Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 14

‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون

کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫ویڈیو‬ ‫سائنس‬ ‫فن فنکار‬ ‫کھیل‬ ‫ورلڈ‬ ‫آس پاس‬ ‫پاکستان‬ ‫صفحۂ اول‬

‫ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا‬


‫ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫محمد زبیر خان‬


‫صحافی‬

‫‪ 6‬جون ‪2021‬‬

‫‪COURTESY JABRAN NIAZ‬‬

‫’جب میں پاکستان سے امریکہ آیا تو سافٹ ویئر انجینیئر ہونے کے باوجود مجھے ایئرپورٹ پر سکیورٹی گارڈ کی مالزمت کرنا پڑی‬
‫تھی۔ میرا بھائی ڈنمارک میں تعلیم کے دوران گھروں اور دفاتر میں اخبارات فراہم کرتا تھا اور وہ وہاں کی سخت ترین سردی میں‬
‫بیمار ہو کر کئی دنوں تک ہسپتال داخل رہا۔‘‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪1/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫یہ الفاظ تھے جبران نیاز کے جن کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کو ایمازون کے پلیٹ فارم پر سامان فروخت کرنے والی کمپنیوں کی ریٹنگ‬
‫میں دس بہترین کمپنیوں میں شمار کیا گیا ہے۔‬

‫یوٹوپیا ڈیلز کو مختلف اداروں کے عالوہ 'سیلر ریٹنگز ڈاٹ کام‘ میں ساتواں رینک دیا گیا ہے جبکہ پچھلے مہینے ان کی رینکنگ‬
‫پانچویں تھی۔‬

‫اس کے عالوہ گذشتہ ماہ اسالم آباد میں امریکی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر جبران نیاز کی کمپنی کو سراہتے ہوئے بتایا تھا کہ انھوں‬
‫نے ‪ 60‬الکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات پیش کی ہیں۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪2/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫‪TWITTER/@USEMBISLAMABAD‬‬

‫یوٹوپیا ڈیلز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جبران نیاز کے مطابق ایسا نہیں تھا کہ شروعات کے فورًا بعد ہی یوٹوپیا ڈیلز نے مختصر‬
‫عرصے میں یہ مقام حاصل کیا ہو بلکہ ان کی کمپنی نے اس درجے تک پہنچنے میں پہلے بہت چھوٹے پیمانے سے کام شروع کیا اور‬
‫انتھک محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔‬

‫پوری دنیا میں جہاں جہاں ایمازون اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے وہاں پر یوٹوپیا ڈیلز گھریلو استعمال کی مختلف اشیا فروخت کے لیے‬
‫پیش کرتے ہیں۔‬

‫جبران نیاز کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ان کی فروخت ‪ 36‬کروڑ ڈالر رہی تھی جو کہ گھریلو استعمال کی اشیا کی فروخت‬
‫کے حوالے سے ایک ریکارڈ ہے۔‬

‫یوٹوپیا ڈیلز ہے کیا؟‬

‫یوٹوپیا ڈیلز امریکہ میں قائم کمپنی ہے جو ایمازون کا پلیٹ فارم استعمال کر کے امریکہ اور دنیا بھر میں گھریلو استعمال کی اشیا آن‬
‫الئن فروخت کرتے ہیں۔‬

‫یہ اشیا زیادہ تر گارمنٹس اور کچن میں استعمال ہونے والے سازو سامان کے دائرہ کار میں آتی ہیں‪ ،‬جیسے تولیے‪ ،‬بستروں کی‬
‫چادریں‪ ،‬تکیے‪ ،‬تکیوں کے غالف‪ ،‬ہینگرز‪ ،‬اور کچن کا دیگر سامان۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪3/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫جبران نیاز کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان سے اپنی پیداوار حاصل کرنے کے لیے جدید خطوط پر کام کیا ہے اور جدید ڈیزائن‬
‫متعارف کروائے ہیں۔‬

‫جبران نیاز کے مطابق ان کی کمپنی نے کاروبار کا آغاز پاکستان سے تولیے منگوا کر کیا تھا اور بعد میں چین کی فیکٹریوں سے اپنی‬
‫اشیا بنوانا شروع کر دی تھیں۔‬

