Professional Documents
Culture Documents
ڈپریشن کیا ہے ؟-WPS Office
ڈپریشن کیا ہے ؟-WPS Office
ڈپریشن ایک دماغی بیماری ہے جس کی عالمات میں مسلسل پریشانی ،اداسی ،گھبراہٹ ،نیند اور بھوک کی کمی ،وزن میں اچانک
کمی اور سر درد جیسی شکایات شامل ہیں۔ ڈپریشن کسی کو بھی الحق ہو سکتا ہے اورمریض کو کسی بھی دوسری بیماری کی
طرح عالج اور توجہ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ڈپریشن سے متاثرہ افراد زندگی سے بے زار اور اکتائے ہوئے رہتے ہیں۔ ڈپریشن کی
صورت میں مریض اپنی جان لینے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کی وجہ سے سر درد ،جبڑں میں
درد اور سانس کی بیماریوں جیسے مسائل بھی سامنے ٓا سکتے ہیں۔ ڈپریشن ایک عام ذہنی بیماری ہے۔ عالمی سطح پر ،یہ اندازہ
لگایا گیا ہے کہ %5بالغ افراد اس عارضے کا شکار ہیں۔
لوگ مختلف طریقوں سے ڈپریشن کی مختلف نوعیت کے تجربے سے گزرتے ہیں۔ ڈپریشن کی نوعیت ہلکی ،درمیانی یا شدید
ہوسکتی ہے۔
لوگوں کا ڈپریشن کا تجربہ ان کے ثقافتی پس منظر اور ان کی ذاتی اقدار ،اعتقادات اور زبان سے بھی متاثر ہوتا ہے۔
o ناخوش ،دکھی ،توانائی کی کمی ،افسردگی محسوس کریں -یہ احساس جائے گا نہیں اور دن کے کسی خاص
وقت ،اکثر صبح کو بدتر ہوسکتا ہے
لوگوں سے میل مالقات میں دلچسپی اور دوستوں سے رابطہ کھو دیتے ہیں
مناسب طریقے سے متوجہ نہیں رہ سکتے اور فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں
نا امیدی محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں ،اور شاید خود کشی کی خواہش بھی۔
کھا نہیں سکتے اور وزن کھو دیتے ہیں یا زیادہ 'سکون سے کھا سکتے' ہیں اور وزن بڑھا لیتے ہیں۔
غیر معمولی طور پر خاموش اور پیچھے ہٹتے نظر آتے ہیں یا لوگوں سے گریز کر رہے ہیں
اپنی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – آپ اپنے بال یا کپڑے نہیں دھوتے
اپنے گھر کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – آپ کھانا پکانا چھوڑ دیتے ہیں ،چیزیں سلیقے سے نہیں رکھتے یا
اپنے بستر پر چادریں تبدیل کرنا بھول جاتے ہیں
ڈپریشن کمزوری کی عالمت نہیں۔ یہ سب سے زیادہ پر عزم لوگوں کو پیش آ سکتی ہے – یہاں تک کہ مشہور لوگ ،کھالڑی اور
مشہور شخصیات بھی ڈپریشن کا شکار ہو سکتی ہیں۔
کبھی افسردہ ہونے کی وجہ واضح ہو گی ،کبھی نہیں۔ یہ نا امیدی ہو سکتی ہے ،مایوسی ہو سکتی ہے یا اس کی وجہ کوئی چیز یا
کسی اہم شخص کو کھو دینا ہو سکتی ہے۔
اکثر ایک سے زیادہ وجوہات ہوتی ہیں اور یہ مختلف لوگوں کے لئے مختلف ہوں گی۔ ہم ذیل میں چند عام وجوہات بیان کرتے ہیں
جسمانی صحت
بچپن کا صدمہ
اچھی خبر یہ ہے کہ ڈپریشن کے شکار زیادہ تر لوگ اپنی مدد آپ کے کام کرنے سے خود ہی بہتر ہو جائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ
بذات خود ڈپریشن پر قابو پا سکیں ،جس سے آپ کو کامیابی کا احساس ملے گا اور مستقبل میں اگر افسردگی محسوس کریں گے تو
