Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 2

‫بسم هللا الرحمن الرحيم‬

‫مقدمہ چند ضروری اصطالحات کے بارے ميں‬

‫(علم مصطلح حديث کی تعريف‪،‬موضوع اور فائدہ)‬

‫علم حدیث ان قوانین کے جاننے کا نام ہے جس میں سند اور متن کے اَحوال سے بحث کی جاتی ہے۔‬
‫تعریف‪ِ :‬‬

‫موضوع ‪ :‬سند اور متن۔‬

‫غرض وغایت ‪ :‬صحیح اور غیر صحیح کو پہچاننا ‪.‬‬

‫(حدیث‪،‬خبر‪،‬اثر اور دیگر اصطالحات)‬

‫حدیث کا لغوی معنی‪ :‬جدید (یعنی نئی چیز)‬

‫اصطالحی معنی‪ :‬وہ قول یا فعل یا تقریر یا ُخلُقی یا َخ ْلقی وصف جو نبی کریم صلی ہللا علیہ وسلم کی‬
‫طرف منسوب ہو۔‬

‫خبر‪ :‬اس کی تین تعریفات ہیں‪:‬‬

‫‪ .1‬خبر حدیث کے ہم معنی ہے۔‬

‫‪ .2‬دونوں کا مفہوم ایک دوسرے سے برعکس ہے‪،‬یعنی حدیث وہ ہے جو نبی کریم صلی ہللا علیہ‬
‫وسلم کی طرف منسوب ہو اور خبر وہ ہے جو غیر نبی کی طرف منسوب ہو ۔‬
‫‪ .3‬حدیث خاص ہے جو صرف نبی کریم صلی ہللا علیہ وسلم کی طرف منسوب ہو جکبہ خبر عام‬
‫ہے‪،‬جو آپ صلی ہللا علیہ وسلم کی طرف بھی اور آپ کے عالوہ دیگر کی طرف بھی منسوب ہو‬

You might also like