‫'یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا رہا مگر گذشتہ دو‪ ،‬تین سالوں سے ہم نے کراچی میں اپنی فیکٹریاں قائم کر دی ہیں۔ اب تک ہم مختلف‬
‫مصنوعات کے لیے کراچی میں سات فیکٹریاں لگا چکے ہیں اور اب ہمارا ‪ 80‬فیصد سامان پاکستان سے آ رہا ہے۔'‬

‫کئی سو انٹرویو کے بعد پہلی مالزمت‬

‫‪COURTESY JABRAN NIAZ‬‬

‫جبران نیاز نے اپنی ڈگری پاکستان کے تعلیمی اداروں سے حاصل کی تھی البتہ ان کے بھائی عدنان نیاز نے ڈنمارک سے تعلیم حاصل‬
‫کی تھی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ان دونوں بھائیوں کے والد کی تولیے تیار کرنے کی فیکڑی تھی۔‬

‫جبران اپنے گھر کے معاشی حاالت بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'ہمارے حاالت ٹھیک تھے اور کوئی ایسے معاشی مسائل نہیں تھے۔ مگر‬
‫اس صدی کے آغاز میں کچھ ایسا ہونا شروع ہوا کہ والد صاحب کو کاروبار میں نقصان ہوا اور قرضہ چڑھ گیا۔‬

‫’اس دوران میں نے اپنی تعلیم مکمل کر لی تھی جس کے بعد میں اچھے مستقبل کی تالش میں امریکہ چال آیا۔ یہاں پر ہمیں محنت کا‬
‫پھل تو مال مگر کچھ بھی پلیٹ پر رکھا ہوا نہیں تھا۔'‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪4/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫جبران نیاز کا کہنا تھا کہ جب وہ امریکہ پہنچے تو نوکری کی اجازت ملنے کے بعد انھوں نے بحیثیت سافٹ ویئر انجینیئر کام کی تالش‬
‫شروع کی۔ مگر کامیاب نہ ہوئے۔‬

‫'میرا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ اس لیے کوئی بھی ہمیں کام نہیں دے رہا تھا۔ جن کے پاس بھی جاتے وہ تجربے کا پوچھتے۔ بے روزگاری‬
‫میں نظام زندگی تو چل نہیں سکتا تھا اس لیے ایک ایئرپورٹ پر سکیورٹی گارڈ کی بھی مالزمت کی۔ کنسٹلنسی کی مالزمت بھی مل‬
‫گئی تھی۔'‬

‫جبران کو کئی سو انٹرویو دینے کے بعد پہلی مالزمت ملی۔‬

‫'شاید میں انٹرویو دے دے کر مہارت حاصل کر چکا تھا۔ اور پھر پہلی مالزمت ملتے ہی ہمارے اچھے دن شروع ہو گئے۔ اس کے بعد‬
‫میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کئی بڑی کمپنیوں میں مالزمت کی جس میں بینک آف امریکہ بھی شامل ہے۔'‬

‫انھوں نے بتایا کہ ان کے بھائی عدنان کو بھی اسی طرح دشواریاں پیش آئیں جب وہ ڈنمارک میں زیر تعلیم تھے۔‬

‫'ڈنمارک کی سخت سردی میں وہ صبح سویرے اٹھ کر گھروں اور دفاتر میں اخباریں پہنچایا کرتے تھے۔ ایک بار ایسے کرتے کرتے‬
‫وہ شدید بیمار ہو کر کئی دونوں تک ہپستال بھی داخل رہے تھے۔'‬

‫جبران نیاز نے بتایا کہ ان کے بھائی جب امریکہ منتقل ہو گئے اور دونوں بھائیوں کو نوکری مل گئی تو ان کی خوش قسمتی تھی کہ‬
‫امریکہ میں سافٹ وئیر انجینیئرز کی مانگ بہت تھی اور کام کا اچھا معاوضہ ملتا تھا۔‬

‫کاروبار شروع کرتے ہی فراڈ کا شکار‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪5/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫‪COURTESY JABRAN NIAZ‬‬

‫جبران نیاز نے بتایا کے نوکری شروع کرنے کے بعد پیسوں کی ریل پیل میں اضافہ ہوتا گیا تو ان کی مدد سے انھوں نے خاندانی‬
‫کاروبار کے تمام قرضے بھی اتار دیے۔‬

‫'اسی دوران والدہ نے ہم سے کہا کہ والد صاحب فارغ ہوتے ہیں اس لیے ان کی مصروفیت کے لیے کوئی کام ہونا چاہیے۔'‬

