Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 13

‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫ویڈیو‬ ‫سائنس‬ ‫فن فنکار‬ ‫کھیل‬ ‫ورلڈ‬ ‫آس پاس‬ ‫پاکستان‬ ‫صفحۂ اول‬

‫ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫‪ 9‬جوالئی ‪2019‬‬

‫‪GETTY IMAGES‬‬

‫گذشتہ سال ایپل کے بعد ایمازون دنیا کی دوسری بڑی ایسی پبلک کمپنی تھی جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر تک تھی‬

‫ایمازون کے معرض وجود میں آنے کے پانچ سال بعد ‪ 1999‬میں اس کمپنی کے بانی جیف بیزوس نے کہا تھا کہ ’اس بات کی‬
‫ضمانت نہیں ہے کہ ایمازون ڈاٹ کام ایک کامیاب کمپنی ہو سکتی ہے۔ ہم جو کرنا چاہتے ہیں اس میں بہت پیچیدگی ہے۔‘‬

‫یہ بہت حیران کن بات ہے کہ کمپنی کے بانی اس کی کامیابی کے حوالے سے اتنی بے یقینی کا شکار تھے۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪1/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫آج ‪ 25‬سال بعد ایمازون دنیا کی سب سے زیادہ قابِل قدر کمپنیوں میں سے ایک ہے جبکہ اس کے بانی بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی‬
‫بن چکے ہیں۔‬

‫مزید پڑھیے‬

‫سوق ڈاٹ کام کو ایمازون خریدے گا‬

‫چپل پر گاندھی کی تصویر‪،‬ایمازون مشکل میں‬

‫انڈین جھنڈے کے ڈور میٹ‪ ،‬ایمازون پر تنقید‬

‫جس کمپنی نے آن الئن کتابیں فروخت کرنے کے کام سے آغاز کیا تھا اب وہ ایک بڑا نام بن چکی ہے۔‬

‫یہ سب مرہون منت ہے اس کمپنی کی ممبرشپ سبسکرپشن‪ ،‬سٹورز کے قیام‪ ،‬سودا سلف کی فروخت‪ ،‬اس کے اپنی سمارٹ آالت اور‬
‫ایک ایسا ڈیلیوری سسٹم کی جو صارفین تک کوئی آرڈر صرف ایک گھنٹے میں پہنچا سکتا ہے۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪2/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪3/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫سو ایمازون اتنی بڑی کمپنی کیسے بن گئی؟‬

‫ایمازون کی تخلیقی صالحیت کا مظہر اس کی موجودہ مالی حالت ہے۔‬

‫گذشتہ سال ایپل کے بعد ایمازون دنیا کی دوسری بڑی ایسی پبلک کمپنی تھی جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر تک تھی۔ مائیکروسافٹ‬
‫کے بعد مارکیٹ ویلیویشن کے اعتبار سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن چکی ہے۔‬

‫ایمازون کی کامیابی کا اندازہ اس کی آمدن سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔‬

‫اس سال کے آخر تک ایمازون کے کل کاروبار کا تخمینہ ‪ 275‬ارب ڈالر تک لگایا جا چکا ہے اور ان اندازوں کے مطابق ‪ 2020‬کے‬
‫آخر تک کمپنی کا ریونیو ‪ 320‬ارب ڈالر سے بڑھ سکتا ہے۔‬
‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪4/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫جیف بیزوس کی کامیابی اس کمپنی کا دنیا بھر تک پھیالؤ ہے لیکن اس کی کامیابی کی اس سے بھی بڑی وجہ ایمازون کا متعدد دیگر‬
‫شعبوں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ تھا۔‬

