Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 4

‫ثقافت کسی بھی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے۔ اخالقی و معاشرتی رسوم‪ ،‬علوم و فنون‪،‬‬

‫عقائد و افکار کے مجموعے کو ثقافت خیال کیا جاتا ہے۔ عالقے کا رہن سہن‪ ،‬کھانا پینا‪ ،‬اُٹھنا بیٹھنا‪،‬‬
‫لوگوں سے میل جول اور انداز گفتگو ‪ ،‬شعرائے کرام‪ ،‬موسم‪ ،‬کھیل کود ‪،‬شادی بیاہ و دیگر رسومات‪7‬‬
‫بھی ثقافت میں شمار ہوتی ہیں۔ ثقافت کو اتحاد کی عالمت بھی قرار دیا جاتا ہے۔‬

‫فیض احمد فیض نے کہا تھا کہ ثقافت زندگی سے الگ کوئی‪ 7‬چیز نہیں ہوتی ‪ ،‬یہ داخلی اقدار کا نام ہے‬
‫طریق زندگی کا بھی۔پاکستان کی تہذیب ہماری مٹی سے وابستہ ہے۔ جس میں کہیں‬ ‫ِ‪7‬‬ ‫اور ظاہری طور‪ 7‬پر‬
‫ریت تو کہیں کنکر اور کہیں موتی تو کہیں ہیرے۔ یہی تہذیب کے اوراق ہیں۔ کہیں آپ کو املتاس‪ ،‬کہیں‬
‫کچنار کی کلیاں اور موتیے کے پھول نظر آئیں گے۔ سوندھی‪ 7‬مٹی پر جب برسات کے پانی کا چھینٹا پڑتا‬
‫ہے‪ ،‬سب خوش ہو جاتے ہیں۔ یہی ہماری تہذیب اور یہی تمدن ہے۔ غرض پاکستانی ثقافت میں دہکتی‬
‫دھوپ کی ہلچل اور چاندنی کی طرح ٹھنڈک بھری چاندنی بھی ہے۔ یہ دھرتی ہے پنجاب‪ ،‬سندھ‪،‬‬
‫بلوچستان‪ ،‬خیبر پختونخوا ‪ ،‬گلگت بلتستان اور کشمیر کی۔ پاکستان کی قومی ثقافت میں ہر صوبے اور‬
‫ہر نسلی گروہ کا اپنا ایک خاص رنگ ہے‪ ،‬جو ملّی تصویر کو اور بھی خوشنما‪ 7‬بنا دیتا ہے۔‬

‫ہماری آنکھ میں جو خواب ہیں وہ سب وطن کے ہیں‬


‫یہاں جو گوہر نایاب ہیں وہ سب وطن کے ہیں‬
‫وطن کی آن پر قربان کرتے ہیں دل وجاں بھی‬
‫ہمارے پاس جو اسباب ہیں وہ سب وطن کے ہیں‬
‫کہیں امید کی کرنیں دلوں میں روشنی کردیں‬
‫کئی جذبے بہت نایاب ہیں وہ سب وطن کے ہیں‬
‫خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہماری طالبات نے ایک خوب صورت‬ ‫ِ‬ ‫وطن اور اس کی ثقافت کو‬
‫شو تیار کیا ہے۔ آئیے دیکھیں کہ یہ طالبات کیسے اس ثقافت کے رنگ سٹیج پر بکھیرتی‪ 7‬ہیں۔ اور ہمیں‬
‫اس بات کا احساس دالتی ہیں کہ اپنی پہچان‪ ،‬اپنی ثقافت کو ہر حال میں زندہ رکھنا چاہیے تا کہ ہماری‪7‬‬
‫آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافتی ورثے کا پتہ ھو۔ یہ ثقافتی ورثہ آئندہ آنے والی نسلوں کی امانت ھے جو‬
‫کہ ھمیں ان تک پہنچانا ھے۔‬

‫آپ کی بھرپور‪ 7‬داد اس بات کی مظہر ہے کہ اس دل نشیں پرفارمنس‪ 7‬نے آپ کے دل بھی موہ لیے۔‬

‫نا می کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا ؎‬


‫سو بار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا‬
‫عمل کے میدان میں جو زیادہ محنت کرتا ھے ‪ ،‬وہ بلند مر تبہ حاصل کر لیتا ہے۔ یہ ایسی صال حیت ہے‬
‫جس کا ثمر ہمیشہ شیر یں ہو تا ہے ۔ ہمارے آج کی اس خوب صورت تقریب کا مقصد بھی ایسے‬
‫باصالحیت ستاروں کو ان کی محنت کو سراہنا اور اس محنت کے پہلے ثمر سے نوازنا ہے۔ اس‬
‫تقریب کے اگلے مرحلے کا آغاز کرتے ہیں۔‬
‫کسی بھی میدان میں کامیابی‪ 7‬حاصل کرنے کی بنیادی‪ 7‬شرط جذبہ و جنون ہے۔ لیکن اس سے بھی زیادہ‬
‫اہم ہے اس جذبے اور جنون کو درست سمت دکھانا اور مہمیز لگانا۔ جب بات ہوتی ہے طلبہ کی تو یہ‬
‫مہمیز معلمین کے ہاتھ ہوتی ہے اور ان معلمین کو اپنا کردار بخوبی‪ 7‬سرانجام دینے میں سربرا ِہ مدرسہ‪7‬‬
‫کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ پریذنٹیشن‪ 7‬کانونٹ جہلم کے طلبہ کی تابناک کامیابی کا سہرا جاتا ہے ہماری‪ 7‬ہر‬
‫دلعزیز پرنسپل سسٹر‪ 7‬بینا کے سر جاتا ہے اور آج انھی کے پاتھوں اپنی محنت کا پھل وصول کرنا‬
‫ہماری طالبات کے لیے ایک یادگار‪ 7‬اور قاب ِل فخر موقع ہے۔‬

