Nijcare

You might also like

Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 1

‫پاکستان اسٹيل مل کی نجکاری نہيں ہو‬

‫‪:‬ﮔی‬
‫نگراں حکومت نے نجکاری کے جاری پروﮔرام کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس‬
‫ميں سے پاکستان اسٹيل مل کو نکال ديا ﮔيا ہے۔‬

‫اے آر وائی نيوز کے مطابق نگراں حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی نئی‬
‫فہرست جاری کر دی جس ميں سے پاکستان اسٹيل مل کو نکال ديا گيا ہے اور نئی‬
‫فہرست ميں اداروں کی تعداد ‪ 26‬ہو گئی ہے۔‬

‫جاری کرده مذکوره فہرست ميں سب سے زياده توانائی شعبے سے تعلق رکهنے والے‬
‫‪ 14‬ادارے شامل ہيں۔ فنانشل‪ ،‬ريئل اسٹيٹ سے متعلق ‪ ،4‬چار اداروں کو نجکاری‬
‫فہرست ميں شامل کيا گيا ہے۔‬

‫انڈسٹريل سيکٹر کے ‪ 3‬ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہيں جب کہ ہوا بازی‬
‫شعبے کا ايک ہی اداره پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست ميں شامل ہے۔‬

‫نجکاری کے جاری پروگرام ميں اسٹيٹ ﻻئف انشورنس کارپوريشن‪ ،‬بلوکی‪ ،‬حويلی‬
‫بہادر‪ ،‬گدو‪ ،‬نندی پور پاور پﻼنٹس کو شامل کيا گيا ہے جب کہ ‪ 10‬سرکاری بجلی تقسيم‬
‫کار کمپنياں بهی فعال نجکاری فہرست کا حصہ ہيں۔‬

‫اس فہرست ميں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوريشن‪ ،‬فرسٹ ويمن بينک‪ ،‬پاکستان انجينئرنگ‬
‫کم پنی اور سنده انجينئرنگ لميٹڈ بهی شامل ہيں جب کہ سروسز انٹرنيشنل ہوٹل ﻻہور‪،‬‬
‫جناح کنونشن سينٹر اسﻼم آباد اور پی آئی اے کا روز ويلٹ ہوٹل بهی شامل ہے۔‬

You might also like