Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 4

‫‪pp:01/02‬‬

‫بسم ہللا الرحمٰ ن الرحیم‬

‫آپ کا صفحہ“(تبصرہ‪،‬متعلق)اشاعتِ‪ :‬یکم ستمبر ‪2019‬ء”‬

‫‪)،‬جنگ سن ڈے میگزین“(کراچی ایڈیشن”‬

‫بخدمت‪ :‬محترمہ نرجس ملک‪،‬ایڈیٹر‪ :‬سن ڈے میگزین‬

‫!‘ َوعلیکم السالم َورحمۃ ہللا و برکاتہ‬

‫!!ہر لحاظ سے‪ ،‬ہر ممکن طور پر‪،‬ہر پَل‪،‬سالمت‪ ،‬ماال مال رہئے‪،‬آمین‬

‫“دیوانے کا خواب”‬

‫یکم ستمبر ‪2019‬ء کا شمارہ‪،‬نئے قمری برس یکم محرم الحرام ِسن‪1441‬ہجری‪ ،‬نظروں کے‬
‫فکرو اثر ہوتے‪،‬تو‬
‫ب ِ‬‫سامنے ہے‪ ،‬خاصی حد تک پڑھا‪،‬سمجھا جاچکا ہے۔ گر‪،‬ہم‪ ،‬اہ ِل نظر‪ ،‬صاح ِ‬
‫‪)،‬شمارہ”پرکھنے‪،‬جانچنے“کا دعوا بھی کرتے(لوگ چاہے‪،‬جیسے دعو ٰی لکھیں‪ ،‬میں دعوا لکھتا ہوں‬

‫سرورق‪،‬دو عدد با پردہ (عالوہ چہرہ) مستورات سے سجا ہے‪،‬عبایا اور حجاب والی تصاویر‬
‫یخ حجاب‪ ،‬مدیرہ صاحبہ نے‪،‬خود لکھا‪،‬سو عمدہ‬‫سے آراستہ منظر نامے پر پیش نامہ بھی‪،‬مع تار ِ‬
‫لکھا۔ماڈل خواتین کی عمروں اور ڈیل ڈول میں واضح فرق کے باوجود‪ ،‬اِن کے لئے ”سہیلی“کا لفظ‬
‫وضع کیا گیا؟؟ہوگی کوئی وجہ‪ ،‬یا سُرخ ملبوس والی لڑکی کا وزن کچھ زائد ہوگا؟ اب ہر بات میں ٹانگ‬
‫کیوں اَڑائیں اور کیوں باقی ماندہ دس فیصدی بچے کُھچے پر قینچی چلوائیں؟ویسے ہی ”آپ کا‬
‫نوے فیصد لکھے پر قینچی چال دینے کی‪،‬‬ ‫صفحہ“میں ایک کرب ناک اطالع‪ ،‬عابد بٹ کو‪ ،‬لوگوں کے ّ‬
‫کوئی پچاسیوں بار پہنچائی گئی ہے‪ ،‬ہللا جانے اس اطالع میں افسوس ہے‪ ،‬کرب ہے‪ ،‬تاسف ہے‪،‬یا‬
‫تمنائے ستائش؟؟‬

‫منور مرزا نئی حکومت کا پہال سال بیان کررہے ہیں‪ ،‬محقق‪ ،‬تجزیہ کار‪،‬منتظمین‪ ،‬قارئین‪ ،‬سبھی‬
‫بے چارے‪ ،‬گولی اور گالی‪ ،‬الزام و بہتان طرازی‪ ،‬گرفتاری و بربریت‪،‬ہر طرح کے تشدد‪ ،‬ہر طرح کے‬
‫بحران‪ ،‬نیب کی پکڑ دھکڑ سے ڈرتے سہمتے‪ ،‬لرزتے‪ ،‬صرف یہی کہہ سکتے ہیں غریب کہ‪ ،‬نہ تو‬
‫ت‬
‫نئے پن میں نیا پن ہے اور نہ ہی تبدیل شدہ میں تبدیلی‪ ،‬سوائے صبر! سو ایک زمانہ ہوا‪،‬اِسی دول ِ‬
‫پارینہ کو گلے لگائے‪،‬ہللا ہی پاکستان اور نیک ومخلص دیانت دار اہ ِل پاکستان کا بیڑاپار کرے تو ہو‬
‫!‪،‬آمین‬