‫جبران نیاز بتاتے ہیں کہ انھوں نے اپنے والد کے ماضی کے تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے پانچ ہزار ڈالر کے تولیے خریدے اور ان‬
‫کو فروخت کرنے کی کوشش کی لیکن مارکیٹنگ میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوئے تو باآلخر ایک ہول سیل ڈیلر سے‬
‫رابطہ کیا۔‬

‫'اس ڈیلر نے ہمیں کہا کہ مال چھوڑ جائیں اور کچھ عرصے بعد پیسے لے لیں۔ بڑا اعتماد بھی دالیا۔ مرتے کیا نہ کرتے‪ ،‬ہم نے مال ان‬
‫کے پاس چھوڑ دیا۔ انھوں نے پیسے دینے کی کئی تاریخیں دیں اور پھر آخر کار غائب ہو گئے۔'‬

‫دونوں بھائیوں کے لیے آغاز ہی میں دھچکہ بہت مایوس کن تھا لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری۔‬

‫'اس دفعہ ہم نے فیصلہ کیا کہ کسی پر اعتماد نہیں کرنا۔ پہلے آرڈر بک کروانا ہے اورادھار کسی بھی صورت میں نہیں دینا۔'‬

‫وہ بتاتے ہیں کہ پاکستان سے ایک گاہک نے ان کو ‪ 25‬ہزار ڈالر کا آرڈر دیا جس پر وہ خوش تو بہت ہوئے لیکن ساتھ میں احتیاط کا‬
‫دامن بھی نہیں چھوڑا۔‬

‫'ہم نے صاف صاف کہہ دیا کہ ادھار نہیں دیں گے۔ اس کے بعد ہم نے کارگو بکنگ کروائی کہ وہ ہمارے پیسے ادا کر کے مال براہ‬
‫راست کارگو سے وصول کر لیں۔'‬

‫لیکن شومئی قسمت کے دوسری بار بھی ان بھائیوں کے ساتھ دھوکہ ہوا جب سامان امریکی بندرگاہ پر پہنچا تو گاہک نے سامان وصول‬
‫ہی نہیں کیا۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪6/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫'ہمیں بتایا گیا کہ اگر مال بندرگاہ سے کلیئر نہیں کروایا گیا تو اس پر اضافی کرایہ لگنا شروع ہو جائے گا اور حاالت ایسے لگ رہے‬
‫تھے کہ اگر چند دن میں ایسا نہ کیا گیا تو قیمت سے زیادہ کرایہ بن جائے گا۔ ہم نے دوبارہ گزارش کی کہ مال بغیر ادائیگی کے دے‬
‫دیں‪ ،‬ادائیگی بعد میں کر دی جائے گی۔'‬

‫جبران نیاز بتاتے ہیں کہ دوسری بار بھی ان کے ساتھ دھوکہ ہوا اور گاہک نے مال وصول کیا اور غائب ہو گئے۔‬

‫دوسری بار فراڈ ہونے کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی مہارت کو استعمال کیا جائے اور انٹرنیٹ کی مدد سے کاروبار شروع‬
‫کیا جائے۔‬

‫'دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں ہمارا سامان مہینے بھر میں بک جاتا ہے'‬

‫اپنی کمپنی کی کامیابی کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے جبران بتاتے ہیں کہ ای کامرس کی وجہ سے ان کو پیسے وصول‬
‫کرنے میں کوئی دشواری نہیں تھی اور جو آرڈر ملتے وہ ان کے والد پیک کر کے کوریئر سروس کو دیتے تھے۔‬

‫کاروبارے میں وسعت آنے کے بعد ان دونوں بھائیوں نے ‪ 2011‬میں ایمازون پر منتقل ہونے کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔‬

‫‪COURTESY JABRAN NIAZ‬‬

‫'ایمازون پر سخت مقابلہ ہے۔ یہاں پر پوری دنیا کی بہترین کمپنیاں موجود ہیں۔ ایسے میں عدنان کی مہارت کام آئی جنھوں نے ایک ایسا‬
‫سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ہمیں مارکیٹ میں رجحانات کا بتاتا ہے۔ مثًال کون سے آئٹم میں کس رنگ‪ ،‬سائز اور ڈیزائن کا رجحان اور‬
‫قیمت کیا چل رہی ہے۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪7/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫’یہی وجہ ہے کہ ہمارے مد مقابل کمپنیوں کا ایمازون پر کوئی بھی آئٹم سو سے زائد دونوں میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہمارے آئٹم‬
‫زیادہ سے زیادہ تیس سے چالیس دن میں فروخت ہو جاتے ہیں۔'‬

