Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 3

‫بسم ہللا الرحمٰ ن الرحیم‬

‫سن ڈے میگزین‪ ،‬شعبہ میگزین‪ ،‬روزنامہ جنگ‪،‬‬‫محترمہ نرجس ملک‪:‬ایڈیٹر‪:‬جنگ َ‬


‫کراچی‪،‬بسلسلہ ‪” :‬آپ کا صفحہ“‪ ،‬اشاعت‪ /27 :‬اکتوبر‪2019‬ء‪ ،‬کراچی ایڈیشن‬
‫"شان دار!"‪ ،‬نقش بندی نے" خواتین کو مسطورلکھا‬
‫"(آپ کا صفحہ)‪،‬‬
‫کیا یہ بھی درست ہے ؟‬

‫سرپوش“سے‬ ‫ما ِہ اکتوبر‪19‬ء کا آخری شمارہ‪ ،‬پیشہ َورانہ مہارت کے ُمنھ بُولتے ” ِ‬
‫سر اوراق“ کی مانند رہا‪”،‬مجھ کو تتلی نے اپنے َرنگ دئے“‬‫ڈَھکا‪،‬مال‪،‬پڑھا‪ ،‬شان دار‪ ،‬دیگر ” ِ‬
‫عمدہ نسائی شاعری کی دلیل ہے‪،‬جس پر عالیہ کاشف عظیمی نے اچھا لکھا‪،‬‬
‫لڑکی! تم مانو‪ ،‬چاہے نہ مانو‪ ،‬میں زندگی بھر”ہامی“ اور ”پیش گوئی“ ہی کو دُرست‬
‫تسلیم کروں گا‪1977 ،‬ء میں جنّتی‪ ،‬مسعود احمد برکاتی صاحب نے خود ہمیں ”فرہنگِ آصفیہ“‬
‫میں یہی الفاظ اور‪ ،‬اِن کے سیکڑوں مفاہیم پڑھوا کر لکھوالیے تھے‪ ،‬اُس زمانے میں‪ ،‬آپ کے‪،‬‬
‫اُردو امال کے ”باوا آدم“ ڈاکٹر رؤف پاریکھ گھٹنیوں چلتے اور ہمدر ِد نونہال میں ”نازک صاحب‬
‫کا بکرا“ اور ”پٹاخوں کا ہنگامہ“جیسی دماغ پھوڑ ب ّچوں کی کہانیاں لکھتے تھے‪ ،‬حاجی رؤف‬
‫پاریکھ کے نام سے‪ ،‬آدم جی نگر‪ ،‬کراچی میں رہتے‪ ،‬پوچھ لیجئے فون کرکے‪،‬مجھ سے ضد مت‬
‫کرنا اپنی خالہ‪ ،‬یا چچی کی طرح‪ ،‬ایک اتوار ملتا ہے‪ ،‬اُس میں بھی چخ چخ۔۔۔‬
‫فاروق اقدس کے َرنگا رنگ‪ ،‬باغ و بہار‪ ،‬رپورٹ نُما"رپو تاژ" نے میگزین کو"دو چاند"‬
‫لگادئے‪ ،‬ظاہر ہے پرنس اور پرنسس دو ہی آئے تھے‪ ،‬ملکہ کو نھیں الئے‪ ،‬ملکہ برطانیہ پر بھی‬
‫کچھ لکھوائیے‪ ،‬جاپان‪ ،‬لندن‪،‬بھوٹان‪ ،‬نیپال وغیرہ میں اَب تک بادشاہت ہے!مجھے لگتا ہے‬
‫عیسی علیہ السالم کے تذکرے کی آخری‬ ‫ٰ‬ ‫"قصص االنبیاء"تمام ہونے کو ہے‪ ،‬اس ہفتہ حضرت‬
‫عیسی ؑ شاندار‪ ،‬سلیقے اور محنت سے لکھا‪،‬واہ‬ ‫ٰ‬ ‫قسط پیش کی گئی‪،‬محمودمیاں نجمی نے حلیہ‬
