نماز کی پہلی شرط

You might also like

Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫نماز کی پہلی شرط‪ -:‬طہارت‬

‫(مسئلہ‪ )1‬نمازی کا بدن‪ ،‬کپڑے اور جگہ کا نجاست سے پاک ہونا۔ (مسئلہ‪)2‬‬
‫نجاست دو قسم کی ہے‪ ،‬ایک وہ جو ظاہری طور پر نظر آتی ہے جیساکہ پیشاب‬
‫وغیرہ‪ ،‬اسے نجاست حقیقہ کہتے ہیں۔ دوسری قسم وہ ہے جو ظاہری طور پر نظر‬
‫نہیں آتی لیکن شریعت نے اسے نجاست قرار دیا ہے جیساکہ بے غسل و بے وضو‬
‫ہوناوغیرہ‪ ،‬اسے نجاست حکمیہ کہتے ہیں۔ (مسئلہ‪ )3‬نجاست حقیقہ کی پھر دو‬
‫قسمیں ہیں‪ )1( :‬نجاست غلیظہ (‪ )2‬نجاست خفیفہ۔ (مسئلہ‪ )4‬نجاست غلیظہ‪ :‬نجاست‬
‫غلیظہ درہم کی مقدار سے زیادہ لگی ہوئی نہ ہو ‪،‬نجاست غلیظہ گاڑھی بھی ہوتی‬
‫ہے اور پتلی بھی۔ (الف) اگر نجاست گاڑھی ہو جیسے پاخانہ تو اس وقت درہم کی‬
‫پیمائش وزن کے اعتبار سے ہوگی ‪،‬اس کا وزن آج کے دور میں تقریبا چار گرام‬
‫ہے یعنی چار گرام سے کم ہو۔ (ب) اگر نجاست پتلی ہو جیسے پیشاب‪ ،‬منی وغیرہ‬
‫تو اس وقت درہم کی پیمائش لمبائی چوڑائی کے اعتبار سے ہوگی (اس کی مقدار یہ‬
‫ہے کہ ہاتھ کی ہتھیلی کو خوب پھیال کر ہموار رکھیں اور اس پر آہستہ سے اتنا‬
‫پانی ڈالیں کہ اس سے ِزیادہ پانی نہ رک سکے‪ ،‬اب پانی کا جتنا پھیالؤ ہے اتنا بڑا‬
‫درہم سمجھا جائے گا‪ ،‬اس کا پھیالو تقریبا پاکستانی پانچ روپے کے سکے کے‬
‫برابر ہے)۔ (مسئلہ‪ )5‬نجاست خفیفہ‪ :‬نجاست خفیفہ کپڑا یا بدن کے جس حصہ پر‬
‫لگی ہواس حصہ یا عضو کی چوتھائي سے کم ہو۔ (مسئلہ‪ )6‬نجاست غلیظہ میں‬
‫انسان کا پیشاب‪ ،‬پاخانہ‪ ،‬منہ بھر قے‪َ ،‬حیض و ِنفاس و اِستحاضہ کا خون‪َ ،‬منی‪َ ،‬مذی‪،‬‬
‫َودی‪ ،‬دودھ پیتےبچے کا پیشاب‪،‬حرام جانورجیسے کتا‪،‬بلی‪،‬چوہا‪،‬گدھا ‪،‬سوروغیرہ‬
‫کا پیشاب و پاخانہ‪،‬حالل جانور جیسے گائے‪ ،‬بھینس ‪،‬اونٹ‪،‬بکری کا صرف‬
‫پاخانہ‪،‬گھوڑے کی لید‪ ،‬مرغی و بطخ کی بیٹ شامل ہیں۔‬
‫(مسئلہ‪ )7‬نجاست خفیفہ میں حالل جانوروں کا پیشاب‪ ،‬گھوڑے کا پیشاب‪ ،‬حرام‬
‫پرندوں جیسے کوا‪،‬چیل وغیرہ کی بیٹ شامل ہے۔‬

You might also like