‫جبران نیاز بتاتے ہیں کہ ترقی کا سلسلہ جب شروع ہوا تو دونوں بھائیوں نے ‪ 2014‬میں اپنی اپنی مالزمت چھوڑ دی اور کل وقتی‬
‫طور پر یوٹوپیا ڈیلز پر توجہ مرکوز کر لی۔‬

‫وہ بتاتے ہیں کہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اپنا کام بہتر رکھنے کے لیے انھوں نے پاکستان میں اپنی فیکڑیاں قائم کرنے کا سوچا‬
‫اور آج کراچی میں ان فیکڑیوں کا کام اسی فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔‬

‫ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ان کی فیکٹری کی مدد سے پاکستان میں پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا اور مستقبل میں‬
‫یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔‬

‫ایمازون پر کاروبار کیسے کیا جا سکتا ہے؟‬

‫منسٹری آف کامرس کے تحت قائم نیشنل ای کامرس کونسل کے ممبر بدر خوشنود کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان میں اپنی سروس‬
‫کا آغاز کر دیا ہے جس میں سامان فروخت کرنے والوں کے لیے مواقع کھل گئے ہیں۔‬

‫بدر خوشنود کے مطابق ایمازون کسی بھی خطے اور ملک میں کاروبار کے لیے اپنے ویئر ہاوس یا گودام قائم کرتا ہے۔ مگر ابھی اس‬
‫کا ایسا کوئی ارادہ نظر نہیں آ رہا کہ وہ پاکستان میں بھی ایسا کرنے جا رہا ہے۔‬

‫بدر خوشنود کا کہنا تھا کہ ایمازون سے اس وقت ان پاکستانیوں کو بے انتہا فائدہ پہنچا ہے جو ایمازون کی خدمات پاکستان میں پہنچنے‬
‫سے پہلے کسی نہ کسی طرح دوسرے ممالک سے اکاوئنٹ بنا کر کاروبار کررہے تھے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی ایمازون‬
‫کی خدمات سے مستفید ہونا شروع گئی ہے۔‬

‫جبران نثار کے مطابق ایمازون کی پاکستان میں خدمات سے لوگوں کے سامنے ایک بڑی مارکیٹ آ گئی ہے جس کا پاکستان سے‬
‫کاروباری لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے مگر یہ اتنا آسان اور سادہ نہیں ہے۔‬

‫'پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ گارمنٹس وغیرہ کی تیاری میں ابھی تک صرف پرانے رجحانات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ کی‬
‫کل ضرورت کا صرف دو سے تین فیصد حصہ ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اور اس دو سے تین فیصد برآمدات میں بھی پاکستانی کمپنیاں ہی‬
‫ایک دوسرے سے مقابلہ کررہی ہوتی ہیں۔ کچھ نیا اورجدید متعارف کروانے کی کوئی کوشش نہیں ہورہی ہے۔'‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪8/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫‪COURTESY JABRAN NIAZ‬‬

‫اس حوالے سے بدر خوشنود کا کہنا تھا کہ ایمازون پر کاروبار کرنے سے پہلے یہ سمجھنا ہو گا کہ ایمازون کس طرح اور کیسے چلتا‬
‫ہے۔‬

‫جبران نثار کا کہنا تھا کہ وہ نئے لوگوں کو مشورہ دیں گے کہ پہلے اپنی تیاری کریں اور اس کے بعد اس جانب آئیں۔‬

‫'پاکستان میں تاثر قائم ہو چکا ہے کہ انٹرنیٹ پر سامان ڈال دیں گے اور وہ فورًا فروخت ہو جائے گا اور مہینوں میں دولت آ جائے گئی‪،‬‬
‫مگر ایسا نہیں ہے۔'‬

‫ان کا کہنا تھا کہ ایمازون پر بھی کاروبار میں نقصان ہو سکتا ہے اس لیے کاروبار کرنے سے پہلے کسی نہ کسی طریقے سے تجربہ‬
‫حاصل کرنا ضروری ہے۔‬