‫نتیجہ سن کے کئی لوگ بد حواس ہوئے‬


‫خدا کا شکر ہے ہم امتحاں میں پاس ہوئے‬
‫صلہ مال ہے ہمیں سال بھر کی محنت کا‬
‫چمک رہا ہے ستارہ ہماری قسمت کا‬
‫یہی تو وقت مال ہے ہمیں مسرت کا‬
‫وہ امتحان میں راتوں کو جاگ کر پڑھنا‬
‫وہ نیند آنکھوں میں چھائی ہوئی مگر پڑھنا‬
‫وہ آدھی رات سے بستر پہ تا سحر پڑھنا‬
‫زہے نصیب وہ لمحات ہم کو راس ہوئے‬
‫خدا کا شکر ہے ہم امتحاں میں پاس ہوئے‬

‫میں پرنسپل پریذنٹیشن کانونٹ جہلم کی پرنسپل محترمہ‪ 7‬سسٹر بینا ۔۔۔ سے درخواست کروں گی کہ وہ‬
‫سٹیج پر تشریف الئیں اور طالبات میں انعامات تقسیم کریں۔‬
‫بہت بہت شکریہ‪ 7‬سسٹر۔‬
‫مشقت کی ذ لت جنہوں نے ا ٹھائی‬
‫جہا ں میں ملی ان کو آخر بڑائی‬
‫کسی نے بغیر ا س کے ہر گز نہ پائی‬
‫نہ شہر ت نہ عزت نہ فرما‪ 7‬نروائی‬
‫نہا ل اس گلستان میں جتنے بڑھے ہیں‬
‫ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں‬
‫ہر کا میا بی و کا مرانی کی ضما نت محنت اور مشقت ہے‬

‫لیجیے آ گیا وہ لمحہ جس کا انتظار تھا۔ اب میں باری باری طالبات کا نام پکاروں گی تاکہ وہ اپنے‬
‫انعامات وصول‪ 7‬کریں۔ حاضری ِن محفل سے درخواست‪ 7‬ہے کہ وہ دل کھول کر ان طالبات کو داد دیں‬
‫اور ان کی حوصلہ افزائی‪ 7‬کریں۔‬
‫سب سے پہلے باری ہے۔۔۔۔۔۔ کی۔ ۔۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔۔۔۔نمبر حاصل کر کے اسکول میں ۔۔۔۔۔۔۔ پوزیشن حاصل کی‬
‫ہے۔‬

‫محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کو‬


‫بے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی‬

‫اور ہمارا اگال ستارہ ہے۔۔۔۔۔ جنھوں نے ۔۔۔۔۔۔نمبر حاصل کر کے اسکول میں ۔۔۔۔۔۔۔ پوزیشن حاصل کی‬
‫ہے۔‬
‫محنت وہ جوہر ہے جو انسان کو تحت الشری سے سدرۃالمنتھی‪ 7‬تک پہنچا دیتی ہے۔‬
‫وہ کونسا عقدہ ہے جووا ہو نہیں سکتا ؎‬
‫ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا‬
‫اگال نام ہے ۔۔۔۔۔۔ کا۔ انھوں نے ۔۔۔۔۔۔نمبر حاصل کر کے اسکول میں ۔۔۔۔۔۔۔ پوزیشن حاصل کی ہے۔‬
‫میدان زندگی میں نہیں بیٹھنے سے کا م ؎‬
‫گر پاؤں ٹوٹ جا ٔیں یہاں سر کے بل چلو‬
‫اور ایسی ہی بھرپور‪ 7‬محنت کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نے جنھوں نے ۔۔۔۔۔۔نمبر حاصل کر کے اسکول میں ۔۔۔۔۔۔۔‬
‫پوزیشن حاصل کی ہے۔‬

‫میں تمام انعام وصول‪ 7‬کرنے والی طالبات کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔‬
‫نقش ہیں سب نا تمام خو ن جگر کے بغیر ؎‬
‫تعمیر ہے سوداۓ خام جگر کے بغیر‬

‫اور اب باری ہے ہمارے سب سے درخشاں ستارے کی جس نے اپنی محنت سے اس ادارے کی عظمت‬


‫کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ جی ہاں میں بات کر رہی ہوں زارا۔۔۔۔۔ کی۔ زارا نے ۔۔۔۔۔ نمبر حاصل کر‬
‫اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔‬

‫ث فخر و انبساط ہے ۔ والدین کے‬


‫زارا کی شان دار کارکردگی‪ 7‬ان کے اسکول اور والدین کے لیے باع ِ‬
‫لیے اس سے زیادہ فخر کی بات کوئی نہیں ہوتی کہ ان کی اوالد جو ان کے نام سے پہچانی جاتی ہے‪،‬‬
‫ایک دن اپنی شان دار کارکردگی‪ 7‬کے باعث اس قابل ہو جائے کہ والدین اس کے حوالے سے پہچانے‬
‫جائیں۔ اور یقیننا زارا کے والدین بھی آج ایسا ہی محسو‪ 7‬س کیے جا رہے ہوں گے۔‬
‫زارا کے والدین آج ہمارے درمیان موجود‪ 7‬ہیں۔ میں دعوت دوں گی ان کے والد صاحب کو کہ وہ سٹیج‬
‫پر تشریف‪ 7‬الئیں اور حاضری ِن محفل سےاپنے احساسات و جذبات کا اظہار کریں۔‬

You might also like