You are on page 1of 3

‫‪Do Americans Know Who Lionel Messi‬‬

‫?‪Is‬‬
‫جگر مراد ابادی‬

‫نظر مل کے مرے پاس آ کے لوٹ لیا‬

‫جگر مراد آبادی‬

‫‪MORE BY‬‬
‫جگر مراد آبادی‬

‫نظر مل کے مرے پاس آ کے لوٹ لیا‬

‫نظر ہٹی تھی کہ پھر مسکرا کے لوٹ لیا‬

‫شکست حسن کا جلوہ دکھا کے لوٹ لیا‬

‫نگاہ نیچی کئے سر جھکا کے لوٹ لیا‬

‫دہائی ہے مرے ا کی دہائی ہے‬

‫کسی نے مجھ سے بھی مجھ کو چھپا کے لوٹ لیا‬

‫سلما اس پہ کہ جس نے اٹھا کے پردۂ دل‬

‫مجھی میں رہ کے مجھی میں سما کے لوٹ لیا‬


‫انہیں کے دل سے کوئی اس کی عظمتیں پوچھے‬

‫وہ ایک دل جسے سب کچھ لٹا کے لوٹ لیا‬

‫یہاں تو خود تری ہستی ہے عشق کو درکار‬

‫وہ اور ہوں گے جنہیں مسکرا کے لوٹ لیا‬

‫خوشا وہ جان جسے دی گئی امانت عشق‬

‫رہے وہ دل جسے اپنا بنا کے لوٹ لیا‬

‫نگاہ ڈال دی جس پر حسین آنکھوں نے‬

‫اسے بھی حسن مجسم بنا کے لوٹ لیا‬

‫بڑے وہ آئے دل و جاں کے لوٹنے والے‬

‫نظر سے چھیڑ دیا گدگدا کے لوٹ لیا‬

‫رہا خراب محبت ہی وہ جسے تو نے‬

‫خود اپنا درد محبت دکھا کے لوٹ لیا‬


‫کوئی یہ لوٹ تو دیکھے کہ اس نے جب چاہا‬

‫تماما ہستی دل کو جگا کے لوٹ لیا‬

‫کرشما سازی حسن ازل ارے توبہ‬

‫مرا ہی آئینہ مجھ کو دکھا کے لوٹ لیا‬

‫نہ لٹتے ہم مگر ان مست انکھڑیوں نے جگرر‬

‫نظر بچاتے ہوئے ڈبڈبا کے لوٹ لیا‬

‫ویڈیو‬

‫‪RECITATIONS‬‬
‫نعمان شوقنعمان شوق‬

You might also like