‫فاروق اقدس صاحب کی ماہرانہ تحریر کے ساتھ نتھی تصویر میں ”سولہ عدد بارعب‪،‬طاقت‬
‫َورچہرے“ بھی نظر آئے‪،‬لیکن تمام چہروں کے پیچھے”ایک ہی َچہرہ!؟؟“‪ ،‬کمال است!!سب َچہروں‬
‫کے پیچھے ایک ہی َچہرہ دیکھ کر آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں نرجس بیٹا!کیسی عجب تقدیر ہے‬
‫”پاکستان جنّت نشان“ کی بھی‪،‬‬

‫ب انبیاء علیہم السالم اجمعین‪ ،‬اس ہفتہ حضرت زکریا ؑ‪،‬‬


‫بلحاظ ترتی ِ‬
‫ِ‬ ‫محمود میاں نجمی سے‪،‬‬
‫یا‪،‬جس ترتیب سے نجمی میاں لکھ رہے ہیں‪ ،‬کسی رسول کے تذکرہئ پُر نُور کی توقع تھی‪ ،‬لیکن اُن‬
‫نشان حیدر“‪،‬پاکستان کا سب سے وقیع فوجی اعزاز‪،‬حضرت علی ؑ‬ ‫کے قلم سے اِس ہفتہ‪ِ ”،‬‬
‫(لقب‪:‬حیدر)کے نام نامی سے منسوب اور وطن کی ُحرمت و حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ‬
‫نشان حیدر حاصل کرنے والے گیارہ عدد شہیدان کا جامع‬ ‫ِ‬ ‫پیش کردینے والے مجاہدین کے حوالے سے‬
‫تبصرہ مال‪ ،‬پڑھ کر خوشگوار تحفظ کا احساس ہوا‪ ،‬وطن کی قدر و منزلت کو الفاظ میں بیان کرنا‪ ،‬سہل‬
‫کام نھیں‪،‬پھر معرکہئ ِسن پینسٹھ تا حال‪ ،‬کرب کا اظہار بھی مشکل‪ ،‬گیارہ شہیدان کے بارے میں تحریر‬
‫ہے‪،‬جبکہ عموما ً دس شہیدان کو‪،‬عمومی فہرستوں میں شامل کیا جاتا ہے‪ ،‬لیکن النس نائک سیف علی‬
‫جنجوعہ کی شجاعت کی مختصر عبارت بھی پڑھنے کو ملی اور دِل و دماغ اپنے فوجی بھائیوں کی‬
‫محبت اور اُن سے عقیدت کے جذبات سے مزید َرچ بَس گیا‪ ،‬سبحان ہللا‪ ،‬شہید تو جاوداں ہوتے ہیں‪ ،‬پیہم‬
‫رواں‪ ،‬ہر پل جواں ہوا کرتے ہیں‪ ،‬شہید ہماری تاریخ کا اثاثہئ افتخار ہوا کرتے ہیں‪،‬کیسی کیسی نیک‬
‫اور مقدس ارواح سے منور تھا پاکستان‪،‬‬

‫ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کشمیر کی بیٹیوں کی ُحرمت و حیاء کی پامالی کے حوالے سے‬
‫لکھا‪ ،‬اہ ِل کشمیر طویل عرصے سے بھارتی و دیگر حکمرانوں اور اُن ممالک کی افواج کی شدید‬
‫فشار کرب کے عالم میں افغانی طالبان والی جنگجو‬
‫ِ‬ ‫بربریت کا شکار ہیں‪ ،‬یہ بے کس‪،‬الچار‪،‬دائمی‬
‫کیفیات اختیار کرلیتے‪ ،‬کہ روس جیسی متحدہ طاقت کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا‪،‬لیکن ایسا شاید ممکن نھیں‪،‬‬
‫تہتر برسوں سے زائد عرصہ ہوگیا‪ ،‬کشمیریوں کو اپنی احیاء اور بقاء کی کٹھن‪ ،‬کربناک جنگ‬
‫لڑتے‪،‬سہتے‪ ،‬سخت مصائب کو جھیلتے‪ ،‬لیکن مسلم د ُنیا گونگے کا گُڑ کھائے‪ ،‬ایک دوسرے کی جانب‬
‫تکے جاتی ہے‪ ،‬اقوام متحدہ خاموش ہے اور کشمیری ُخون بہے جارہا ہے‪ ،‬موت اَرزاں اور غلّہ گراں‬
‫مسلمانان عالم پر اپنارحم و کرم فرمادے مالک‪ ،‬آمین‬
‫ِ‬ ‫!ہے‪ ،‬یا ٰالہی‪ ،‬یہ کیسا ستم ہے‪ ،‬کشمیریوں اور‬