‫ویڈیو سٹریمنگ سروسز‪ ،‬ڈیوائسز‪ ،‬کالؤڈ سروسز اور حال ہی میں سواد سلف کا کاروبار اسے مالی طور پر کامیابیوں کی ان بلندیوں‬
‫تک لے گیا کہ جہاں اب اس کا ٹیکنالوجی کے شعبے کی بڑی کمپنیوں جیسے فیس بک‪ ،‬ایپل‪ ،‬گوگل اور نیٹ فلکس سے براِہ راست‬
‫مقابلہ ہے۔‬

‫اور یہ کتابوں کی فروخت سے شروع ہوا۔‬

‫ایمازون نے ‪ 1995‬میں کتابوں کی آن الئن فروخت شروع کی۔ جیف بیزوس نے ‪ 1999‬میں کہا تھا کہ ’جب ہم نے چار سال قبل کتابیں‬
‫فروخت کرنا شروع کی تھیں تو ہمیں کہا گیا کہ دیکھیں آپ صرف کمپیوٹر کا کاروبار جانتے ہیں اور کتابوں کے کاروبار سے متعلق‬
‫آپ کو کچھ پتا نہیں ہے اور یہ سچ تھا۔‘‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪5/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫لیکن ہوا یہ کہ ایمازون کے پاس امریکہ میں ایسا بڑا سٹور موجود تھا کہ جس سے کمپنی کو آگے بڑھنے میں بہت مدد ملی اور‬
‫ایمازون کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنی روایتی مدمقابل کمپنیوں سے بہتر کتابوں کا انتخاب کرسکے۔‬

‫جب ای بکس کا دور آیا تو ایمازون نے کمال مہارت سے اس شعبے میں بھی اپنے قدم جما لیے۔‬

‫‪ - 1999‬ایمازون آن الئن خریداری کا دنیا میں سب سے بڑا پلیٹ فارم‬

‫‪ 1990‬کی دہائی کے آخر میں ایمازون نے کاروبار کو دیگر شعبوں تک پھیالنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی شروعات میوزک اور ڈی وی‬
‫ڈیز کی فروخت سے ہوئی۔‬

‫اس کے فوری بعد بیزوس کا کاروبار الیکٹرونکس‪ ،‬کھلونوں اور باورچی خانے میں استعمال ہونے والے برتنوں تک پھیل گیا۔‬

‫امریکی گوداموں کے پھیلتے نیٹ ورک نے ایمازون کی بڑی مدد کی اور اس کو صارفین کی طرف سے بہت پزیرائی ملی۔ اب یہ ایک‬
‫مشہور کمپنی بن چکی تھی۔‬
‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪6/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫دس سال بعد ایمازون امریکہ سمیت دنیا بھر میں آن الئن اشیا فروخت کرنے والی سے بڑی کمپنی بن گئی۔‬

‫‪ - 2005‬ایمازون پرائم رکنیت کا آغاز‬

‫سنہ ‪ 2000‬میں ایمازون مارکیٹ پلیس کی تخلیق ہوئی جس کے نتیجے میں ایمازون کا پلیٹ فام ہزاروں چھوٹے کاروباری سلسلوں تک‬
‫پھیل گیا اور اس کے بعد کمپنی نے یہ محسوس کیا کہ اپنے وفادار صارفین تک یہ سب پہنچانے کے لیے بہتر ڈیلیوری سروس‬
‫ضروری ہے۔‬

‫ایمازون پرائم کا آغاز ‪ 2005‬میں کیا گیا جس میں منتخب اشیا کو صارفین تک کم سے کم وقت میں پہنچانا بھی شامل تھا۔ صرف اس‬
‫اقدام سے ایمازون کی تمام ہی اشیا کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔‬
‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪7/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫اور آج دس کروڑ سے زیادہ افراد ایمازون پرائم کے رکن ہیں جو ایک مخصوص رقم کے عوض جلد ڈیلیوری کے عالوہ ویڈیو اور‬
‫موسیقی کی سٹریمنگ سہولت بھی حاصل کرتے ہیں۔‬

‫یہ دنیا میں رقم کے عوض رکنیت کا دوسرا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔‬

