سام سنگ ملازمین نے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اہم راز فاش کردیے

You might also like

Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 1

‫جدید سائنس کے اس ترقی یافتہ دور میں نادانستہ طور پر ہونے والی بعض غلطیاں انسان کو سر پکڑ کر بیٹھنے

پر مجبور کردیتی ہیں‬


‫کیونکہ ان غلطیوں کا ازالہ کرنا ناممکن ہوتا ہے۔‬

‫کچھ ایسا ہی سام سنگ کے مالزمین کے ساتھ ہوا جنہیں ایک سنگین غلطی کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا‪ ،‬یاد رکھیں کہ آرٹیفشل انٹیلی جینس کا‬
‫شاہکار چیٹ جی پی ٹی آپ کے راز کو راز نہیں رکھتا۔ یہ بات سام سنگ مالزمین کو اپنا ڈیٹا لیک ہونے کے بعد سمجھ میں آئی۔‬

‫غیرملکی خبر رساں ادارے کی‪ ‬رپورٹ کے مطابق‪ ‬سام سنگ کے مالزمین نے اپنے کام میں مدد کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے‬
‫ہوئے غلطی سے کمپنی کی خفیہ معلومات کا اشتراک کیا۔ جس کی اجازت انہیں اعلٰی حکام کی جانب سے دی گئی تھی۔‬

‫اس سلسلے میں سام سنگ کے مالزمین نے تین مرتبہ غیر ارادی طور پر چیٹ جی پی ٹی کو حساس معلومات فراہم کیں‪ ،‬پہلی بار ایک‬
‫مالزم نے غلطیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کو خفیہ کوڈ بتادیا۔‬

‫ایک اور مالزم نے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ خفیہ کوڈ کا اشتراک کیا اور کوڈ کو بہتر بنانے کی درخواست کی جبکہ تیسری مرتبہ ایک‬
‫پریزنٹیشن کے نوٹ میں تبدیلی کے لیے میٹنگ کی ریکارڈنگ کا اشتراک کیا گیا‪ ،‬سام سنگ کی یہ تمام اندرونی معلومات اب چیٹ جی پی‬
‫ٹی کے ریکارڈ میں موجود ہیں۔‬

You might also like