‫عیسی ؑ پر نبوت کا‬
‫ٰ‬ ‫ب کعبہ نے‬ ‫عیسی ؑ کے نزول کا بنیادی سبب وہیں کا وہیں رہا کہ ر ِ‬
‫ٰ‬ ‫وا‪،‬لیکن‬
‫پہال دور کیوں منتج کیا؟ بنی اسرائیل پر یہ شاید آخری نبی ہوئے؟ نجمی صاحب سے آپ ملواتی‬
‫ِصالح علوم میں شرم کاہے‬
‫ِ‬ ‫نھیں ہیں‪،‬ہم اپنی کچھ تحقیقات ہی درست کرلیں گے‪ ،‬اُن کو دِکھا کر‪،‬ا‬
‫کی‪،‬ڈاکٹر رؤف پاریکھ کے شان دار تلفظاتی صحت والے اَدَبی کالم‪ ،‬پڑھ سمجھ کر اپنی زَ بان‬
‫بھی بھول گیا ہوں‪ ،‬یاد رکھو بیٹی‪ ،‬تم "سنڈے میگزین"کی کامیاب ترین ُمدیرہ ہو‪" ،‬ڈَنڈے‬
‫میگزین"کی ہرگز نھیں‪ ،‬منور مرزا نے "حاالت و واقعات" میں اِس ہفتہ پھر پاکستان کی کمزور‬
‫اور ناقص خارجہ پالیسی پر بہترین تجزیہ تحریر کیا‪ ،‬کاش کوئی منور مرزا صاحب کا یہ‬
‫اصالحی نکتہ جان لے کہ کسی بھی ملک کی معیشت اور بقاء کا بنیادی انحصار اُس کی درست‬
‫سمت میں متعین خارجہ پالیسی پر ہوتا ہے‪،‬لیکن نھیں‪ ،‬گانے بجانے‪ ،‬ٹھمکے‪ ،‬جھمکے میں مگن‬ ‫َ‬
‫نادان قوم‪ ،‬موٹر سائکلیں اُڑاتی‪ ،‬پا پیادہ بڈھوں کے شاہراہوں پر قتل عام سے اپنے ہاتھ َرنگ رہی‬
‫ہے‪ ،‬زَ ہر لگتے ہیں مجھے موٹر سائکلیں اُڑاتے جاہل لونڈے‪ ،‬نہ کالج کے‪ ،‬نہ جامعہ کے‪،‬خبیث‬
‫الدہر!کاش سنڈے میگزین ہی پڑھ لیا کریں یہ شتر بے مہار ہر اتوار‪،‬منور مرزا نے کتنی عمدہ‬
‫بات لکھی کہ ‪":‬قومی طاقت کو اپنا ملکی سفیر بنائیں"‪ ،‬ت َھوک کے حساب سے سفیر‪ُ ،‬مشیر بھر‬
‫لئے ہیں‪ ،‬سب نا اہل‪ ،‬حکومت کی طرح!غریب روٹی کو ترس گیا ہے‪ ،‬کھانے پینے کی عام‬
‫اشیاء‪،‬انڈے‪ ،‬دودھ‪ ،‬ڈبل روٹی‪ ،‬پاپے‪ ،‬دہی‪ ،‬سونے چاندی کے بھاؤ فروخت ہورہی ہیں‪ ،‬آلو‪ ،‬پیاز‪،‬‬
‫ت خرید سے باہر ہیں‪ ،‬اچھی خاصی تنخواہ اور پینشن پانے واال چیخیں‬ ‫لہسن‪ ،‬ہرا دھنیا‪ ،‬ٹماٹر قو ِ‬
‫مار رہا ہے‪ ،‬اس ملک میں تو بیٹی کھانا پینا مشکل ہے‪ ،‬بیٹی کی شادی کون کرے؟ کون گھر میں‬
‫بہوویں سجانے اور داماد اُتارنے کے لئے بیٹے کے سر پر سہرا سجا دیکھے؟بھال کون رزق‬