‫‪ -2007‬صارفین کے لیے ایمازون کی اپنی پہلی پروڈکٹ ’دی کنڈل‘‬

‫ایمازون اپنی کتابیں فروخت کرنے کے آغاز کو کبھی نہیں بھوال۔ جب ای بکس مشہور ہونا شروع ہوئیں تو جیف بیزوس نے ‪2007‬‬
‫میں کنڈل متعارف کروایا اور جو بعدازاں اس شعبے میں عالمی مقبولیت حاصل کر گیا۔‬

‫اسی عرصے میں ایمازون کا سمارٹ ڈیوائسز کا شعبہ پھلتا پھولتا گیا اور پھر ‪ 2010‬کی دہائی کے آغاز میں اسے گوگل اور ایپل سے‬
‫سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔‬

‫ایمازون وہ پہلی کمپنی تھی جس نے کوئی سمارٹ ڈیوائس متعارف کروائی۔ یہ ایکو سپیکر تھا جو کمپنی کے اپنے مصنوعی ذہانت‬
‫والے نظام الیکسا سے لیس تھا۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪8/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫اس وقت ایمازون سمارٹ ڈیوائسز فروخت کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہے۔‬

‫انٹرنیٹ پر اشیا بیچنے کے مقابلے میں آج ایمازون کا مستقبل مزید پیچیدہ دکھائی دیتا ہے۔ سنہ ‪ 2018‬کی دوسری ششماہی ایمازون کے‬
‫لیے مشکالت کا پیغام لے کر آئی اور اس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر سے نیچے گر گئی۔‬

‫آن الئن کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب ایمازون نے اپنی نگاہیں خدمات کے مزید پھیالؤ پر مرکوز کر لی ہیں۔‬

‫اور شاید آپ حیران ہوں کہ کمپنی نے آن الئن کاروبار کے ساتھ ساتھ باقاعدہ دکانیں کھولنے کا عزم بھی کر لیا ہے جہاں صارفین خود‬
‫جا کر کمپنی کی مختلف مصنوعات خرید سکیں گے۔‬

‫مزید ‪ 25‬سال بعد ایمازون کہاں کھڑی ہو گی؟ یہ سب دیکھنے کے لیے ہمیں انتظار کرنا ہو گا۔‬

‫اسی بارے میں‬

‫دنیا کے امیر ترین شخص کی سب سے مہنگی طالق‪ 35 ،‬ارب ڈالر میں معاہدہ طے‬
‫‪ 5‬اپريل ‪2019‬‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪9/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫’سعودی عرب نے ایمازون کے سربراہ کا فون ہیک کیا تھا‘‬


‫‪ 31‬مار چ ‪2019‬‬

‫سوق ڈاٹ کام کو ایمازون خریدے گا‬


‫‪ 29‬مار چ ‪2017‬‬

‫چپل پر مہاتما گاندھی کی تصویر‪ ،‬ایمازون مشکل میں‬


‫‪ 16‬جنوری ‪2017‬‬

‫انڈین جھنڈے کے ڈور میٹ‪ ،‬ایمازون پر تنقید‬


‫‪ 12‬جنوری ‪2017‬‬

‫اہم خبریں‬
‫کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کے قریب بم دھماکہ‪ ،‬چھ اہلکار زخمی‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫بل کوسبی کی جنسی حملے کے مقدمے میں سزا معطل‪’ :‬یہی وجہ ہے کہ خواتین سامنے نہیں آتیں‘‬
‫ایک گھنٹہ قبل‬

‫توہین مذہب کے الزام میں ڈھائی سال قید رہنے والی خاتون کی رہائی کا حکم‬

‫‪ 9‬گھنٹے قبل‬
‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪10/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫فیچر اور تجزیے‬