‫بدر خوشنود کے مطابق ایمازون خود بھی اپنے پلیٹ فارم پر کاروبار کرنے کے طریقہ کار کو سکھاتا ہے اور اس کے لیے کورسز‬
‫فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے نہ صرف ایمازون پر کاروبار کرنے کے ُگ ر سیکھے جا سکتے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان ایمازون‬
‫پر کاروبار کرنے والوں کو مختلف سروسز فراہم کرنے کا کام بھی کر سکتے ہیں۔‘‬

‫پاکستان میں اس وقت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ایم ای‬
‫ڈی اے) اس حوالے سے ایمازون پر کاروبار کرنے کے کورسز کروا رہے ہیں۔‬

‫بدر خوشنود کا کہنا تھا کہ ایمازون کے لیے فروخت کرنے والوں کے بجائے گاہکوں کو ہر لحاظ سے فوقیت دیتا ہے۔‬

‫’مثال کے طور پر ایک فروخت ہونے والے آئٹم پر خریدنے والے کاہگ نے اپنے ریویو میں غلط یا کم معیار کا آئیٹم فروخت کرنے کا‬
‫کہہ دیا تو ایمازون فروخت کرنے والے کو بالک کردے گا۔ اس کی ریٹنگ کم کر دے گا۔ یعنی کاروبار ہی ختم۔‘‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪9/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫‪COURTESY JABRAN NIAZ‬‬

‫جبران نیاز کا کہنا تھا اوسط کاروباری صالحیت اور بیٹھ کر کاہگ کا انتظار کرنے والوں کے لیے ایمازون پر کامیابی کے امکانات کم‬
‫ہوتے ہیں۔‬

‫انھوں نے کہا کہ ایمازون یا ای کامرس کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کے لیے سمجھ دار اور بہترین کاروباری سوجھ بوجھ والے‬
‫لوگوں کی ضرورت ہے اور یہ ان کے لیے شاندار پلیٹ فارم ہے۔‬

‫’یوٹوپیا ڈیلز اور باقی کمپنیوں میں فرق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال‪ ،‬محنت‪ ،‬ایمانداری اور مستقل مزاجی ہے۔ ہمارے سافٹ ویئر کا‬
‫مقابلہ کرنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہے۔ اگر دو دفعہ فراڈ کا نشانہ بننے کے بعد ہمت ہار دیتے تو ہم کبھی بھی اس مقام پر نہ پہنچ‬
‫سکتے۔‘‬

‫اسی بارے میں‬

‫پاکستان ایمازون کی سیلرز لسٹ میں شامل‪ :‬مگر پاکستان کو اس کا فائدہ کیا ہو گا؟‬
‫‪ 21‬مئ ‪2021‬‬

‫ایمازون کے ‪ 25‬سال‪ :‬کامیابی کی ایک داستان‬


‫‪ 9‬جوالئی ‪2019‬‬

‫امریکہ‪ :‬ایمازون نے امریکہ میں غیر ملکی افراد کی جانب سے پودوں کے بیج فروخت‬
‫کرنے پر پابندی عائد کر دی‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪10/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫‪ 7‬ستمبر ‪2020‬‬

‫سوق ڈاٹ کام کو ایمازون خریدے گا‬


‫‪ 29‬مار چ ‪2017‬‬

‫انڈین جھنڈے والے ڈور میٹ کی فروخت پر ایمازون کی معذرت‬


‫‪ 13‬جنوری ‪2017‬‬

‫چپل پر مہاتما گاندھی کی تصویر‪ ،‬ایمازون مشکل میں‬


‫‪ 16‬جنوری ‪2017‬‬

‫اہم خبریں‬
‫کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کے قریب بم دھماکہ‪ ،‬چھ اہلکار زخمی‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫بل کوسبی کی جنسی حملے کے مقدمے میں سزا معطل‪’ :‬یہی وجہ ہے کہ خواتین سامنے نہیں آتیں‘‬
‫ایک گھنٹہ قبل‬

‫توہین مذہب کے الزام میں ڈھائی سال قید رہنے والی خاتون کی رہائی کا حکم‬
‫‪ 9‬گھنٹے قبل‬

