Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 2

‫قبرستان کے نزدیک ایک گھر میں ایک فیملی رہنے کے لیے آتی ہے۔ اس فیملی کے کل چار افراد ہوتے

ہیں دو میاں بیوی‬


‫ایک ان کی چھوٹی بیٹی اورایک دو سال کا بیٹا ۔ اور ان کی چھوٹی بیٹی کے پاس ایک بلی ہوتی ہے جس سے وہ بہت زیادہ‬
‫پیار کرتی ہے۔ ان کو یہاں آئے ہوئے کافی دن گزر چکے تھے وہ ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے تھے کہ اچانک ایک‬
‫دن اس کی بلی بہت زیادہ بیمار ہو جاتی ہے اور وہ مر جاتی ہے۔ اس کے مرنے پر اس کی چھوٹی بیٹی بہت زیادہ غمگین ہو‬
‫جاتی ہے۔ اس کے والد اس کے لئے دوسری بلی لے کر آتے ہیں لیکن وہ بہت زیادہ غصہ کرتی ہے کہ مجھے اپنی وہی بلی‬
‫چاہیے۔ اس کے والد بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں کہ میری بیٹی کو کیا ہو گیا ہے نہ یہ کچھ کھاتی ہے نہ پیتی ہے اس‬
‫کواپنی بلی کے مرنے کا بہت زیادہ صدمہ ہوا ہے۔ ایک دن اس کا پڑوسی اس کے پاس آتا ہے تو وہ اسے سارا ماجرا سناتا‬
‫ہے کہ میری بیٹی بلی کے مرنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہے تو پڑوسی اسے بتاتا ہے کہ میں آپ کو ایک ترکیب بتاتا‬
‫ہوں کہ جس سے آپ کی وہی بلی زندہ ہو کر واپس آجائے گی وہ پوچھتا ہے کہ کیا ترکیب مجھے بتاؤ؟ تو پڑوسی کہتا ہے‬
‫آپ کے گھر کے ساتھ جانوروں کا قبرستان ہے یہ مشہور ہے کہ یہاں جس مردہ کو دفنایا جائے وہ زندہ ہو کر واپس آ جاتا‬
‫ہے آپ ایسا کریں جہاں آپ نے اپنی بیٹی کی بلی کو دفنایا تھا اس کو وہاں سے نکال کر اس قبرستان میں دفنا آئیں ایسے آپ‬
‫کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ وہ آدمی بالکل ایسا ہی کرتا ہے بلی کو اس کی قبر سے نکال کرجانوروں والی قبرستان میں‬
‫دفنا آتا ہے۔ اگلے دن اس کی بیٹی گارڈن میں کھیل رہی ہوتی ہے کہ اس کو اپنی بلی دکھائی دیتی ہے وہ دوڑتی ہوئی اپنی بلی‬
‫کے پاس جاتی ہے ہے اور اس کو گود میں اٹھا لیتی ہےاتنے میں سامنے سے ایک ٹرک آتا ہے اور اس بچی کے اوپر سے‬
‫گزر جاتا ہے اور وہ بچی وہیں مر جاتی ہے۔ اس کا والد دوڑتا ہوا اس بچی کے پاس جاتا ہے دیکھتا ہے کہ وہ بچی تو مر‬
‫گئی ہے بہت زیادہ روتا ہے لہذا اس دن تو اس بچی کو دفن کر دیتے ہیں اور اس کے ماں باپ بہت زیادہ غمگین ہوتے ہیں‬
‫اپنی بچی کے چلے جانے کی وجہ سے۔ دو تین دن گزر جاتے ہیں والد کو پڑوسی کی وہی بات یاد آتی ہے کہ اگر اس‬
‫قبرستان میں مردہ کو دفنا دیا جائے تو وہ زندہ ہو کر واپس آ جاتا ہے وہ دو تین دن تک سوچتا ہے کہ میں بھی اپنی بچی کے‬
‫ساتھ ایسے ہی کروں اور وہ میرے پاس واپس آ جائے گی ایسے ہم سب گھر والے خوشی خوشی رہیں گے۔ لہذا وہ بہت زیادہ‬
‫سوچنے کے بعد ایک دن اپنی بیوی اور اپنے چھوٹے بیٹے کو کہیں اور بھیج دیتا ہے اور ترکیب بناتا ہےکہ میں آج رات اپنی‬
‫بیٹی کو قبر سے نکال کر جانوروں والے قبرستان میں دفنا آؤں گا اس طرح وہ کل کو میرے پاس واپس آ جائے گی لہذا جب‬
‫رات ہوتی ہے تو وہ ایسا ہی کرتا ہے جب وہ گھر واپس آتا ہے تو محسوس کرتا ہے کہ گھر میں اسے اپنی بیٹی کی آواز‬
‫سنائی دیتی ہے وہ بہت خوش ہوتا ہے کہ میری بیٹی واپس آگئی ہے لیکن جب ا سے دیکھتا ہے تو اس کا رویہ بہت زیادہ بدلہ‬
‫ہوا ہوتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس کی بیٹی کے ساتھ کچھ اثرات بھی واپس آئے ہیں والد اپنی بیٹی کو کنگھی‬
‫کرنے لگتا ہے تو دیکھتا ہے کہ اس کے سر میں ٹانکے لگے ہوئے ہیں جیسے کسی نے اس کے سر کو سی دیا ہو۔ وہ اس‬
