمان اور صحت و سلمتی کے لئے اللہ تعال ٰی سے دعا
کرتے رہیں اس سے میں اپنے آپ کو خوش قسمت اور محفوظ تصور
کرتا /ہوں۔
.7کبھی کبھی میرے لئے کھانے کی کوئی چیز وافر مقدار میں
لئیںاور مجھے اپنے دوسروں/سہیلیوں کے ساتھ مل کر کھانے کا
ت قلبی ،اخوت اور محبت کاموقع دیں ۔اس سے مجھ میں وسسع ِ
احساس پیدا کر ہوتا ہے ۔
.8عشاء کی نماز کے بعد مجھے سو جانے کا موقع دیں اور صبح
جلدی بیدار کر دیا کریں۔کیونکہ جب میں نیند پوری کر کے اٹھتا
/اٹھتی ہوں تو دن بھر ہشاش بشاش رہتا /رہتی ہوں اور دل لگا کر
کام کرنے کو جی چاہتا ہے ۔مگر جس دن تاخیر سے سونے کاموقع
ملے تو اگلے دن بوریت سی ہوتی ہے ۔ کسی کام کو جی نہیں چاہتا ۔
.9اس بات کا دھیان رکھیں کہ ٹی وی ،وسی آر،ٹیپ ریکارڈ
،کمپیوٹر اور ویڈیوگیمز وغیرہ میری اخل قی اور جسمانی صحت
کو خراب نہ کرنے پائیں۔
جب کوئی ٖ غلطی سر زد ہو جائے تو میرے ساتھ 10
.
پلیز چیخ چل کر بات نہ کریں ۔آپ کو لل پیل دیکھ کر میں اپنے آپ
کوخوف زدہ اور بکھرا بکھرا سا محسوس کرتا /کرتی ہوں۔
کبھی کبھی چھٹی کے دن مجھے اپنے ساتھ .11
سیرو تفریح کیلئے لے جائیں۔سبز گھاس ،خوبصورت پھول،
آبشاریں،جھولے ،پرندے اور جانور مجھے اچھے لگتے ہیں۔
سزا دیتے وقت یہ بتانا نہ بھولیں کہ مجھے سزا .12
کیوں دی جا رہی ہے ؟ایسی وجوہات بتائیں جو میری سمجھ میں آ
سکیں ۔
میری موجودہ غلطی کے ساتھ گذشتہ غلطیوں .13
کی فہرست نہ دہرائیں بڑوں سے بھیٖٖ غلطیاں ہوتی ہیں۔میں تو پھر
بھی بچہ ہوں ۔
مجھے نکما ،بے وقوف اورگدھا کہہ کر نہ پکا .14
راکریں ۔کیا آپ ڈکشنری میں میرے لئے اس سے اچھے الفاظ
موجود نہیں۔
جب آپ مجھے خود قرآن مجید پڑھاتے ہیں اور .15
سکول کاہوم ورک کرنے میں میری مدد کرتے ہیں تو مجھے
محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو واقعی مجھہ سے محبت ہے ۔ورنہ آجکل
والدین کے پاس اپنے بچوں کے لئےوقت کہاں ہے ؟
جب گھر میں کوئی اچھی چیز پکتی ہے اور آپ .16
میرے ہاتھ اس میں سے کچھ حصہ ہمسائے کے گھر بجھواتے ہیں تو
مجھے عجیب سے روحانی خوشی کا احساس ہوتا ہے۔
کبھی کبھار میرے دوستوں /سہیلیوں کو اہتمام .17
کے ساتھ کھانے پر بلئیں ہمارے اکٹھے کھانا کھانے سے مجھے
اخوت اور بھائی چارے کا سبق ملتا ہے ۔
اگر ممکن ہوتو کم از کم ایک وقت کا کھانا .18
میرے ساتھ ضرور کھائیں۔
مجھے کھانے پینے کے آداب سکھانے کےساتھ .19
ساتھ بھوک رکھ کر کھانے کی عادت ڈالیں
کھانے کے معاملے میں کبھی کبھی میری پسند .20
یدہ ڈش مجھ سے پوچھ کر تیار کروائیں۔
مجھے اپنے رشتے داروں کے بارے میں .21
معلومات دیں اور وقتا ًفوقتا ًان سے مل قات کا بھی اہتمام کریں۔
آپ بڑے ہیں اور میں چھوٹا۔اس لئے میری .22