‫فیچر اور تجزیے‬

‫'سستی سبزی' فروخت کرنے والے شخص کو عدالت کیوں جانا پڑا؟‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪11/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫چینی کمیونسٹ پارٹی کے ‪ 100‬سال‪’ :‬کفارہ‘ ادا کیا جائے یا ’جشن‘ منایا جائے‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫انڈیا سستا چاول برآمد کر کے پاکستان سمیت باقی ملکوں کے لیے کیسے مشکالت‬
‫کھڑی کر رہا ہے؟‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫ایمی جانسن‪ :‬دلیرانہ مہمات کے لیے مشہور ہوا باز جن کی زندگی ایک پراسرار حادثے‬
‫میں ختم ہوئی‬
‫‪ 1‬جوالئی ‪2021‬‬

‫’ایئر کار‘‪ :‬جو دو منٹ ‪ 15‬سیکنڈ میں کار سے ہوائی جہاز بن جاتی ہے‬
‫‪ 30‬جون ‪2021‬‬

‫‪0:51‬‬

‫کیا ویکسین کے بعد اینٹی باڈی ٹیسٹ کرانا ضروری ہے؟‬


‫‪ 27‬جون ‪2021‬‬

‫’اگر میری آواز میں کچھ ہے جو سکون دیتا ہے تو خدا کا شکر ہے‘‬
‫‪ 27‬جون ‪2021‬‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪12/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬

‫’نوجوان کشمیری لڑکیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے‪ ،‬اس کے بارے میں کسی نے کچھ‬
‫نہیں لکھا‘‬
‫‪ 27‬جون ‪2021‬‬

‫’وردی پہنتے ہی آپ کے اندر ایک صوبیدار آ جاتا ہے‘‬


‫‪ 25‬جون ‪2021‬‬

‫سب سے زیادہ پڑھی جانے والی‬

‫بل کوسبی کی جنسی حملے کے مقدمے میں سزا معطل‪’ :‬یہی وجہ ہے کہ خواتین سامنے نہیں آتیں‘‬ ‫‪1‬‬

‫پاکستان میں امریکی کارروائی کو ’آخری وقت پر منسوخ‘ کروانے والے رمزفیلڈ کون تھے‬ ‫‪2‬‬

‫توہین مذہب کے الزام میں ڈھائی سال قید رہنے والی خاتون کی رہائی کا حکم‬ ‫‪3‬‬

‫کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کے قریب بم دھماکہ‪ ،‬چھ اہلکار زخمی‬ ‫‪4‬‬

‫بالی وڈ‪ :‬سینسرشپ کی تجاویز پر انڈیا کے فلمساز برہم‬ ‫‪5‬‬

‫شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی رونمائی‪ :‬ان کے دونوں بیٹوں کے تعلقات کا مستقبل کیا ہوگا؟‬ ‫‪6‬‬

‫'سستی سبزی' فروخت کرنے والے شخص کو عدالت کیوں جانا پڑا؟‬ ‫‪7‬‬

‫جذباتی یونس خان ماضی کے تنازعات کو بار بار کیوں دہراتے ہیں؟‬ ‫‪8‬‬

‫ایمازون پر کاروبار شروع کر کے اسے الکھوں میں بیچنے والے افراد‬ ‫‪9‬‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬
‫لگ‬ ‫کینیڈا میں ‪ 486‬افراد ہالک‪ ،‬گرم ک لہر مشرق عالقوں ک طرف بڑھن‬ ‫‪1013/14‬‬
‫‪02/07/2021‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬ایمازون پر کامیاب پاکستانی سیلر‪ :‬دو پاکستانی بھائیوں کی کمپنی یوٹوپیا ڈیلز کی کہانی جو ایمازون کی ٹاپ سیلرز لسٹ میں شامل ہوئی‬
‫کینیڈا میں ‪ 486‬افراد ہالک‪ ،‬گرمی کی لہر مشرقی عالقوں کی طرف بڑھنے لگی‬ ‫‪10‬‬

‫جانیے کہ آپ بی بی سی پر کیوں اعتماد کر سکتے ہیں‬

‫کوکیز‬ ‫استعمال کے ضوابط‬

‫بی بی سی سے رابطہ کریں‬ ‫بی بی سی کے بارے میں‬

‫‪AdChoices / Do Not Sell My Info‬‬ ‫پرائیویسی پالیسی‬

‫© ‪ 2021‬بی بی سی‪ .‬بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں بیرونی لنکس کے بارے میں ہماری پالیسی‪.‬‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/science-57373247‬‬ ‫‪14/14‬‬

You might also like