‫ڈاکٹر عزیزہ انجم نے حجابی حیاء کے حوالے سے عمدہ تحریر پیش کی‪،‬‬

‫ہیلتھ اینڈ فٹنس کے دونوں مضامین عمدہ‪ ،‬مفید اور پُر دردہیں‪ ،‬درد شقیقہ کے درد کو محسوس‬
‫کرتے ہی خوف سے آنکھیں بند کرلیں‪ ،‬ماضی کی اِسکرین پر‪،‬مریض کی کنپٹیوں اور تلووں پر بکری‬
‫کا کچا دودھ ملتی‪،‬جذب کراتی‪،‬مشفق دادی ماں مرحومہ کی شبیہہ اُبھری اور لمحہ بھر میں معدوم‬
‫ہوگئی‪،‬‬

‫نعت خوانی کی مالئکہ اوصاف سعادت حاصل کرنے والی‪،‬مقدس خاتون محترمہ سلم ٰی خان کا‬
‫بقلم رؤف ظفر صاحب‪ ،‬پڑھا‪،‬سبحان ہللا‪ .....‬سلم ٰی صاحبہ‬
‫انٹرویو‪ِ ،‬‬
‫میں‪ ،‬بے نظیر بھٹو جیسی حیرت انگیز مماثلت‪،‬مشابہت ہے‪،‬اِسی مضمون میں قائد اعظم ؒ کے پڑ‬
‫نواسے لیاقت مرچنٹ صاحب کو‪،‬قائد کے لکڑ نواسوں کے ہمراہ ”گُل مہر“ کا‬
‫‪pp:02/02‬‬

‫سُرخ ہا سُرخ پودا لگاتے دیکھ کر روحانی سرشاری ملی‪ ،‬لوگ‪،‬گل مہر کے سُرخ پتوں اور ننھے‬
‫پھولوں والے شجر کو شاید فراموش کرچکے ہیں‪ ،‬اب کراچی میں تو یہ پودا خال خال ہی نظر آتا‬
‫ہے‪،‬کبھی یہ درخت کراچی شہر کی شان ہوا کرتے تھے‪،‬تصویر میں ”پڑ‪،‬تڑ‪ ،‬لکڑ‪ ،‬سگھڑ“ پیڑھیانہ‬
‫رشتوں کی ترتیب کا خیال رکھا گیا‪ ،‬جس سے اضافی مسرت ملی‪،‬‬

‫!ناول ”عبد ہللا“ جاری و ساری ہے‪ ،‬چلنے دیجئے‬

‫یر دو جہاں“میں چین کے سفر کی دوسری قسط پڑھی‪ ،‬بیگم سلم ٰی اعوان کا بیانیہ چونکہ ”‬ ‫س ِ‬
‫ہرا(سہ چند‪،‬تین گُنا)‪ ،‬پیٹرز‬
‫کہانی نُما ہے‪ ،‬اس لئے رودادی سفرنامہ د ُہرا مزہ دے رہا ہے اور تصاویر تِ َ‬
‫برگ کے بوڑھے موسیقار کا قصہ ُخوب ہے‪،‬‬

‫ڈائجسٹ پر ”حجاب“ کے حوالوں سے‪ ،‬شفق رفیع بیٹی کی تحریر”جو ہو جاتی ہے ماں راضی“‬
‫پڑھنے کے بعد بے ساختہ ُمنھ سے نکال‪”:‬تو ہوجایا کرتی ہے جنت‬

