Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫بسم ہللا الرحمٰ ن الرحیم۔‬

‫آسمانی بجلی کے فوائد!‬


‫حسین موسوی‬
‫ہم آسمانی بجلی کے اب تک صرف منفی اثرات سے واقف ہیں۔ جہاں زمین پر بجلی گرتی ہے اس سے کیا نقصانات ہوتے‬
‫ہیں۔ لیکن قدرتی اشیاء میں سے کوئی ایسی نہیں جس کا منفی اثر تو ہو لیکن مثبت اثر نہ ہو۔ اسی سلسلے میں نئی تحقیق‬
‫سامنے آئی ہے۔ جریدے سائنس کی اپریل ‪2021‬ع کی اشاعت میں ایک تحقیق شایع ہوئی ہے‪ ،‬جس کے مطابق آسمانی بجلی‬
‫ماحولیاتی صفائی کی صالحیت میں اضافہ کرتی ہے۔‬

‫آسمانی بجلی زمین سے ہر سال بیس ملین بار ٹکراتی ہے۔ ہوا میں موجود برقی چارج کے جمع ہونے کے سبب آسمانی‬
‫بجلی پیدا ہوتی ہے۔ ماحول میں برقی چارج جمع ہونے سے اس کا تناسب بگڑ جاتا ہے۔ اسلیے دو بادلوں یا بادل اور زمین‬
‫کے درمیان برقی تناسب کو بیلینس کرنے کے لیے متضاد چارجز آپس میں ٹکراتے ہیں‪ ،‬جس کے نتیجہ میں آسمانی بجلی‬
‫وجود میں آتی ہے۔‬

‫پہلے سائنسدان یہ امکان دیتے تھے کہ آسمانی بجلی ماحول کی صفائی میں مددگار ہے‪ ،‬لیکن اب تحقیق سے یہ امکان‬
‫پایہ ثبوت تک پہنچ چکا ہے۔‬

‫نئی تحقیق کے مطابق آسمانی بجلی ماحول میں )‪ reactive nitric oxide (NO‬پیدا کرتی ہے جو ماحول میں‬
‫‪ atmospheric oxidants‬پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں جن میں )‪ ozone (O3‬اور )‪ hydroxyl radicals (OH‬شامل‬
‫ہیں۔ ‪ OH‬وہ اہم چیز ہے جو ماحول میں سے زہریلی گیسز جیسے کاربان مونوآکسائد اور میتھن کو کنٹرول کرتی ہے۔‬

‫اس تحقیق کے مطابق ماحول میں جو قدرتی صفائی کی صالحیت_ موجود ہے اس میں سے ‪ 6‬سے ‪ 16‬فیصد حصہ آسمانی‬
‫بجلی کا ہے‪ ،‬باقی ماندہ حصہ دیگر اشیاء سے تعلق رکھتا ہے۔‬

‫والسالم علیکم ورحمه ہللا۔‬

You might also like