‫شدہ حکومت ہے یا عوام کو توپوں کے دہانوں سے باندھ‬ ‫حالل کمانے واال ہمت کرے گا؟ یہ تبدیل ُ‬
‫دیا ہے؟ ایک سابق وزیر اعظم جان سے جارہا ہے لیکن جیل میں بے قصور سڑ رہا ہے‪ ،‬یہ ہے‬
‫تحریک انصاف؟؟ یہ تو ”تاریک انصاف“ ہے‪ ،‬ایسا تو ‪70‬ء کے مارشل الء میں بھی نھیں ہوا‬ ‫ِ‬
‫تھا‪"،‬خانوادے" میں قمر عباس نے اسلم اظہر صاحب کے بارے میں لکھا‪ ،‬ہللا کرے تحقیقی‬
‫حوالوں سے مکمل ہو‪ ،‬اِن والے ڈاکٹر صاب کی تحقیق سے تو ڈر ہی لگتا ہے اب‪،‬اسلم اظہر‬
‫صاحب کی مصور تصویر شاندار ہے‪ ،‬کیا یہ بھی کمپیوٹر کا کمال ہے؟ کمال ہے!تذکرہ عمدہ‬
‫ہے‪،‬عالیہ کاشف عظیمی نے زرتاشا پر لکھ دیا‪ ،‬زرتاشا ماشاء ہللا لگ بھی بہت اچھی رہی ہیں‪،‬‬
‫ارے وہ چچا چھکن اور وہ محمد حسین ناز صاحبان کہاں چلے گئے؟پتا کرائیے‪،‬میرا تو دل‬
‫ہولنے لگا اب‪،‬منور راجپوت‪ ،‬منور مرزا کے بعد دوسرے نمبر کے پسندیدہ صحافی ہیں‪ ،‬اس ہفتہ‬
‫"خواتین سیلز ایجنٹس" کا آغازیہ ایسا باکمال لکھا ہے کہ "رپورٹ" کو "مکالمہ" بنادیا‪ ،‬واہ وا‪،‬یہ‬
‫کمال تو ہم نے مرزا عظیم بیگ َچغتائی کے ہاں دیکھا اور عالمہ نیاز فتح پُوری نے اس فن کو‬
‫ِجال بخشی‪ ،‬بعد ازاں ب ّچوں کے معروف ناول نگار اشتیاق احمد نے اس فن کو جدید اسلوب عطا‬
‫کیا‪ ،‬ویل ڈن راج پُوت!شفق رفیع نے پروفیسر کے انٹرویو میں عجلت سے کام لیا‪ ،‬تین نشستوں‬
‫کی مالقات کو شاید ایک " ِسٹنگ" میں بُھگتایا ہے‪،‬آدھے صفحے کے "ہیلتھ اینڈ فٹنس" کا احسان‬
‫دھرنے کی کیا ضرورت تھی؟ دونوں ننھے مضامین پھر بھی ڈاکٹر صاحبان اور امراض کی‬
‫بہترین تصاویر کے ساتھ‪ ،‬عمدہ گیٹ اَپ میں پیش کردئے‪"،‬خشک ِجلد" اور "عقل داڑھ" ہمیشہ‪،‬‬
‫اہم طبی مسائل رہے ہیں‪،‬تیسری تحقیق سینئر اسپیشلسٹ ڈاکٹر روفینہ سومرو کے ماہرانہ تجزئے‬
‫پر مشتمل تھی‪ ،‬عبدہللا چل ہی رہی ہے نا‪ ،‬چلنے دیجئے"روکو مت‪ ،‬جانے دو!" ‪ ،‬لیکن جب‬
‫بوریت محسوس ہو تو‪"،‬روکو! مت جانے دو!" ‪"،‬اِک رشتہ اِک کہانی"چھائی تو "پیارا گھر" نگل‬