‫ین بہشت ہوجایا کرتی ہے)‪،‬بہت عمدہ تحریر‬


‫مسکن زم ِ‬
‫ِ‬ ‫ا َ راضی“(یعنی ماں کی ِرضا سے جنّت ٹھکانہ یا‬
‫ہے‪،‬فرحی نعیم نے حیاء کے جگنو چمکائے‪،‬‬

‫متفرق میں لقمان اقبال کی کراچی صفائی مہم کے حوالے سے اچھی تحریر پڑھی‪ ،‬لیکن‬
‫کراچی صرف کچرا گاہ ہی نھیں‪ ،‬بلکہ انتہائی غیر منظم‪،‬غیر منتظم شہر ہو چکا ہے اور اس بد نظمی و‬
‫بد انتظامی‪ ،‬کچرے کے پھیالؤ کی وجہ کون ہے؟ روڈ سیفٹی پالن ناکام‪ ،‬سندھ پولیس ناکام‪ ،‬کے ایم سی‬
‫ادارے ناکام‪ ،‬شہری حکومت مفلوج‪،‬عوام حد درجہ جاہل‪ ،‬غافل‪ ،‬ضدی‪ ،‬اَڑیل اور خونخوار‪ ،‬تو‪،‬ایسے‬
‫سدھارنے کا عزم لے کر اُٹھے‪،‬صفائی مہم کے سلسلے میں ((ایک رات کی د ُلہن کے‬ ‫میں کون کراچی ُ‬
‫ٰ‬
‫(مصطفے کمال)‪،‬سابق طالب علم‪:‬سراج‬ ‫مصطفے‬
‫ٰ‬ ‫طور پر)) سابق فعال سٹی ناظم جناب سید کمال الدین‬
‫الدولہ گورنمنٹ ڈگری کالج‪ ،‬کراچی کے اہم نام کا اعالن ہوا‪ ،‬لیکن اگلے ہی روز‪ ،‬وہ اعالن تعطیل کا‬
‫شکار کردیا گیا‪،‬‬ ‫ڈبل قوسین ((۔۔۔۔)) والے جملے اختیاری ہوتے ہیں‪ ،‬حذف کیجئے یا رہنے‬
‫!دیجئے‬

‫ڈاکٹر طاہر مسعود صاحب کے مضمون پر کچھ نھیں کہوں گا‪ ،‬کیونکہ جان سے جاؤں گا‪ ،‬کہ‬
‫ہائر ایجوکیشن کمیشن کی د ُکان اور سیلز مین ابھی تک فعال ہیں‪ ،‬نجانے کتنے اہم پی‪،‬ایچ۔ڈی تحقیقی‬
‫مقالے‪،‬ظالموں‪ ،‬غافلوں نے نگل لئے اور ڈکار تک نہ لی‪ ،‬تو کوئی کیا کہے؟ جب پی‪،‬ایچ۔ڈی ڈگری کی‬
‫فیس ہی ایک لسانی جامعہ میں چار الکھ ُرپے طلب کی جارہی ہو تو کہاں کی تحقیق اور کیسی‬
‫تحقیق؟؟غریب طالب علم تو پی‪،‬ایچ ڈی کے تصور ہی سے گیا‪،‬‬

‫ناقابل فراموش میں آمنہ معروف کی کہانی پڑھی‪ ،‬دہلی (شمالی ہند) کے قصبے ”رٹول“ کے‬
‫حوالے سے ماضی کی روایات اور ثقافت کو اُجاگر کرتی ایک پُر تاثیر تحریر ہے‪،‬‬
‫اِک رشتہ‪ ،‬اِک کہانی میں محمد عزیز کے سامنے گھگھیاتے ہوئے التجا کرنا ہے کہ بیٹا! اصغر‬
‫گونڈوی نے تو ”گل ستاں ‪/‬گلستاں“ لکھا تھا مصرعے میں‪” ،‬گلستان“کے استعمال سے تو شعر‪ ،‬نہ‬
‫شرائط سخن‪ ،‬بلکہ معیار سے بھی نیچے آرہا ہے بھائی (معاف کیجئے گا‪،‬اب تو‬
‫ِ‬ ‫صرف وزن‪ ،‬توازن‪،‬‬
‫‪....‬سمجھاتے ڈَر لگتا ہے)‪،‬خیر‬

