Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 1

‫شير کا سامنا ہونے کے باجود خوش‬

‫قسمت شخص بچ نکﻼ‪،‬‬


‫جم کارب يٹ نيشنل پارک ميں ايک حيرت انگريز واقعہ پيش آيا جس ميں شير کا سامنا‬
‫ہونے کے باجود خوش قسمت آدمی بچ نکﻼ۔‬

‫سوشل ميڈيا پر ايک ويڈيو وائرل ہورہی ہے جس ميں ايک راه چلتے شخص کا اچانک‬
‫شير سے واسطہ پڑ جاتا ہے مگر وه بچ نکلنے ميں کامياب ہوجاتا ہے۔ يہ واقعہ بهارت‬
‫ميں واقع جم کاربيٹ نيشنل پارک ميں پيش آيا جس کا رقبہ ‪ 1288‬اسکوائر کلو ميٹر پر‬
‫محيط ہے۔‬

‫آئی ايف ايس آفيسر پروين کمار کی جانب سے سوشل ميڈيا پليٹ فارم ايکس پر مذکوره‬
‫ويڈيو شيئر کی گئی ہے جو کہ ديکهتے ہی ديکهتے وائرل ہوگئی۔‬

‫انهوں نے کيپشن ميں لکها کہ ’کيا يہ زنده بچ جانے واﻻ خوش قسمت ترين آدمی ہے‪،‬‬
‫‘شير نے اس کی طرف توجہ دينا مناسب نہيں سمجها۔‬

‫ويڈيو ميں ديکها جاسکتا ہے کہ نيشنل پارک ميں ايک شخص سڑک سے گزر رہا ہے‪،‬‬
‫اس دران اس کی رفتار کم ہوتی ہے اور وه تهوڑا ٹهٹهکتا ہے۔‬

‫اچانک جهاڑيوں کے پيچهے سے شير نکلتا ہے‪ ،‬مگر شير اس آدمی کی موجودگی‬
‫خاطر ميں ﻻئے بغير سڑک کو کراس کرکے دوسری طرف نکل جاتا ہے۔‬

‫مذکوره ويڈيو کو ‪ 8‬دسمبر کو سوشل ميديا پليٹ فارم پر شيئر کيا گيا تها۔ اس سے قبل‬
‫کاربيٹ پارک ميں ڈهيﻼ کے مقام پر ايک شير نے خاتون کو ہﻼک کرديا تها۔‬

You might also like