‫کو نظر انداز کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے کہ اس کی بیٹی واپس آگئی ہے اس کے پڑوسی کو شک ہوتا ہے کہ شاید اس نے‬
‫اپنی بیٹی کے ساتھ بھی وہی نہ کیا ہو جو اس نے بلی کے ساتھ کیا تھا لہذا وہ یہ چیک کرنے کے لئے اس کے گھر آتا ہے‬
‫اور اس سے اس کی خیریت معلوم کرنے لگ جاتا ہے وہ دروازے سے ہی پڑوسی کو واپس کر دیتا ہے جب وہ واپس آ رہا‬
‫ہوتا ہے تو اوپر شیشے والی ونڈو میں وہ لڑکی جو مر گئی تھی وہی اسے دکھائی دیتی ہے وہ اسے دیکھ کر حیران و پریشان‬
‫ہو جاتا ہے اور اپنے گھر آ جاتا ہے اپنے گھر آتا ہے تو کیا دیکھتا ہے کہ وہ لڑکی اس کے گھر آ چکی ہے اور وہ لڑکی‬
‫اسے قتل کر دیتی ہے اور اپنے گھر واپس آ جاتی ہے دو تین دن گزرنے کے بعد اس کی ماں جب گھر واپس آتی ہے تو‬
‫دیکھتی ہے کہ جو اس کی بیٹی مر گئی تھی وہ زندہ ہو گئی ہے وہ ا سے دیکھ کر حیران ہو جاتی ہے ایسے کیسے ہو سکتا‬
‫ہے کہ مردہ انسان زندہ ہو جائے اس کی بیٹی بھی اسے پہچان لیتی ہے اور اس کے گلے لگ جاتی ہے ماں یہ بات محسوس‬
‫کرتی ہے کہ اس کا رویہ پہلے جیسا بالکل بھی نہیں ہے وہ اس کے والد کے پاس جاتی ہے اور کہتی ہے کے ہماری بیٹی تو‬
‫مر گئی تھی تو یہ کیسے واپس آ سکتی ہے؟ تو والد اس کو سارا ماجرا بیان کرتا ہے تو اس کی بیوی اسے کہتی ہے بے شک‬
‫بظاہر تو یہ ہماری بیٹی ہے شکل و صورت بھی ہماری بیٹی سے ملتی ہے لیکن یہ وہی لڑکی نہیں ہے ہے جو ہماری بیٹی‬
‫تھی بلکہ اس کے ساتھ کچھ اور اثرات بھی واپس آئے ہیں۔ وہ لڑکی یہ سب باتیں سن رہی ہوتی ہے اسے یہ باتیں اچھی نہیں‬
‫لگتی اگلے ہی دن وہ اپنی ماں کو بھی مار دیتی ہے اس لڑکی کا والد جب قبرستان میں اسے دفنا آتا ہے تو وہ چھوٹی بچی‬
‫اسے اس قبر سے نکال کر جانوروں والے قبرستان میں دفنا آتی ہے تاکہ یہ بھی میری طرح واپس آجائے وہ بھی اسی طرح‬
‫زندہ ہو کر واپس آ جاتی ہے اس کا والد بہت زیادہ پریشان ہوتا ہے کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اب میں اس کا ازالہ‬
‫کیسے کروں وہ ایک عالم کے پاس جاتا ہے اور اپنا سارا ماجرا بیان کرتا ہے تو وہ عالم کہتا ہے کہ میں تمہیں ایک ایسا‬
‫وظیفہ بتاو گا کہ جب تم اس قبرستان میں جاکر یہ کرو گے تو جو روحیں واپس آئی ہیں وہ اسی طرح قبر میں واپس چلی‬
‫جائیں گی لیکن ایک بات کہ تمہیں جتنا مرضی ڈر لگے تم وظیفے کے دوران اپنی آنکھیں بالکل بھی نہ کھولنا اور اپنے‬
‫وظیفے کو جاری رکھنا ورنہ تم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے وہ آدمی پھر بھی راضی ہو جاتا ہے کہتا ہے کہ میں راضی‬
‫ہوں جیسا آپ کہیں گے میں بالکل ویسے ہی کروں گا وہ اسی رات اس قبرستان میں جاتا ہے اور جو وظیفہ اس عالم نے بتایا‬
‫ہوتا ہے جاکر وہ کرتا ہے اور بالکل ویسے ہی کرتا ہے جیسا اس نے کہا تھا وہ بالکل بھی نہیں ڈرتا اور اس وظیفے کو‬
‫مکمل کر لیتا ہے اس طرح جتنی بھی روحیں واپس آئیں ہوتی ہیں وہ واپس اپنی قبر میں چلی جاتی ہیں اور اس طرح سارا‬
‫ماحول پہلے جیسا ہو جاتا ہے اور اس قبرستان سے سارے اثرات ختم ہوجاتے ہیں اور وہ آدمی اپنے چھوٹے بیٹے کو لے کر‬
‫دوسرے ملک چال جاتا ہے اور وہ جگہ چھوڑ دیتا ہے خیال رہے کہ یہ محض ایک کہانی ہے اور اس کی کوئی اصل نہیں‬
‫امید ہے کہ آپ سب کو ہماری یہ کہانی ضرور پسند آئی ہوگی اگر آپ کو ہماری یہ کہانی پسند آئی ہو تو کمنٹ میں ضرور‬
‫بتائیے گا شکریہ۔‬
Writer Name: F@r@h Rehm@n

You might also like