‫'سستی سبزی' فروخت کرنے والے شخص کو عدالت کیوں جانا پڑا؟‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫چینی کمیونسٹ پارٹی کے ‪ 100‬سال‪’ :‬کفارہ‘ ادا کیا جائے یا ’جشن‘ منایا جائے‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫انڈیا سستا چاول برآمد کر کے پاکستان سمیت باقی ملکوں کے لیے کیسے مشکالت‬
‫کھڑی کر رہا ہے؟‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫ایمی جانسن‪ :‬دلیرانہ مہمات کے لیے مشہور ہوا باز جن کی زندگی ایک پراسرار حادثے‬
‫میں ختم ہوئی‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫’ایئر کار‘‪ :‬جو دو منٹ ‪ 15‬سیکنڈ میں کار سے ہوائی جہاز بن جاتی ہے‬
‫‪ 30‬جون ‪2021‬‬

‫‪0:51‬‬

‫کیا ویکسین کے بعد اینٹی باڈی ٹیسٹ کرانا ضروری ہے؟‬


‫‪ 27‬جون ‪2021‬‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪11/13‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬

‫’اگر میری آواز میں کچھ ہے جو سکون دیتا ہے تو خدا کا شکر ہے‘‬
‫‪ 27‬جون ‪2021‬‬

‫’نوجوان کشمیری لڑکیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے‪ ،‬اس کے بارے میں کسی نے کچھ‬
‫نہیں لکھا‘‬
‫‪ 27‬جون ‪2021‬‬

‫’وردی پہنتے ہی آپ کے اندر ایک صوبیدار آ جاتا ہے‘‬


‫‪ 25‬جون ‪2021‬‬

‫سب سے زیادہ پڑھی جانے والی‬

‫بل کوسبی کی جنسی حملے کے مقدمے میں سزا معطل‪’ :‬یہی وجہ ہے کہ خواتین سامنے نہیں آتیں‘‬ ‫‪1‬‬

‫پاکستان میں امریکی کارروائی کو ’آخری وقت پر منسوخ‘ کروانے والے رمزفیلڈ کون تھے‬ ‫‪2‬‬

‫توہین مذہب کے الزام میں ڈھائی سال قید رہنے والی خاتون کی رہائی کا حکم‬ ‫‪3‬‬

‫کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کے قریب بم دھماکہ‪ ،‬چھ اہلکار زخمی‬ ‫‪4‬‬

‫بالی وڈ‪ :‬سینسرشپ کی تجاویز پر انڈیا کے فلمساز برہم‬ ‫‪5‬‬

‫شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی رونمائی‪ :‬ان کے دونوں بیٹوں کے تعلقات کا مستقبل کیا ہوگا؟‬ ‫‪6‬‬

‫'سستی سبزی' فروخت کرنے والے شخص کو عدالت کیوں جانا پڑا؟‬ ‫‪712/13‬‬
‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬
‫‪7‬‬

‫جذباتی یونس خان ماضی کے تنازعات کو بار بار کیوں دہراتے ہیں؟‬ ‫‪8‬‬

‫ایمازون پر کاروبار شروع کر کے اسے الکھوں میں بیچنے والے افراد‬ ‫‪9‬‬

‫کینیڈا میں ‪ 486‬افراد ہالک‪ ،‬گرمی کی لہر مشرقی عالقوں کی طرف بڑھنے لگی‬ ‫‪10‬‬

‫جانیے کہ آپ بی بی سی پر کیوں اعتماد کر سکتے ہیں‬

‫کوکیز‬ ‫استعمال کے ضوابط‬

‫بی بی سی سے رابطہ کریں‬ ‫بی بی سی کے بارے میں‬

‫‪AdChoices / Do Not Sell My Info‬‬ ‫پرائیویسی پالیسی‬

‫© ‪ 2021‬بی بی سی‪ .‬بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں بیرونی لنکس کے بارے میں ہماری پالیسی‪.‬‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/world-48904616‬‬ ‫‪13/13‬‬

You might also like