Download as txt, pdf, or txt
Download as txt, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫خالی پیٹ زیتون کا تیل پینے کے فوائد جانتے ہیں؟‬

‫‪Facebook Count‬ویب ڈیسک ‪ 17‬نومبر ‪2017‬‬


‫‪Twitter Share‬‬
‫‪0‬‬
‫‪Translate‬‬
‫شٹر اسٹاک فوٹو —‬
‫زیتون کا تیل صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز‪ ،‬وٹامنز اور دیگر‬
‫اجزاءشامل ہیں۔‬

‫مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے پینا بھی صحت کے لیے فوائد کا حامل ہوتا ہے؟‬

‫درحقیقت خالی پیٹ ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو پینا اتنے فوائد کا حامل ہوتا ہے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔‬

‫مزید پڑھیں ‪ :‬زیتون کے تیل کے دنگ کردینے والے فوائد‬

‫توند سے نجات‬
‫زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے‪ ،‬جس کے نتیجے میں یہ گھی‬
‫کا بہترین متبادل تو ہے ہی‪ ،‬تاہم اسے خالی پیٹ پینا بہت کم عرصے میں توند کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔‬

‫آنتوں کو ٹھیک کرے‬


‫خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں‪ ،‬اسی طرح‬
‫یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دالنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔‬

‫یہ بھی پڑھیں ‪ :‬تین اقسام کے تیل اور قدرتی فوائد‬

‫جلد‪ ،‬بال‪ ،‬ناخن اور ہڈیوں کو بہتر بنائے‬


‫زیتون کا تیل جلد‪ ،‬ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے‪ ،‬یہ ان کی مالئمت واپس النے کے ساتھ نقصانات کی مرمت‬
‫کرتا ہے‪ ،‬ان کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔ ویسے تو اسے ہیئر یا اسکن ماسک کی شکل‬
‫میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اسے پینا زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔‬

‫جگر کی صفائی‬
‫جسمانی افعال کے لیے جگر کی بہت اہمیت ہے‪ ،‬یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لیے‬
‫ہمیں بھی کوشش کرنا ہوتی ہے اور ایسا زیتون کے تیل سے ممکن ہے۔ بہترین نتائج کے لیے دو کھانے کے چمچ زیتون کے‬
‫تیل کو تھوڑی مقدار میں لیموں کے عرق میں مال کر پی لیں۔‬

‫جسمانی دفاعی نظام بہتر بنائیں‬


‫اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں‪ ،‬جس کے نتیجے میں‬
‫مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔‬

‫دل کو تحفظ دے‬


‫کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں‪ ،‬ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند)‪ ،‬امراض قلب سے بچنے‬
‫کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے‪ ،‬اس کا یک ذریعہ زیتون‬
‫کا تیل‪ ،‬سبزیاں‪ ،‬پھل اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔‬

‫جسمانی ورم کم کرے‬


‫زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے‪ ،‬ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے‬
‫کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی عالج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔‬

‫بلڈ شوگر کنٹرول کرے‬


‫زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے‪ ،‬اسی لیے اسے ذیابیطس کے خالف فائدہ مند مانا‬
‫جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔‬

‫دماغ کو تحفظ دے‬


‫زیتون کا تیل دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے‪ ،‬جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے‪ ،‬جس کی کمی مضر صحت‬
‫فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔‬

You might also like