غلطیوں پر در گزر کر کے اپنےبڑا ہونے کا ثبوت دیں اور اچھے
طریقے سے میری اصلح کریں ۔
جب آپ مجھ سے چیزیں چھپا چھپا کر رکھتے .23
ہیں تو میں اپنے دل میں عجیب سی تنگی محسوس کرتا /کرتی ہوں ۔
آپکا ایسا رویہ مجھے چوری کی عادت ڈال سکتا ہے ۔
مجھے شدت پسندانہ نظریات وخیالت سے دور .24
رکھیں ۔مجھے ان لوگوں کے شر سے بچائیں جو فرقہ واریت ،ذات
پات ،زبان اور رنگ ونسل کی بنیاد پر نفرتیں پھیلتے ہیں
مجھےمیرے پیارے رسول ﷺکی پیاری پیاری .25
باتیں کہانی کی صورت میں بتایا کریں۔مجھے یہ باتیں بڑی پیاری
لگتی ہیں ۔جان سے بھی زیادہ پیاری۔
مجھے نمازسکھائیں اور اس میں پڑھے جانے .26
والے الفاظ کا مفہوم بھی سمجھائیں،مجھے نمازسمجھ کر اور
باقاعدگی سے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
مجھے اپنے دوستوں کے بارے میں بتائیں اور .27
کبھی کبھی ان کے ہاں لے بھی جائیں۔
مجھے اجازت دیں کہ میں اپنے کھلونوں سے .28
دوسرے بچوںکو بھی کھیلنےدوں۔
مجھے جنوں بھوتوں کی کہانیاں سنا کر بزدل نہ .29
بنائیں بلکہ بہادر لوگوں کی کہانیا ن سنا کر بہادر بنائیں۔
مجھے بچوں کے اچھی اچھی سی ڈیز ل کر دیں .30
۔یہ میری تربیت اور تفریح طبع کے لئے بہت ضروری ہیں۔تجھے کیا
ملے گا نماز میں قرآنی قصے ،چاند نگر سے تٹرم تم تڑم ،کیسٹ
کہانی ،کیسٹ ڈائجسٹ والیم 1تا 10منزل ،نیکی کے ہم لوگ سپاہی
،کلم اقبال عنایت چچا کی محفل ،اے خدا !قرآنی کی تفہیم دے ،بہادر
صیام،نغمات رمضان ،عیدکا تحفہ ،بگل بھگت ،انگوروںکی چوری ،
ن یوسف ،محمد بن قاسم )حصہ اول ودوم ( ،turn to allahحس ِ
پہلے انسان کی کہانی ،نشاِنحیدر ،مومن کا ہتھوار اور کامیابی کا زینہ
بہت پیاری سی ڈیز ہیں ۔یہ فہرست میرے دوست عرفان نے بنا کر دی
ہے ۔اس
نے اپنے گھرمیں اچھے اچھے کیسٹ اور سی ٖڈٖیز کی ایک لئبریر ی
بنائی ہوئی ہے۔
مجھے اچھی اچھی کتابیں پڑھنے کو ل کر دیں۔ .31
ءقرآن ،انمول ،منزل ،کہانی ایک لڑکے کی ،زندہ باد گلدستہ
مشغلہ ،دو آنسو،سکارف،چندہ ماموں دور کے ،نیک چڑیاں عظیم
عطیہ ،روشن راستہ ،دلچسپ منصوبہ ،فضائی حملہ،کال پتھر،گمنام
محسن،پھول اور کانٹے ،علم کا اجال ،تین دوست ،خزانہ
،واپسی،کاہلوں کی شہزادی،آزادی کا دن ،اچھے بچوںکی اچھی
عادتیں،عقل مند کون ؟،اور اچھا بچہ کون ؟وغیرہ تربیتی کہانیوں کی
بہترین کتابیں ہیں۔میرے عرفان نے اپنے گھر میں ایسی کتابوںکی
بھی ایک لئبریری بنائی ہوئی ہے ۔
میرا سب سے قیمتی اثاثہ آ پ دونوں کی آپس کی .32
محبت ہے ۔
مجھے مشکل حالت کا مقا بلہ کرنے کیلئے ابھی .33
سے ذہنی طور پر تیار کریں۔
یاد رکھیں!آپکی دیانت داری ،مستقل مزاجی اور .34
راست گوئی میری شخصیت کو مضبوط اور پر اعتماد بنانے کیلئے
