Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 1

‫‪Anjeer - Article No.

831‬‬
‫انجیر ‪ -‬تحریر نمبر ‪831‬‬
‫ہفتہ ‪ 5‬دسمبر ‪2015‬‬

‫‪Anjeer - Article No. 831‬‬

‫تعالی نے‬
‫ٰ‬ ‫انجیر کا نام آپ نے سن رکھا ہو گا بلکہ بہت سے دوستوں نے اس کو کھایا بھی ہو گا۔یہ ایک خشک میوہ دار پھل ہے۔ہللا‬
‫اس پھل میں حیاتین ‪،‬کیلشیم‪،‬فوالد اور فاسفورس کی کافی مقدار اس میں رکھی ہوئی ہے۔بہت سارے دوستوں کو اس کے فوائد سے‬
‫واقفیت نہیں ہو گی۔پاکستان کے اکثر شہروں میں یہ تازہ نہیں ملتا لیکن خیبر پختونخواہ میں تازہ مل سکتا ہے۔‬
‫اس پھل کو خشک کر کے ایک رسی میں پرو لیا جاتا ہے جس سے یہ زیادہ عرصہ تک کارآمد رہ سکتا ہے۔جس کے بے شمار‬
‫فائدے ہیں ۔ آج انہی فائدوں کو میں نے اپنے آرٹیکل میں لکھنے کے لئے چنا ہے۔امید کرتا ہوں کہ دوسرے مضامین کی طرح یہ‬
‫مضمون بھی آپ کو پسند آئے گا۔اس کا ذائقہ بہت لزیز ہوتا ہے۔انجیر کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔اس خشک پھل کے اندر چھوٹے‬
‫چھوٹے بے شمار دانے بھرے ہوتے ہیں جن کو چبانے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔‬

‫انجیر کا ذکر قران پاک میں ہے جس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ یہ پھل جنت کا پھل ہییہ نہایت فائدہ مند‬
‫اور اکسیر ہے۔اسی لئے اس پھل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کہ یہ انسانی صحت اور بیماریوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اور یہ میوہ‬
‫تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔اس کو چبا چبا کر کھانے سے پیٹ کی بیماریاں ‪،‬‬ ‫ٰ‬ ‫انسان کے لئے خدا‬
‫معدے سے متعلق عوارض‪،‬پیشاب کی بیماریاں‪،‬جگر اور سانس‪،‬دمہ اور پھیپڑوں کی کئی بیماریاں کا عالج ہو جاتا ہے۔‬
‫نزلہ و زکام اور کھانسی کی صورت میں اس کو چبا چبا کر کھائیں۔‬
‫انجیر میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو صحت بخش ہیں جو موٹاپے النے کا باعث بن سکتے ہیں۔ میرے ایسے دوست جو دبال پن کا‬
‫شکار ہیں اور موٹے ہونے کے خواہشمند ہیں ان کو چاہیئے کہ روزانہ انجیر کھائیں۔دبلے پن سے نجات حاصل ہو گی۔تلی کے ورم‬
‫میں روزانہ پانچ سے چھ عدد انجیر کھائیں۔اگر انجیر کو اپنی روز مرہ غذا کے ساتھ باقاعدگی سے کھایا جائے تو فالج کا خطرہ کم‬
‫سے کم ہو جاتا ہے۔‬
‫باقاعدہ کھانے سے پھوڑے پھنسوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔اس کے عالوہ اس کو مثانہ‪ ،‬گردے اور پتے کی پتھری میں کھانا‬
‫بھی مفید رہتا ہے۔لیکن ایسی صورت حال ہو تو اپنے قریبی ڈاکٹر یا ماہر طبیب سے مشورہ ضرور کر کے پھر کھائیں۔انجیر کا‬
‫استعمال بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔کیونکہ یہ نالیوں میں خون کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔اس کے عالوہ‬
‫انجیر بواسیر میں بھی فائدہ مند ہے اور قبض کو رفع کرتا ہے۔‬
‫اس کو کھانے سے آنتوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔آنتوں کی صفائی کے لئے تازہ انجیر کھائے جائیں تو بہتر رہتا ہے۔‬
‫انجیر کیلشیم سے بھر پور ہے اس لئے یہ ہڈیوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔اس کے عالوہ سرطان اور دل کی بیماریوں سے بچاتا‬
‫ہے۔یہ نہ صرف شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے بلکہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔اگر اس کا مسلسل‬
‫استعمال کیا جائے تو جوڑوں کے دردوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔اگر پھوڑے ہوں تو انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑے پر‬
‫باندھ دیں۔اس سے پھوڑا پھٹ جائے گا اور بہت جلدٹھیک ہو جائے گا۔‬
‫تاریخ اشاعت‪-12-2015 :‬‬

You might also like