دوبارہ ایسے احساسات سے نمٹنے کا اعتماد پیدا ہو گا۔
اس کتابچے میں دی گئی کچھ تجاویز پر عمل کرنے سے ڈپریشن کی مدت کم ہو سکتی ہے اور مستقبل میں آپ کو ٹھیک رہنے میں
مدد مل سکتی ہے۔
لیکن کچھ لوگوں کو اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ،خاص طور پر اگر ان کی ڈپریشن شدید ہو یا یہ طویل عرصے سے جاری
ہو یا جن طریقوں سے انہوں نے بہتری النے کی کوشش کی وہ کامیاب نہ ہوئے ہوں۔
اگر آپ پہلی بار ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کے دوبارہ ڈپریشن میں مبتال ہونے کا تقریبا ً 50:50امکان ہے۔ اس لیے یہ
جاننا ضروری ہے کہ اگر آپ کو ضرورت ہو تو مدد کیسے حاصل کی جائے
اگر اپنے طور پر بہتر ہونے کی کوشش کرنا آپ کی مرضی کے مطابق یا اتنی جلدی کام نہ کر رہا ہو تو اپنے جنرل فزیشن سے
بات کرنا اچھا خیال ہو سکتا ہے۔
ڈپریشن میں مبتال زیادہ تر لوگوں کا عالج ان کے جنرل فزیشن یا ڈاکٹر کرتے ہیں۔ اگر آپ کا باقاعدہ طور پر ڈاکٹر نہیں تو اپنے
مقامی عالقے میں کسی ایسے ڈاکٹر کو تالش کرنے کی کوشش کریں جس کے ساتھ آپ راحت محسوس کرتے ہوں اور جسے آپ
باقاعدگی سے مل سکتے ہوں۔
آپ کا جنرل فزیشن یا ڈاکٹر آپ کی عالمات کا جائزہ لینے اور یہ جاننے کے لئے آپ سے بات کرے گا کہ آپ کے لئے کون کون
سے عالج کارآمد ہوں گے۔
آپ کے لئے بہترین عالج کا انحصار آپ کی ڈپریشن کی موجودہ سطح ،یہ کتنے عرصے سے چل رہی ہے ،اور ماضی میں آپ کے
ڈپریشن میں مبتال رہنے پر ہے۔
آپ کا جنرل فزیشن یا ڈاکٹر آپ کا مناسب جسمانی چیک اپ بھی کر سکتا ہے اور آپ کو ادویات بھی دے سکتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ
ہے کہ کچھ جسمانی بیماریاں ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگر آپ پہلے سے ہی کسی جسمانی بیماری کا عالج کروا رہے ہیں تو
آپ کے جنرل فزیشن یا ڈاکٹر کے لئے اس کے بارے میں جاننا ضروری ہو گا۔
کسی سے بات کریں :اگر آپ کو اپنی زندگی میں کوئی بری خبر ملی یا کوئی بڑی پریشانی ہوئی ہے تو اس پر گفتگو بند کرنے کی
کوشش نہ کریں۔ اس سے آپ کو کسی قریبی کو بتانے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اگر
آپ محسوس نہیں کرتے کہ آپ کسی سے بات کر سکتے ہیں تو لکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔
متحرک رہیں :اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو کچھ ورزش کے لئے باہر نکلیں خواہ صرف تھوڑی سی چہل قدمی کے لئے۔ اس سے
آپ کو جسمانی طور پر فٹ رہنے اور بہتر نیند آنے میں مدد ملے گی۔ اس سے آپ کو دوسری چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں
بھی مدد مل سکتی ہے نہ کہ تکلیف دہ خیاالت اور احساسات پر۔
مناسب طریقے سے کھائیں :ہو سکتا ہے آپ کو زیادہ بھوک نہ لگے ،لیکن باقاعدگی سے کھانے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو
ڈپریشن ہو تو بڑی جلدی وزن کم ہو جانا اور وٹامنز کی کمی ہو جانا – یا بہت زیادہ جنک فوڈ کھانا اور نہ چاہتے ہوئے وزن بڑھ
جانا – آسان سی بات ہے۔ متوازن غذا ،جس میں بہت سارے پھل اور سبزیاں شامل ہوں ،آپ کے جسم اور دماغ کو صحت مند
رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
شراب اور منشیات سے بچیں :شراب سے آپ چند گھنٹے بہتر محسوس کر سکتے ہیں لیکن یہ درحقیقت طویل عرصے میں ڈپریشن
کو بد تر بنا دیتی ہے۔ غیر قانونی منشیات }،خاص طور پر چرس ،ایمفیٹامینز ،کوکین اور ایکسٹیسی پر بھی اس کا اطالق ہوتا ہے۔
نیند کا معمول بنائیں :ہر رات ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں اور ہر صبح ایک ہی وقت پر اٹھیں۔ سونے سے پہلے کچھ
ایسے سکون آور کام کریں جن سے آپ لطف اندوز ہوں ،جیسے سکون آور موسیقی سننا یا کتاب پڑھنا۔ اگر آپ سو نہیں سکتے تو
بستر سے اٹھیں اور کچھ پرسکون کریں جیسے صوفے پر خاموشی سے بیٹھنا۔
آرام دہ سرگرمیاں آزمائیں :اگر آپ ہر وقت تناؤ محسوس کرتے ہیں تو آرام کرنے کی مشقیں ،یوگا ،مساج ،اروما تھراپی یا کوئی اور
سرگرمی آزمائیں۔
کچھ ایسا کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوں :کچھ ایسا کرنے کے لئے باقاعدہ وقت نکالیں جس سے آپ واقعی لطف اندوز ہوں –
جیسے کوئی گیم کھیلنا ،پڑھنا یا کوئی اور مشغلہ۔
ڈپریشن کے بارے میں پڑھیں :ڈپریشن کے بارے میں بہت سی کتابیں اور ویب سائٹس موجود ہیں۔ وہ آپ کو یہ سمجھنے} میں مدد
کر سکتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے ،بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی دے سکتے ہیں اور دوستوں اور رشتہ داروں کی یہ
سمجھنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں کہ آپ کس تجربے سے گزر رہے ہیں۔
خود پر رحم کھانے کی مشق کریں :آپ ایک کمال پسند ہو سکتے ہیں جو اپنے کام میں بہت محنت کرتا ہو۔ اپنے لئے زیادہ حقیقت
پسندانہ اہداف یا توقعات} طے کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ پر مہربان بنیں۔
وقفہ کریں :کچھ دنوں کے لئے اپنے روزمرہ معموالت سے دور رہنا واقعی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو اپنے روزمرہ
کے تناؤ اور پریشانیوں سے وقفہ دیں۔ اگر آپ اپنے ماحول کو بدل سکتے ہیں ،خواہ چند گھنٹوں کے لئے بھی ،تو یہ مفید ہو سکتا
ہے۔
کسی امدادی گروپ میں شامل ہوں :جب آپ کو ڈپریشن ہو تو اپنی مدد کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسی طرح کی صورت حال میں
دوسرے لوگوں سے بات کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ کچھ خیاالت کے لئے اس کتابچے کے آخر میں تنظیموں کی فہرست پر ایک نظر
ڈالیں۔
پر امید رہیں :اپنے آپ کو یاد دالئیں کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو ڈپریشن ہوئی اور وہ بہتر ہو گئے – اس کے لئے مدد دستیاب
ہے اور آپ اس مدد کے حق دار ہیں جو خود کو بہتر محسوس کرنے لئے آپ کو درکار ہے۔