Urdu Practice

You might also like

Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫قوانین اصول وضوابط ہوتے ہیں جن کی مدد سے ہم کوئی ملک یا ادارہ چالتے ہیں۔ پارلیمنٹ ملک کے لئے قوانین

بناتی ہے۔ بادشاہ‬


‫یا آمر اپنی مرضی کے قوانین بناتے ہیں۔‬
‫قوانین اس لئے بنائے جاتے ہیں تاکہ افرا تفری نہ ہو۔ نظم و ضبط ہو۔ کوئی شخص کسی دوسرے کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ جرائم کم‬
‫سے کم ہوں۔ تاکہ لوگ ایک ساتھ آرام سے رہ سکیں۔ قوانین سے مساوات قائم ہوتی ہے۔ قوانین ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت‬
‫کرتے ہیں۔‬
‫قانون کی حاکمیت کا مطلب ہے کہ سب کے لئے ایک ہی قانون ہے۔ سب برابر ہیں‪ ،‬سب قانون کے سامنے‪ H‬جواب دہ ہیں۔ امیر اور‬
‫غریب سب کے لئے ایک ہی قانون ہے۔ قانون کی خالف ورزی کرنے پر سب کو ایک جیسی سزا ملتی ہے۔ کوئی بھی قانون سے‬
‫بڑھ کر نہیں ہوتا۔ کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ملک کا وزیر اعظم یا صدر بھی قانون کے سامنے‪ H‬جواب دہ ہوتا‬
‫ہے۔ عدلیہ آزاد ہوتی ہے۔ عدالتیں کسی کے دباؤ میں آئے بغیر فیصلے کرتی ہیں۔ عدالتیں‬
‫جرم ثابت ہونے پر ملک کے صدر تک کو سزا دے سکتی ہیں۔ ارسطو نے قانون کی حاکمیت‪ H‬کا تصور پیش کیا۔‬
‫قوانین کی کئی اقسام ہیں مثال کار و بار سے متعق قوانین ‪ ،‬جائیداد سے متعق قوانین وغیرہ پاکستان میں قوانین کو بہتر بنانے‬
‫کی ضرورت ہے۔ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ نئے قوانین بھی بنائے جائیں۔ ان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔‬
‫عدالتیں کسی دباؤ میں آئے بغیر فیصلے کریں۔ کوئی بھی عدالت کے جھوں پر دباؤ نہ ڈالے۔ ہر فرد کو بھی چاہئیے کہ قانون پر عمل‬
‫کرے اور کسی بھی صورت میں قانون کو ہاتھوں میں نہ لے۔ اسی طرح ہم پاکستان میں قانون کی حاکمیت قائم کر سکتے ہیں۔‬

You might also like