‫گئی‪" ،‬ڈائجسٹ" ُگل کرگئی‪" ،‬ناقاب ِل فراموش" اُڑا گئی‪ ،‬کیا اِس سلسلے کو ”مرحومین“ کے لئے‬
‫وقف کردیا گیا ہے؟کسی زندہ پر بھی کسی بچے سے لکھوا لیجئے‪"،‬آپ کا صفحہ" میں تو بھیا‪،‬‬
‫اِس ہفتہ زبردست قسم کی ”دھاندلی“ ہوئی ہے‪ ،‬اس ہفتہ خادم ملک اور مجیب ظفر کا خط‬
‫”اِنعامی“تھا‪ ،‬لیکن نقش بندی صاحب کہاں نقشہ جماتے؟ سو کھپایا‪،‬حاالنکہ نقش بندی نے‬
‫"خواتین کو مسطور" لکھا ہے‪،‬کہہ دو یہ بھی درست ہے‪،‬لیکن "جانے دو!" نابینا ہی تو پڑھ‬
‫روردَگار ‪،‬ایک آنکھ سے پڑھتا ہوں‪،‬دائیں آنکھ کے‬ ‫رہے ہیں‪" ،‬آپ کا صفحہ"‪ ،‬ہللا معاف کرے‪ ،‬پَ َ‬
‫کالے پانی کے ناکام اوپریشن کے بعد‪ ،‬خادم ملک کا خط بار بار پڑھنے سے متعلق ہے‪ ،‬محمد‬
‫اجمل خان کاجواب بھی گاڑھی تحقیق و تنقید کا شاہکار ہے‪ ،‬جاوید اقبال نے واقعی اچھا‬
‫لکھا‪،‬فرحان فرید کی برقی چٹھی مزے دار ہے‪ ،‬بشیر احمد بھٹی صاحب کے "ٹارزن" نے تو نیند‬
‫فشار کرب "ہائی"کرو‬‫ِ‬ ‫کی پُرسکون وادیوں میں اُتارنا شروع کردیا ہے‪ ،‬ارے لڑکی! کیوں اپنا‬
‫ہو؟"روزنامہ جنگ" کے پُرانے بابے‪ ،‬ٹارزن اور معمہ بازی کے اُسی دور میں تو جیتے ہیں‪،‬‬
‫جب "پسینہ گالب تھا"‪ ،‬تم کیا جانو بھال؟؟‬
‫سودہ‬
‫ہللا‪ ،‬کائناتوں کا َرب‪ ،‬آپ سب کو ہر لحاظ سے فعال‪ ،‬ماال مال‪ ،‬الغرض بہر طور ”آ ُ‬
‫حال“ رکھے‪ ،‬آمین بجا ِہ سیّد الْ ُمرسلین ﷺ‪،‬‬
‫نرجس‪ ،‬دعا کرو کہ میاں محمد نواز شریف صاحب باعزت بری ہوجائیں‪،‬آمین‪ ،‬مجھے وہ بہت‬
‫معصوم سے‪ ،‬اپنے پیارے دوست پروفیسر محمد شاہد اقبال کی طرح لگتے ہیں‪ ،‬دونوں کے‬
‫ناموں میں عالمی‪ ،‬آفاقی‪ ،‬نُوری نام ”محمد“ آتا ہے نا!دعائیں! (پروفیسر مجیب ظفرانوارحمیدی‪،‬‬
‫)گلبرگ ٹاؤن‪ ،‬کراچی‬

‫وہ کیا ہوتا ہے؟ ہاں‪ ،‬واٹس ایپ‪ ،‬اس پر آجائیے نا‪ ،‬مجھے ب ّچے بتا رہے تھے کہ‬
‫‪03242010343‬پر مل جاؤں گا میں‪ ،‬اِن شاء ہللا‪ ،‬ہللا بچائے اِس شیطانی ایجاد سے‪ ،‬آمین‬

You might also like