Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 1

‫‪12/3/23, 1:59 PM‬‬ ‫‪BBC Urdu‬‬

‫‪Thursday, 19 August, 2004, 15:52 GMT 20:52 PST‬‬

‫عارف وقار‬
‫بی بی سی‪ ،‬لندن‬

‫انگریزی زبان کے چار دور‬


‫پچھلے مضامین میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ انگریزی زبان ‪ Indo European‬خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اس لحاظ سے اردو‪ ،‬ہندی‪ ،‬فارسی‬
‫وغیرہ کے ساتھ اس کا ایک دور کا رشتہ بنتا ہے۔‬

‫آج ہم انگریزی زبان کی جدید تاریخ پر کچھ بات چیت کریں گے۔ پانچویں اور چھٹی صدی عیسوی میں جزائر برطانیہ پر شمال کی جانب سے ’اینگل‘‬
‫اور ’سیکسن‘ قبائل حملہ آور ہوئے تھے اور انہوں نے ‪ Celtic‬زبانیں بولنے والے مقامی باشندوں کو سکاٹ لینڈ‪ ،‬آئرلینڈ اور ویلز کی طرف دھکیل دیا‬
‫تھا۔ ( اسی طرح جیسے آریاؤں نے ہندوستان کے مقامی باشندوں کو جنوب کی طرف دھکیل دیا تھا۔)‬

‫آٹھویں اور نویں صدی میں شمال سے ‪ Vikings‬اور ‪ Norse‬قبائل کے حملے بھی شروع ہوگئے اور اس طرح موجودہ انگلستان کا عالقہ کئی طرح‬
‫کی زبانیں بولنے والوں کی آماج گاہ بن گیا اور کئی پرانے الفاظ کو نئے معنی مل گئے مثًال ‪ Dream‬کا مطلب اس وقت تک ’مزہ کرنا‘ تھا لیکن شمال‬
‫کے بحری قزاقوں (‪ ) vikings‬نے اسے ’خواب‘ کے معانی پہنا دیے۔‬

‫اسی طرح ‪ skirt‬کا لفظ بھی شمالی حملہ آوروں کے ساتھ یہاں آیا لیکن اس کی شکل بدل کر ‪ shirt‬ہو گئی۔ بعد میں دونوں الفاظ الگ الگ معانی میں‬
‫مستعمل ہو گئے اور آج تک ہو رہے ہیں۔‬

‫سن ‪ 500‬سے لے کر ‪ 1100‬تک کے زمانے کو پرانی انگریزی یا ‪ Old English‬کا دور کہا جاتا ہے۔‬

‫‪ 1066‬میں ڈیوک آف نارمنڈی نے انگلستان پر حملہ کیا اور یہاں کے ‪ Anglo - Saxon‬قبائل پر فتح پائی۔ اس طرح قدیم فرانسیسی زبان کے الفاظ‬
‫مقامی زبان میں شامل ہونے لگے۔‬

‫انگریزی کا یہ دور ‪ 1100‬سے ‪ 1500‬تک جاری رہا اور اسے انگریزی کا وسطی دور کہا جاتا ہے (‪) Middle English‬۔‬

‫قانون اور جرم و سزا سے تعلق رکھنے والے بہت سے انگریزی الفاظ اسی زمانے میں وضع ہوئے۔ انگریزی ادب میں چاسر (‪ )Chaucer‬کی شاعری‬
‫کو اس زبان کی اہم مثال قرار دیا جاتا ہے۔‬

‫سن ‪ 1500‬کے بعد انگریزی کا جدید دور شروع ہوتا ہے جب نشاۃ الثانیہ کی بدولت قدیم یونانی علوم و فنون کا احیاء ہوا اور یونانی کے الفاظ نے بھی‬
‫انگریزی میں راہ پائی۔‬

‫اس دور کی ابتدا شیخصپئر جیسے عظیم نام سے ہوتی ہے اور یہ دور سن ‪ 1800‬تک چلتا ہے۔ سن ‪ 1800‬کے بعد کا دور انگریزی کا جدید تر دور‬
‫کہالتا ہے جس میں انگریزی کی گرامر سادہ ہو چکی ہے اور اس میں انگریزوں کی ایشیائی اور افریقی نو آبادیوں کی زبانوں کے بہت سے الفاظ‬
‫شامل ہو چکے ہیں۔‬

‫عالمی سیاست‪ ،‬معیشت اور تجارت میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث امریکی انگریزی (‪ ) American English‬نے بھی خاص مقام پیدا‬
‫کر لیا ہے۔‬

‫ہجوں (‪ )Spelling‬کی سادگی اور بات کرنے کا براہ راست اور بے تکلفانہ انداز امریکی انگریزی کے خاص اوصاف ہیں۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/learningenglish/story/2004/08/printable/040819_english_language_an‬‬ ‫‪1/1‬‬

You might also like