Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 2

‫مشق‬

‫‪ )۱‬شعر میں تالزمہ کی تعریف‬


‫شعر میں وہ الفاظ جو ایک دوسرے سے ُجڑتے ہوئے ایک زنجیر کی صورت میں آگے‬
‫بڑھتے جائیں اور اُن سے مختلف معنی و مفاہیم پیدا ہوتے چلے جائیں اور ایک نکتہ پہ آ‬
‫کر اختتام پذیر ہوجائیں‬
‫مثال)‬
‫منہ تکا ہی کرے جس تس کا‬
‫حیرتی ہے یہ آئینہ کس کا‬
‫اِس میں آئینہ کا ایک خاص تالزمہ "حیرانی" ہے۔آئینہ آنکھ کی مانند ہوتا ہے ۔جب کسی پہ‬
‫حیرت تاری ہوتی ہے تو اُس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں ۔ آئینہ ایسی آنکھ ہے‬
‫جو کبھی پلک نہیں جھپکتا یہ اس کی حیرانی کا ثبوت ہے‬

‫‪ )۲‬شعر میں تمثیل کی تعریف‬


‫بے جان چیزوں کو جاندار بنا کر پیش کرنا خواب کو حقیقت بنانا خیال کو تصویر کی شکل‬
‫دے دینا اور مجرد کو مجسم بنا کر پیش کرنا یعنی اُن چیزوں کو وجود دے کر بیان کرنا‬
‫جو اصل میں اپنا کوئی وجود نہیں رکھتی تمثیل کہالتا ہے ۔ تمثیل عام طور پر تلقینی ‪،‬‬
‫ترغیبی اور فکری ہوتی ہے اِس کا بنیادی مقصد اخالقی سبق یہ کوئی ترغیب دینا ہوتا ہے‬
‫مثال)‬
‫اندھیرے چاروں طرف سائیں سائیں کرنے لگے‬
‫چراغ ہاتھ اُٹھا کر دعائیں کرنے لگے‬
‫ہاتھ اُٹھا کر دعائیں کرنا انسانی صفت ہے لحاظہ دوسرے مصرع میں چراغوں کا ہاتھ اُٹھا‬
‫کر دعا کرنا تمثیل ہے‬
‫‪ )۳‬شعر میں حرف روی کی تعریف‬
‫حرف روی وہ حرف ہیں جو قافیہ میں بار بار دہرائے جائیں اور بولنے میں ہم آواز ہوں‬
‫ِ‬
‫مثال)‬
‫د ِل ناداں تجھے ہ ُوا کیا ہے‬
‫آخر اِس درد کی دوا کیا ہے‬
‫اِس شعر میں ہ ُوا ‪ ،‬دوا قافیہ ہیں جبکہ کیا ہے ‪ ،‬کیا ہے ردیف ہیں ۔ ہوا کا ا ِلف اور دوا کا‬
‫حرف روی ہیں‬‫ِ‬ ‫ا ِلف دنوں‬

‫‪ )۴‬شعر میں تنقید کا مفہوم‬


‫تنقید کے لغوی معنی پرکھنے کے یا اچھے بُرے کام کا فرق معلوم کرنے کے ہیں ۔ تنقید‬
‫غیر افسانوی ادب کا اہم شعبہ ہے تنقید کا مقصد تخلیقات کا پرکھنا فنی خوبیوں اور خامیوں‬
‫کا جائزہ لینا اور اس کا صحیح فیصلہ کرنا تنقید کہالتا ہے اِس طرح ادبی تنقید اِسے کہتے‬
‫ہیں جس میں کسی فن پارے یہ ادبی فن پارے کو سمجھنے اور اِس پر غور کرنے کی‬
‫کوشش کی گئی ہو اس کی اچھائیوں اور برائیوں کو جانچنے اور اس کی قدر و قیمت کا‬
‫اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہو‬

‫‪ )۵‬شعر میں ترکیب کی تعریف‬


‫جب ہم دو با معنی الفاظ کو زیر یا حمزہ سے جوڑ کر ایک نیا لفظ بناتے ہیں تو اِس عمل ہو‬
‫ترکیب کہتے ہیں‬
‫مثال)‬
‫تعریف کے قابل ‪ +‬قاب ِل تعریف‬
‫طُور کا جلوہ ‪ +‬جلوہء طُور‬
‫ابن مریم‬
‫مریم کا بیٹا ‪ِ +‬‬

You might also like