Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫دیوالی پر ایک مختصر مضمون‬

‫دیوالی ہندوؤں کا ایک مشہور اور قدیم تہوار ہے اور سارے ہندوستان میں بڑی دھوم دھام‬
‫سے منایا جاتا ہے۔عام عقیدہ یہ ہے کہ جب شری رام چندر جی لنکا فتح کرنے کے بعد سیتا‬
‫جی کو ساتھ لے کر واپس اجودھیا لوٹے تو لوگوں نے بے حد خوشی منائی۔گھر گھر دیپ‬
‫جالئے گئے۔اس دن کی یاد میں یہ تہوار اب ہر سال منایا جاتا ہے۔رات کو مکانوں‪ ،‬دکانوں‬
‫اور دیواروں پر چراغ‪ ،‬شمع‪ ،‬بجلی کے قمقمے اور دیے جالئے جاتے ہیں۔یہ ایک دلکش‬
‫نظارہ ہوتا ہے جسے ہزاروں لوگ دیکھنے کے لیے بازاروں مندروں وغیرہ میں جاتے‬
‫ہیں۔‬

‫بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک موسمی تہوار ہے۔برسات کے موسم میں کیڑے‬
‫مکوڑے پیدا ہو جاتے ہیں جن میں سے بعض زہریلے بھی ہوتے ہیں اس لیے برسات کے‬
‫عین بعد اور سردی کا موسم شروع ہونے پر گھر کی صفائی نہایت ضروری ہے یہی وجہ‬
‫ہے کہ دیوالی کے موقع پر لوگ مکانوں دکانوں کی سفیدی کرواتے ہیں۔جس سے دیواروں‬
‫کے ساتھ چمٹے ہوئے جراثیم اور کونے کونے میں چھپے ہوئے کیڑے مکوڑے مر جاتے‬
‫ہیں۔اس سے بیماری کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔‬

‫دیوالی کے تہوار پر لوگ نئے کپڑے پہنتے ہیں‪ ،‬گھروں کو آراستہ پیراستہ کیا جاتا ہے‪،‬ہر‬
‫گھر میں مٹھائی آتی ہے جسے کھا کر بچے بڑھے سب لطف اٹھاتے ہیں۔رات کو لکشمی‬
‫کی پوجا کی جاتی ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دیوالی کے دن جس گھر میں‬
‫لکشمی کی پوجا ہوتی ہے وہاں دھن دولت کی کمی نہیں رہتی۔اس لیے بہت سے ہندو رات‬
‫کو اس دیوی کی پرستش کرتے ہیں۔دوکاندار نئے کھاتے کھولتے ہیں اور اس کو نیک فال‬
‫سمجھتے ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ سال بھر وہ خوب نفع کمائیں گے اور ان کا کاروبار ترقی‬
‫کرے گا۔‬

‫دیوالی کے تہوار کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس دن شام پڑتے ہی پٹاخے چھوڑنے‬


‫شروع ہوجاتے ہیں۔گلیوں‪ ،‬بازاروں میں بچوں کی ٹولیاں جابجا گل پھلجڑیاں چھوڑتی‪ ،‬بم‬
‫چالتی‪ ،‬مہت ابی اور چھنچھور پھینکتی دکھائی دیتی ہیں۔اس روشنی کے تہوار میں غضب کا‬
‫نظارہ ہوتا ہے۔بازاروں اور سڑکوں پر بھیڑ ہوتی ہے‪ ،‬کھوے سے کھوا چھلتا ہے۔منڈیروں‬
‫پر‪ ،‬چھتوں پر‪ ،‬دروازوں پر‪ ،‬کھڑکیوں میں غرض ہر جگہ موم بتیاں یادیو کی قطاریں‬
‫منور ہوتی ہیں۔بجلی کے قمقموں کی لڑیاں مختلف رنگوں کی عجب بہار پیدا کرتی‬
‫ہیں۔نیال‪ ،‬سفید‪ ،‬سرخ‪ ،‬ہرا‪ ،‬ہر رنگ اپنا سماں باندھتا ہے۔اسی وجہ سے اس تہوار کو‬
‫روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔‬

You might also like