بہت ضروری ہے ۔
مجھے اپنے جیب خرچ میں سے کچھہ رقم .35
بچانے کی عادت ڈالیں ۔اگر ممکن ہو تو مہینے بھر کا جیب خرچ
اکٹھا ہی دے دیا کریں تاکہ میں اسے منصوبہ بندی کے ساتھ خرچ کر
سکوں۔
میرے سوالوں کا جواب دیں چاہے احمقا نہ ہی .36
کیوں نہ ہوں ۔
جب میں کسی سے برے رویہ سے پیش آؤں تو .37
ضرور نشاندہی کریں مطلوب اور غیر مطلوب رویوں سے مجھے
اچھی طرح آگاہ کریں ۔
اگر میں اپنا ہوم ورک اچھے طریقے سے نہ کر .38
پاؤں تو بجائے برہم ہونے کے میری مدد کریں۔
مجھے اپنے غصہ پر قابو پانے کا فن سکھائیں ۔ .39
اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب کوئی میرا .40
دوست /سہیلی ہمارے گھر آئے تو آپ اسے خشدلی سے خوش آمدید
کہیں۔
میرے ساتھ مایوسی اور دل شکنی کی باتیں ہر .41
گزنہ کریں بلکہ ہمت اور حوصلہ افزائی کرنے والی باتیں کریں۔
بات کو اس انداز سے شروع نہ کریں کہ جب .42
میں تمہا ری عمر کا تھا/تھی تو ۔۔۔۔۔۔کیونکہ ہر کوئی ہر عمر میں
مختلف صلحیتوں کا مالک ہوتا ہے ۔
مجھے اپنی آزدای دیں مگر اپنی نگرانی میں ۔ .43
جب میں اپنے دوستوں /سہیلیوں میں ہوتا /ہوتی .44
ہوں تو براہ مہربانی میرے ساتھ ہی چمٹے رہنے سے گریز کریں۔
مجھے سب کے سامنے برا بھل کہنے کی بجائے .45
علیحدگی میں سمجھا ئیں۔
آ پ کی طرف سے میرے ماتھے پر دیا ہوا .46
بوسہ میرے سر کو فخر سے بلند کر دیتا ہے ۔
آپکے منہ سے نکلے ہوئے تعریفی کلمات میری .47
کامیابی کی منزل کو قریب تر کر سکتے ہیں۔
اپنے قیمتی وقت میں سے میرے لئے کچھ وقت .48
ضرور نکالیں ۔پاس بیٹھیں ،مسکرائیں ،کھیلیں یا کوئی دلچسپ
سرگرمی کریں ۔
مجھ سے میری عمر کے مطابق توقعات وابستہ .49
کریں ۔
آپکا میرے ساتھ مزاح اس بات کی علمت ہے کہ .50
آپ میرے دوست بھی ہیں ۔
آپکی طرف سے میرے دوستوں /سہیلیوں کی .51
عزت افزائی کے نتجے میں جب وہ آ پکی تعریف کرتے /کرتی ہیں تو
میرا دل خوشی سے پھولے نہیں سماتا ۔
قبلہ !جن باتوں سے آپ مجھے روکنا چاہتے ہیں آ .52
پکو خود بھی ان سے رکنا پڑے گا ۔
جب میں محبت سے آپکے کندھے پر ہاتھ .53
رکھتا /رکھتی ہوں تو آ پ اپنے کندھے کو جھٹک کرنا گواری کا
تاثر نہ دیا کریں ۔
بیما روں کی تیماداری اور مدد کیلئے مجھے .54
اپنے ساتھ لے جایا کریں ۔ان کی تیماداری اور مدد کر کے مجھے
روحانی خوشی ملتی ہے ۔ہمدردی اور ایثارکا جزبہ پیدا ہوتا ہے۔
مجھے مسنون دعائیں ترجمے یاد کروائیں اور .55
مشکل اوقات میں ان دعاؤں کا سہارا لینے کی عادت ڈالیں ۔
آپکا میری باتوں کو غور سے سننا اس بات کی .56
علمت ہے کہ آپ مجھ سے واقعی محبت کرتے ہیں مگر جب آپ
میری بات کو ادھورا سنتے ہیں یا سنی ان سنی کر دیتے ہیں تو
مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے ۔
میرے سامنے اپنے آپکو پر سکون رکھا کریں ۔ .57
مجھ پر ضرورت سے زیادہ پہرے نہ لگائیں میں .58
غلطیاں نہیں کروں گا /نہیں کرونگی تو سیکھوں گا /سیکھوں گی
کیسے ؟
میرے دوستوں /سہیلیوں کے کپٹرے اور بال نہ .59
دیکھیں ۔آخر وہ میرے دوست /میری سہیلیاں ہیں ۔ہاں اگر برے کردار
کے بچوں کے ساتھ دوستی کروں تو ضرور اصلح فرمائیں ۔
اگر کبھی کبھی لیٹ پہنچوں تو برا بھل کہنے .60
کے بجائے وجہ ضرور پوچھ لیں ۔ہو سکتا ہے میرے پاس کوئی معقو
ل دلیل ہو ۔
حقائق کی چھان بین کیے بغیر مجھ پر کوئی .61
الزام نہ لگائیں۔
مجھے بڑوں کا اد ب اور چھوٹوں سے شفقت .62
کرنا سکھائیں ۔
اگر میری فیملی کی کوئی فوٹو البم ہو تو .63
مجھے ضرور دکھائیں ۔اور اس کے ذریعے مجھے اپنے رشتہ داروں
کی شناخت کرائیں۔
اپنے آپکو والدین کے مقام پر ہی فائز رکھیں ۔ .64
پولیس مین بننے سے گریز کریں ۔
میرے سونے کے کمرے میں ایسے چارٹس اور .65
پوسٹر لگائیں جن پر مایوسی ختم کرنے ،اخلق سکھانے اور
جدوجہد پر آمادہ کرنے والی قرآنی آیات ،احادیث ،اقوال ،ضرب ال
مثال اور اشعار لکھے ہوئے ہوں۔
مجھے حسد ،کینہ ،چغلی ،اور بہتان کے معنی .66
،مفہوم اور ان کے نقصانات سے آگا ہ کریں ۔
مجھے "اور "تو "بجائے ہمیشہ "آپ"کا استعمال .67
سکھائیں۔
آپ دونوں آپس میں جھگڑا کرنے سے پہلے سوچ .68
لیں کہ آپکے جھگڑے کو سننے اور اس سے متاثر ہونے وال شخص
میں ہوں ۔
مجھے عام اخلقیا ت کے بارے میں چھوٹی ..69
چھوٹی قرآنی آیا ت اور احادیث زبانی یاد کروائیں ۔
مجھے اجازت لے کر دوسروں کی چیزیں .70
استعمال کرنے کی تربیت دیں ۔
مجھے جسمانی اور روحانی صفائی کا مفہوم .71
سمجھا ئیں،کپڑے ،جوتے ،بستہ اوردیگر اشیاء کو صاف اور تربیت
سے رکھنے میں میری مدد کریں ۔نیز مجھےدلئل کے ساتھ بتائیں کہ
ماحول کو صاف ستھرا رکھنا کیوں ضروری ہے ۔
مجھے خواہشات اور ضروریات کے درمیان .72
فرق بتائیں ۔آپکا میری ہر جائزہ ونا جائز خواہش کو پورا کرنا مجھے
ضدی اور ہٹ دھرم بنانے کے مترادف ہے ۔
ہوم ورک اور کھیل کود کیلئے مجھے ایک ٹائم .73
ٹیبل بنا کر دیں۔
میرا موازنہ میرے بھائیوں،بہنوں اور کلس .74
فیلوز سے مت کریں ۔ہم سب مختلف ہیں ۔اسلئے اپنی توقعات کو
ہماری صلحیتوں سے ہم آہنگ کریں۔
اپنی محبت کو تعصب کا شکار نہ ہونے دیں ۔ .75
میرے بھائیوں اور بہنوں میں اپنی محبت کو برابری کی بنیاد پر تقسیم
کریں۔
مجھے ٹیوشن کا رسیانہ بنائیں۔بنے بنائے .76
سوالت اور ان کے جوابات کو رٹا نہ لگانے نصابی کتب میں سے
سوالت کے جوابات خود اخذ کرنے اور ان کو سمجھ کر ذہن نشین
کرنے پر میری حوصلہ افزائی کریں۔
مجھے فرسودہ ،غیر تعمیری ،جھوٹی انا اور .77
