Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 4

‫‪Lab Twin Screw Extruder‬‬

‫‪Sourcing Assistants help you to find the best quotes‬‬


‫‪in minutes.‬‬
‫‪Ecer.com‬‬ ‫‪Open‬‬

‫موبائل فون‪ٓ ،‬اپ کے بچے کا دشمن‬



‪JUNE 20, 2022‬‬ ‫ادارتی صفحہ
انصار عباسی‬

‫اگر بچے چھوٹے ہوں تو ُا نہیں موبائل فون مت دیں۔ لڑکے ہوں یا لڑکیاں جب‬
‫تک وہ کم از کم اٹھارہ سال کے نہ ہو جائیں ُا نہیں موبائل فون نہ لے کر دیں۔‬
‫کوئی پتہ نہیں کہ یہ موبائل فون کس کی زندگی تباہ کر دے‪ ،‬کس خاندان‬
‫کی عزت خاک میں مال دے؟ موبائل فون کے ذریعے دوستیاں اور لڑکوں اور‬
‫لڑکیوں کے گھر سے بھاگنے کے واقعات بہت ہی عام ہونے لگے ہیں۔‬
‫ایسی صورت میں عمومًا دونوں خاندانوں کے لئے بڑی شرمندگی اور سخت‬
‫ٓازمائش کا وقت ہوتا ہے لیکن لڑکی کے والدین اور قریبی عزیزوں کا تو جینا‬
‫ہی محال ہو جاتا ہے۔‬
‫اس کے عالوہ اگر ٓاپ ایف ٓائی اے سے سائیبر کرائم کا ریکارڈ چیک کریں تو‬
‫ٓاپ کو معلوم ہو گا کہ موبائل فون کے استعمال اور انٹر نٹ کے ذریعے‬
‫دوستیوں نے کس طرح بالخصوص سینکڑوں لڑکیوں کو سنگین ہراسانی اور‬
‫زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شہروں میں رہنے والوں کو چھوڑیں اب تو گأوں کی‬
‫بچیوں کے ساتھ بھی ایسے واقعات ہونے لگے ہیں۔

‫موبائل فون کے ذریعے ہی سالم دعا ہوتی ہے‪ ،‬وہیں دوستیاں ہوتی ہیں جو‬
‫بڑھتے بڑھتے گھر سے بھاگنے پر منتج ہوتی ہیں ۔ موبائل فون کے ذریعے ہی‬
‫ایک دوسرے کی تصویریں شئیر کی جاتی ہیں اور پھر اسی بنیاد پر بلیک‬
‫میلنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوتا ہے۔

‫ایف ٓائی اے کے مطابق ایسی بلیک میلنگ کا شکار اگرچہ بعض اوقات مرد‬
‫بھی ہوتے ہیں لیکن اکثر اس کا نشانہ بچیاں اور خواتین بنتی ہیں۔‬
‫میڈیا کے ذریعے گاہے گاہے ایسے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں‪ ،‬جس سے‬
‫معاشرہ کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔ خاص طور پر والدین اپنے چھوٹے بچوں‬
‫(اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں) کو کسی بھی صورت موبائل‬
‫فون مت لے کر دیں۔

‫اگر اسکول کے ساتھ رابطہ کے لئے موبائل فون کی ضروت ہو تو ماں یا باپ‬
‫میں سے کسی کا بھی موبائل فون استعمال ہوسکتا ہے۔ اسی طرح ٓاج کل‬
‫کمپیوٹر اور انٹرنٹ‪ ،‬تعلیم کے لئے بہت ضروری ہے۔ بچوں کے لئے کمپیوٹر کا‬
‫استعمال روکا نہیں جا سکتا۔‬
‫والدین کوشش کریں کہ جب بچے کمپیوٹر استعمال کریں تو وہ ایسی جگہ‬
‫ہو جہاں گھر والوں کی ُا س پر نظر پڑتی رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں‬
‫کو غلط اور صحیح کی تعلیم بھی دیتے رہیں‪ُ ،‬ا نہیں موبائل فون اور انٹرنٹ‬
‫کے درست استعمال اور اس سے جڑے خطرات اور برائیوں سے بھی ٓاگاہ‬
‫رکھیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ اپنی اوالد کےلئے دعا کرتے رہیں۔

