Hazrat WASIF ALI WASIF Official11 Hours Ago

You might also like

Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫‪Hazrat WASIF ALI WASIF Official11 hours ago‬‬

‫سوال‪ -:‬آپ جو باتیں دین کی بتاتے ہیں تو اس کے ساتھ دنیاداری کے امور بھی لگے ہوئے ہیں ‪ ،‬پھر ہم کیا کریں؟‬
‫جواب‪* -:‬انسان کے کردار پر ہر بات کا اثر ہوتا ہے ۔ میں یہ کہتا ہوں کہ دنیا کا کام ضرور کرو اور ضرورت کے‬
‫مطابق کرو لیکن ایسا کام نہ کرنا جو دین کو نقصان پہنچائے ۔ ضرورت ِ دنیا کہیں دین کی اہمیت کم نہ کر دے ۔ لوگ‬
‫کہتے ہیں کہ آخر کرنا پڑے گا ہمیں ۔ یہ نہ کرنا کہ آپ کو حرام کھانا پڑ جائے ۔ یہ بات سمجھ آئی! یعنی حرام کمانے‬
‫نہ ہو جائے ۔ ‪ Violate‬والے کے ساتھ نیکی کر لو لیکن خود حرام نہ کھانا ۔ یہ خیال رکھنا کہ کہیں کوئی دینی حُکم‬
‫نہ کرنا ۔ یہ بات ‪ Violate‬دنیاوی مجبوریوں کا خیال ضرور رکھو لیکن دنیاوی مجبوریوں کی بناء پر دینی احکامات کو‬
‫نہ ہو تو بہتر ہے ۔ کبھی بہت بڑی مجبوری آ ‪ Miss‬ہو گئ ۔ نماز اگر ‪ Miss‬یاد رکھنا ۔ لوگ کہتے ہیں کہ کام میں نماز‬
‫جائے ‪ ،‬حادثہ ‪ ،‬موت آ جائے تو مصروفیت ہو سکتی ہے لیکن دین کے احکامات کو نہ چھوڑنا ۔ نیکی کرنے کا کوئی‬
‫موقعہ نہ چھوڑو ۔ عمر میں کوئی بڑا مل جائے تو اس کے ساتھ نیکی کرنا نہ بھولنا ۔ کوئی چھوٹا ہو تو اس کے ساتھ‬
‫احسان کرنا نہ بھولنا ۔ کوئی نیک ہو تو اگر اس کے ساتھ بھالئی کرو تو اس کی نیکی آپ کو مل جائے گی ۔ اگر گناہگار‬
‫مل جائے تو وہی تو وقت ہے نیکی کرنے کا ۔ گناہ گار کے ساتھ نیکی کرو کیونکہ آپ کے عالوه اس سے کوئی اور‬
‫برے ‪ Every time is good‬نیکی نہیں کرے گا ۔ تو نیکی کرنے کے بہت سارے موقعے ہیں ۔ تو اچھے آدمی کے لئے‬
‫کے لئے ہر وقت ہی برا ہے ۔ جس طرح کہتے ہیں کہ جہاز ٹوٹا ہوا ہو تو اسے کوئی راس نہیں آئے گی ۔ مشرق کی ہوا‬
‫یا مغرب کی ‪ ،‬جہاز کا بیڑہ غرق کر دے گی ۔ کیونکہ جہاز تو شکستہ ہے ۔ اس میں بادبان کا گلہ نہیں ہے ‪ ،‬جہاز ہی اندر‬
‫ٹوٹا ہوا ہے ۔ اسی طرح جس آدمی کا دل ٹوٹ جائے اسے کوئی ہوا راس نہیں آتی ۔ نہ سردی راس آتی ہے ‪ ،‬نہ گرمی‬
‫راس آتی ہے ‪،‬نہ مال اور نہ دولت ۔ کیونکہ اس کا دل ٹوٹ گیا ہے ۔ اس کا محبوب ہی چال گیا ہے ‪ ،‬اب اس کے لیے رہ‬
‫کیا گیا ۔ بلبل نے آشیانے چمن سے اٹھا لیے اس کی بال سے پھول رہے یا ہُما رہے جب آنکھیں ہی غائب ہو گئیں تو گالب‬
‫کو کیا کریں ۔ ناک بند ہو جائے تو خوشبو کس کام کی ۔ تو دعا کرو کہ وقت کے اندر ہی بات حاصل ہو جائے ‪ ،‬آرزو‬
‫پوری ہونی ہے تو وقت کے اندر ہی پوری ہو جائے ورنہ آرزو چھوڑنے کا حوصلہ مل جائے ۔ ہللا ہمیں آسانیاں عطا‬
‫فرمائے وگرنہ تو زندگی بڑی مشکل ہے ‪ ،‬جینا بڑا مشکل ہے اور مرنا تو ویسے ہی بہت مشکل ہے ۔ یاہللا تو آسانیاں‬
‫عطا فرما۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گفتگو ‪ ...........5‬صفحہ نمبر ‪ 10 ، 102 ، 101‬حضرت واصف علی واصف رحمتہ ہللا علیہ‬
‫‪Show less‬‬

You might also like