Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 4

‫‪​Apex Law Academy‬‬

‫کم وقت میں لیٹ ٹیسٹ کی‬


‫بہترین تیاری کیسے کی جاۓ‬
‫جیسا کہ سب سٹوڈنٹس کو پتا ہے کہ لیٹ ٹیسٹ‬
‫میں اسالمیات مطالعہ پاکستان اردو جنرل نالج اور‬
‫انگلش کے سبجیکٹس ہوتے ہیں تو کم وقت میں ان‬
‫سبجیکٹس کی کس طرح تیاری کی جاۓ کہ لیٹ‬
‫ٹیسٹ میں بہت اچھے نمبر حاصل کئے جائیں اور‬
‫کچھ طالب علم تھوڑا کمزور ہوتے ہیں تو ایسے طالب‬
‫علم کس طرح ‪ 50+‬نمبر حاصل کریں‬
‫آپ کو میں تیاری کرنے کا ایک آسان اور مفید طریقہ‬
‫بتاؤ گا اور اس طرح سے تیاری کر کے آپ سب لیٹ‬
‫ٹیسٹ میں اچھے نمبر حاصل کر سکتے ہیں‬
‫سب سے پہلے اسالمیات کی تیاری کریں اچھی طرح‬
‫اسالمیات کا سارا سليبس یاد کریں اس کے بعد‬
‫مطالعہ پاکستان کو یاد کریں اور اس کے بعد اردو کو‬
‫یاد کریں یہ تین سبجیکٹس لیٹ ٹیسٹ میں ریڑھ کی‬
‫ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اگر آپ ان تینوں‬
‫سبجیکٹس کو اچھی طرح تیار کرتے ہیں تو آپ ‪30‬‬
‫میں سے ‪ 25‬نمبر بہت ہی آسانی سے حاصل کر سکتے‬
‫ہیں‬
‫اس کے بعد جو کمزور سٹوڈنٹس ہیں اگر ان کی‬
‫انگلش کمزور ہے تو وه جنرل نالج کی تیاری کریں‬
‫انگلش ایک ایسا سبجیکٹ ہے جس میں اگر آپ کمزور‬
‫ہیں تو آپ اس پہ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور جنرل‬
‫نالج کو اچھی طرح تیار کریں اور آپ جنرل نالج میں‬
‫بھی آسانی سے ‪ 10‬نمبر حاصل کر سکتے ہیں لیکن‬
‫اگر آپ بہت اچھی تیاری کرتے ہیں تو ‪ 15‬نمبر بھی‬
‫حاصل کر سکتے ہیں‬
‫تو اس طرح ‪ 25‬نمبر پہلے والے اور ‪ 10‬نمبر جنرل‬
‫نالج کے اور ٹوٹل ‪ 35‬نمبر ہو گۓ اور اس کے بعد‬
‫انگلش اور ریاضی کی اگر آپ تیاری نہیں بھی کرتے‬
‫بھی ‪ guess‬اور پیپر میں اپنے ذہن کو ایکٹو رکھ کر‬
‫لگائیں تو آپ اتنے قابل تو ہو گے کہ ‪ 25‬میں سے ‪10‬‬
‫نمبر حاصل کر سکتے ہیں اور آ بھی جاتے ہیں تو ‪35‬‬
‫پہلے اور ‪ 10‬یہ ٹوٹل ‪ 45‬نمبر ہو گۓ‬
‫اس کے بعد پرسنل سٹیٹمنٹ میں بھی آپ ‪ 5‬یا ‪7‬‬
‫نمبر آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں اور مضمون میں‬
‫بھی ‪ 8‬نمبر حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ کو لکھنے کا‬
‫طریقہ آتا ہو‬
‫پہلے اور ‪ 15‬نمبر یہ ٹوٹل ‪ 60‬نمبر ہو گۓ اور ایک ‪45‬‬
‫کمزور طالب علم بھی آسانی سے لیٹ ٹیسٹ میں‬
‫‪ 50+‬نمبر حاصل کر سکتا ہے اگر وه اس طرح تیاری‬
‫کرے اور لیٹ ٹیسٹ پاس کر سکتا ہے‬
‫زیادہ تر طالب علموں کے فیل ہونے کی یہی وجہ‬
‫ہوتی ہے کہ وه ایک اچھے طریقے سے تیاری نہیں‬
‫کرتے اور جو آسان سبجیکٹس ہوتے ہیں جن پر‬
‫تھوڑی سی محنت کر کے آپ بہت اچھے نمبر حاصل‬
‫کر سکتے ہیں لیکن مشکل سبجیکٹس پر لگے رہتے ہیں‬
‫اور نہ ہی وه مشکل سبجیکٹس تیار ہوتا ہے بلکہ اس‬
‫چکر میں ان کی آسان سبجیکٹس کی بھی اچھی‬
‫تیاری نہیں ہو پاتی اور یہی ان کے فیل ہونے کا باعث‬
‫بنتا ہے اس لیے ایسے طالب علم سب سبجیکٹس پر‬
‫اپنا وقت ظائع کرنے کی بجاۓ صرف کچھ‬
‫سبجیکٹس کو جن کو وه آسانی سے تیار کر سکتے‬
‫ہیں ان کو اچھی طرح تیار کر کےآسانی ٹیسٹ پاس‬
‫کر سکتےہیں‬

‫‪Complied by Danish jutt‬‬

‫‪Apex Law Academy‬‬


‫‪#first step towards success‬‬

‫‪Contact us:03102737923‬‬

You might also like