نمودونمائش پر مبنی روایات کو خوگر نہ بنائیں
میری تخلیق اور تحقیقی صل حیتو ں میں .78
اضافہ کرنے میں میری مدد کریں ۔
سگریٹ نہ پی کر ،فحش فلموں سے پرہیز کرکے .79
۔بیہودہ گانے نہ سن کر اور گالیوں کو اپنی گفتگو سے خارج کرکے
میرے لئے اچھی مثال قائم کریں۔
مجھے اپنی غلطی تسلیم کر نے کے فوائد اور .80
اپنی ضد پر اڑے رہنے کے نقصانات دلئل کے ساتھ بتائیں ۔
میرے اساتذہ سے میری تعلیم وتربیت کی بابت .81
ضرور رابطہ رکھیں ۔
آ پ دونوں میرے سامنے ایک دوسرے کو .82
مورود الزام ٹھرا کر میری حمایت حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں
۔
میری شرارتیں میری ذہانت کی دلیل ہیں ۔ہر .83
وقت ڈانٹ ڈپٹ آپ کیلئے مناسب نہیں ہے۔
حسن اور حضرت حسینؓ اپنے نانا
ؓ حضرت .84
حضرت محمدﷺکی پشت مبارک پر دوران سجدہ چڑھ کر بیٹھ جاتے
مگر ان کے نانا ﷺاس وقت تک سجدے سے سر نا اٹھا تے جب تک
وہ خود نہ اتر جاتے ۔ کتنا زبردست پیغام ہے آپ کے لئے ؟مجھے ڈانٹ
پلتے اور مجھ پر تنقید کرتے وقت اس پیغام کو ضرور مدنظر
رکھیں۔
ہمارے رسول ﷺنے فرمایا کہ بچےپھول ہیں ۔آپ .85
ہی بتائیں پھول کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہیے یا سختی سے۔
مجھے تعلیم و تربیت کے ذریعے اچھی ملزمت .86
کے ساتھ ساتھ سچا مسلمان اور اچھا پاکستانی بننے کا ٹارگٹ بھی
دیں ۔
ہمارے پیارے رسول ﷺ تو مٹی میں لتھڑے .87
بچوں کو بھی گود میں اٹھا تے اور پیار کرتے ۔مجھ سے نفرت کا
اظہار کرنے سے پہلے اپنے ذہن کی سکرین پر آپ ﷺ کا یہ مبارک
عمل ضرور لئیں ۔
میرے لئے کھانے ،اور پڑھنے کے اوقات مقرر .88
کریں ۔
اگر میرا کسی ساتھی سے جھگڑا ہو جائے تو .89
بل سوچے سمجھے میرے حمایت نہ شروع کر دیں ۔
میں سو کر اٹھو تو مسکرا کر میرا استقبال ..90
کریں ۔
مجھ پر اعتماد کریں اور مجھ پر اعتماد بنائیں ۔ .91
ہر ماہ چند روپے دیں جنہیں میں اپنے ہاتھ سے .92
اللہ کی راہ میں خرچ کر سکوں ۔
اپنے مافی الضمیر کے اظہارکیلئیےمجھے مقرر .93
بنائیں اور بات کرنے کا اور سننے کا سلیقہ سکھائیں ۔
اگر آپ میرے لئے کمپیوٹر خریدیں تو اس کے .94
ذریعے میری تعلیم و تریبت کو بھی یقینی بنائیں ۔عرفان کے ابو تمام
اہل خانہ کو ایک جگہ بٹھا کر کمپیوٹر کے ذریعے تلوت قرآن
مجید ،ترجمہ ،تفسیر ،اور تجوید سکھاتے ہیں ۔ریاضی ،سائنس ،
انگریزی ،جغرافیہ ،اور دیگر علوم کی سی ڈیز کے علوہ ان کے
پاس بچوں اور بڑوں کی اخلقی تربیت کے مختلف اداروں کی بنی
ہوئی سی ڈیز موجود ہیں
یاد رکھیں !میں آپکے ذہن کو اچھی طرح نہیں .95
پڑھ سکتا مگر آپ میرے ذہن کو اچھی طرح پڑھ سکتے ہیں۔
مجھے تربیت دیں کہ میں ہر نئی چیزخریدنے .96
کی ضد نہ کر وں۔