‫میڈیاکی بھی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کو جب رپورٹ کیا جائے تو اس‬
‫بات کو یقینی بنایا جائے کہ گھر سے بھاگنے والوں کو ہیرو بنا کر نہ پیش کیا‬
‫جائے کیوں کہ اس طرح دوسرے بچوں کے ذہن بھی خراب ہو سکتے ہیں۔ اگر‬
‫کسی کا بیٹا یا بیٹی ایسے کسی عمل میں شامل ہو تو ُا ن کو پیار سے‬
‫سمجھایا جائے‪.‬‬
‫اگر والدین کی بات نہیں سنتے تو ایسے افراد کو ُا نہیں سمجھانے کے‬
‫لئےشریک کیا جائے جس کی وہ بات سن سکتے ہوں۔‬
‫حال ہی میں مجھے ایک جاننے والے نے بتایا کہ ُا س کی بھتیجی جو نویں‬
‫کالس کی طالبہ ہے‪ ،‬گھر سے بھاگ گئی۔

‫ُا ن کا کہنا تھا کہ ُا ن کی بھتیجی گأوں میں رہتی تھی ‪،‬بہت ہی معصوم بچی‬
‫تھی اور ُا س کے خاندان والے سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ کوئی ایسا‬
‫قدم ُا ٹھا سکتی ہے۔‬
‫ُا ن کا بھی یہی رونا تھا کہ موبائل فون ُا س کے پاس تھا اور نجانے کیا ہوا کہ‬
‫وہ بغیر کسی کو بتائے گھر چھوڑ کی چلی گئی۔

‫اب والدین اور قریبی عزیز پولیس کے پاس چکر لگا رہے ہیں کہ بچی کو‬
‫بازیاب کروایا جائے۔ ُا ن کے کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق بچی نے دوردراز‬
‫کسی شہر میں ُا س شخص سے نکاح کر لیا ہے جس سے ُا س کی موبائل فون‬
‫کے ذریعے دوستی ہوئی۔‬
‫ایسے واقعات سے والدین اور معاشرہ کی ٓانکھیں کھل جانی چاہئیں اور ہر‬
‫ایک کو ضروری احتیاط کرنی چاہئے تاکہ ُا ن کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ اللہ تعالی‬
‫سے دعا ہے کہ وہ ہر بچے اور تمام والدین کو ایسی ٓازمائش سے بچائے۔ ٓامین۔

‫(کالم نگار کے نام کے ساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں‬
‫‪)
00923004647998‬‬


‬ ‫

‫مزید خبریں‬
‫ٹیکس ………‬

‫عوام کو بھی کچھ کرنا چاہیے یا نہیں؟‬


‫وعدے وفا کریں!‬
‫روس سے سستا تیل کیوں نہیں؟‬

‫زرعی اصالحات اور ہنگامی صورتحال‬


‫کچھ ایسے بھی اٹھ جائیں گے اس بزم سے جن کو‬
‫مقبول عوامی فیصلوں کی مہنگی قیمت‬
‫ایف اے ٹی ایف‪ ،‬مثبت خبر‬
‫مہنگائی کا بوجھ صرف عوام پر کیوں؟‬
‫ٹیکسٹائل برٓامدات میں اضافہ‬
‫کاروباری مراکز کے اوقات‬
‫جشن قبل از وقت‬
‫ہنگامے ……‬

‫قربانی کا موسم‬
‫بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیوں؟‬
‫تکراری ٹچ اور خواہش ُٹ چ !‬
‫یہ کمپنی چلے گی‬
‫بات بالول بھٹو اور احسن اقبال کی !‬
‫بچوں کی حفاظت‪ ،‬سب کی ذمہ داری‬
‫خدا محفوظ رکھے اس وقت سے میری غیرت کو‬

You might also like