‫بارے خدا خدا کرکے‪” ،‬آپ کا صفحہ“ آیا‪ ،‬اس ہفتہ صفحے پر خاصا سکون ہے‪ ،‬امن و امان‬
‫ہے‪ ،‬پُرانے روگیوں میں سے اِکا د ُکا ہی نظر پڑے‪ ،‬باقی سارے نئے نام ہیں‪ ،‬نئے نئے تازہ ناموں سے‬
‫سجے مراسلے‪ ،‬تبصرے‪ ،‬تذکرے‪ ،‬ای میلزپڑھ کر مزا آیا واقعی‪،‬مانی بھائی‪ ،‬اورنگی ٹاؤن‪،‬‬
‫یان توصیفی ماننے کو تیار نہیں کہ یہ آپ کی آخری چٹھی ہوگی‪،‬‬ ‫کراچی‪....‬میرا دل و دماغ آپ کے ب ِ‬
‫بھال چار چار قلمی ناموں کے مزے لینے والے کی لکھنے کی للک کہاں نمٹنے والی ہے‪”((،‬کسی اور‬
‫ڈمی نام سے چلے آئیں گے سرکار سجے!“ ‪ ،‬خدا جانے لوگوں کو اپنے اصل ناموں سے لکھتے کیوں‬
‫اصل نام تو ڈر لگتاہے‪ ،‬گھرکا خوف ہے یا محلہ کی بدنامی کا خدشہ یا ”باس‘کی لتاڑ کا اندیشہ؟؟))‬
‫بندے کی اثاث ہے‪ ،‬میراث ہے‪ ،‬نام کی خاطر تو ”لوگ“ لمبے لمبے‪،‬دَس دَس صفحات کے درد شقیقہ‬
‫سے آراستہ و پیراستہ نامے لکھے جاتے ہیں‪ ،‬نام کی خاطر تو لوگوں کا سکون تباہ و برباد کرکے‪ ،‬اُن‬
‫سے اُن کی غذا‪ ،‬اُن کی خوراک‪ ،‬اُن کا سکون‪َ ،‬چین‪ ،‬آرام چھین کر‪ ،‬پیرا سیٹا مول اور پینا ڈول کی‬
‫گولیاں اُن کا مقدر کردیا کرتے ہیں‪ ،‬واقعی بھاڑمیں گیا نام‪ ،‬اصل شے ہے کام‪ ،‬تو وہ کام‪،‬اب‪،‬مانی‬
‫بھائی‪”،‬حاضر مینائی“یا”مدعو ملک“ کے قلمی ناموں سے جاری رہنے دیں‪((،‬ڈبل قوسین والے جملے‬
‫‪))،‬مت شایع کرنا بیٹی‬

‫ارے‪”....‬اِک مع ّما ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا‪ ،‬میگزین کاہے کو ہے‪ ،‬خواب ہے دیوانے‬
‫کا“‪،‬سونیا رائے سونم کے پیچیدہ سُوال کے جواب میں بیٹی‪ ،‬تم نے بہتوں کا بھال کردیا کہ کم از کم‬
‫ترتیب وار ُرسل کے اسمائے گرامی کی ترتیب وار (شایع شدہ سہی)فہرست تو لکھ دی‪ ،‬سبحان‬
‫ہللا‪،‬شری‪ ،‬پرنس اور شبو شکاری کو اور نکال باہر کرتیں تو‪،‬سمجھو میدان صاف تھا‪.....‬کیا‬
‫!سمجھیں؟؟اِس ہفتہ کی اعزازی چٹھی نادیہ کے لئے ہی تھی‪ ،‬سو‪ ،‬اُن کو َ‬
‫مبارک ہو‬

‫!‘السالم علیکم رحمۃ ہللاِ َو برکاتہ‬

‫سالمت‪ ،‬فعال‪ ،‬خوشحال‪ ،‬ماال مال رہیں‪ ،‬آمین‪ ،‬خادم ملک کو ڈھیروں دعائیں اور پیار!(پروفیسر‬
‫مجیب ظفرانوار حمیدی‪ ،‬گلبرگ ٹاؤن‪ )،‬رابطہ‪:‬‬

‫‪whatsapp‬‬

You might also like