Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫پیش لفظ‬

‫اس مقالے کی تکمیل کے سلسلے میں سب سے پہلے خدائے بزر ُ‬


‫گ‬
‫برتر کی بے حد شکر گزار ہوں ۔ جو کل کائنات کا خالق و مالک ہے جس‬
‫کی خاص رحمت سے یہ مقالہ تکمیل کے مراحل تک پہنچا تحقیق کرنا‬
‫اور کھوج لگانا انسانی فطرت میں شامل ہے تحقیق کے پیش نظر‬
‫مختلف دررسگاہوں میں تحقیقی کام کروا یا جارہا ہےایسے موضوع کو‬
‫تحقیق کے دائرے میں شامل کیا جاتا ہے جو عملی و ادبی اور تحقیقی‬
‫سطح پر ایک نماہاں مقام کا حامل ہو زیر نظر مقالہ” کلیات قلق کا‬
‫موضو عاتی مطالعہ “ تحقیقی کام کے لیے منتخب کیا گیا ہےکوشش کی گئی‬
‫ہے کہ موضوع سے قریب تررہ کر ضروری چیزوں کو احاطہ تحریر‬
‫میں الیا جائے اور غیر ضروری باتوں سے گریز کیا جائے۔‬
‫کو تین ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ‪،‬پہلے باب میں‬ ‫اس مقالے‬
‫”سفرنامے کی روایت کا بتایا ہے کہ وہ کیا ہے اور کیسے شروع ہوئی۔دوسرے‬
‫باب میں منظوم سفرنامے کا فکری جائزہ لیا گیا ہے۔اور تیسرے باب میں منظوم‬
‫سفرنامے کا فنی جائزہ “ان تمام عنوانات کو زیر بحث الیا گیا ہے۔یہ سارا کام‬
‫مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری کا تھا جسے اساتذہ‬
‫کرام نے بطریق احسن پورا کروایا ہے ۔ میں اپنے تمام اساتذہ کی تہہ دل‬
‫سے شکر گزار ہوں جنھوں نے قدم قدم پر ہماری رہنمائی کی اور ان سے‬
‫ہمیں فیض کسب کرنے کا موقع مال بالخصوص سر خرم کی شکر گزار ہوں‬
‫جنھوں نے نہ صرف میرا حوصلہ بڑھایا بلکہ بھر پور تعاون کیا ۔ میں‬
‫اپ نی دوستوں کی بھی شکر گزار جنھوں نے میرے ساتھ تعاون کے ساتھ‬
‫ساتھ دعائیں بھی کیں ۔ میں اپنے خاوند محسن رسول کی شکر گزار ہوں‬
‫جنھوں نے اپنی مصروفیت کے باوجود وقت نکال کر میری معاونت کی‬
‫اوراپنے ماموں کی بھی بہت شکر گزار ہوں۔ جن کی دعا ؤں سے آج میں یہ‬
‫مقالہ لکھنے میں کامیاب ہوں گی ۔ اور محمد نعیم مبشر کی شفقت بھی‬
‫کسی احسان سے کم نہیں جنھوں نے خندہ پیشانی اورخوش اخالقی کا‬
‫مظاہر ہ کیا ۔‬
‫کوئی بھی تحقیقی کام حرف آخر نہیں ہوتا ۔ انسانی کا وش ہونے‬
‫کے ناطے اسے غلطیوں سےمبرا قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ امید ہے اہل نقطہ‬
‫در گزر فرمائیں گے اور مشفقانہ رویہ اختیار‬ ‫نظر اس سلسلے میں‬
‫کریں گے ۔‬
‫(آمین)‬
‫فائزہ‬
‫رشید‬

You might also like