Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 8

‫مرکب ناقص یا کالم ناقص‬

‫کی اقسام‬

‫‪1‬۔ مرکب اضافی‬

‫‪2‬۔ مرکب توصیفی‬

‫‪3‬۔ مرکب عطفی‬

‫‪4‬۔ مرکب عددی‬

‫‪5‬۔ مرکب جاری‬

‫‪6‬۔ مرکب اشاری‬


‫‪7‬۔ مرکب امتزاجی‬

‫‪8‬۔ مرکب تابع موضوع‬

‫‪9‬۔ تابع مہمل‬

‫‪1‬۔ مرکب اضافی‬

‫مرکب اضافی اس مرکب کو کہتے ہیں جو مضاف‪،‬‬


‫مضاف الیہ اور حروف اضافت (کا‪ ،‬کے‪ ،‬کی) سے مل‬
‫کر بنے۔‬

‫مثالیں‬

‫حنا کی کتاب‪ ،‬اکرم کا قلم‪ ،‬چمن کے انگور وغیرہ‬

‫بعض اوقات مضاف الیہ کی جگہ تیرا‪ ،‬تیرے‪ ،‬تیری‪،‬‬


‫میرا‪ ،‬میرے‪ ،‬میری‪ ،‬تمھارا‪ ،‬تمھارے‪ ،‬تمھاری وغیرہ کی‬
‫ضمیریں استعمال ہوتی ہیں جیسے میرا قلم‪ ،‬تیرا‬
‫گھر‪ ،‬میرے دوست‪ ،‬تیرے دوست‪ ،‬میری کتاب‪ ،‬تمھارے‬
‫کھلونے‪ ،‬تمھاری بلی وغیرہ‬

‫فارسی اور عربی مرکب اضافی بھی اردو میں‬


‫استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں مضاف‬
‫پہلے آاتا ہے اور مضاف الیہ بعد میں جیسے قابِل قدر‪،‬‬
‫رسول اللہ وغیرہ ایسی صورت میں فارسی مرکبات‬
‫میں مضاف کے آخری حرف کے نیچے زیر (ِ ) اور‬
‫عربی مرکبات میں زیر کے عالوہ بعض اوقات مضاف‬
‫الیہ کے شروع میں ال حرف اضافت کا کام دیتا ہے۔‬

‫‪2‬۔ مرکب توصیفی‬

‫ایسے مرکب جواسم صفت اور موصوف سے مل کر‬


‫بنتے ہیں۔ انہیں گرامر کی زبان میں مرکب توصیفی‬
‫کہتے ہیں۔‬
‫مثالیں‬

‫سرخ پھول‪ ،‬سیاہ رات۔ نیک لڑکا ِا ن میں سرخ‪ ،‬سیاہ‬


‫اور نیک اسم صفت‪ ،‬پھول‪ ،‬رات اور لڑکا موصوف ہیں۔‬

‫‪3‬۔ مرکب عطفی‬

‫ایسا مرکب جو معطوف علیہ‪ ،‬حرف عطف اور‬


‫معطوف سے مل کر بنے اسے گرامر کی زبان میں‬
‫مرکب عطفی کہتے ہیں‪kkkkkkjk‬۔‬

‫مثالیں‬

‫پہاڑ اور دریا‪ ،‬جسم و جان‪ ،‬چاند اور سورج‪ ،‬نیک و بد‬
‫ِا ن میں پہاڑ‪ ،‬جسم‪ ،‬چاند اور نیک معطوف علیہ اور‬
‫دریا‪ ،‬جان‪ ،‬سورج‪ ،‬اوربد معطوف جبکہ اور‪ ،‬و حروف‬
‫عطف ہیں۔‬
‫‪4‬۔ مرکب عددی‬

‫وہ مرکب جو اسم عدد اور اسم معدود سے مل کر بنے‬


‫اسے گرامر کی زبان میں مرکب عددی کہتے ہیں۔‬
‫جیسے پانچ قلم‪ ،‬چھ کرسیاں‪ ،‬سات گھوڑے‪ ،‬آٹھ‬
‫کتابیں‪ ،‬نو میزیں۔ دس بلیاں وغیرہ یہاں پانچ‪ ،‬چھ‪،‬‬
‫سات‪ ،‬آٹھ‪ ،‬نو‪ ،‬دس اسم عدد اور قلم‪ ،‬کرسیاں‪ ،‬گھوڑے‪،‬‬
‫کتابیں‪ ،‬میزیں‪ ،‬بلیاں اسم معدود ہیں۔‬

‫‪5‬۔ مرکب جاری‬

‫ایسا مرکب جو حرف جار اور مجرور سے مل کر بنے‬


‫اسے گرامر کی زبان میں مرکب جاری کہتے ہیں۔‬
‫جیسے الہور تک‪ ،‬کراچی سے‪ ،‬سڑک پر‪ ،‬بازار میں‬
‫وغیرہ اردو میں مجرور پہلے آتا ہے اور حرف جار بعد‬
‫میں۔‬
‫‪6‬۔ مرکب اشاری‬

‫مرکب اشاری وہ مرکب ہوتا ہے جو اشارہ اور‬


‫مشار’‘الیہ کے ملنے سے بنتا ہے۔ جیسے وہ کرسی‪ ،‬یہ‬
‫قلم‪ ،‬وہ کاغذ‪ ،‬یہ کتاب وغیرہ یہاں ”وہ“ اور ”یہ“ اسم‬
‫اشارہ اور کرسی‪ ،‬قلم‪ ،‬کاغذ اور کتاب مشار’‘الیہ ہیں۔‬

‫‪7‬۔ مرکب امتزاجی‬

‫وہ مرکب جو دو یا دو سے زیادہ الفاظ سے مل کر بننے‬


‫والے اسم کو گرامر کی زبان میں مرکب امتزاجی کہا‬
‫جاتا ہے اکبر علی‪ ،‬محمد عمران‪ ،‬اختر عباس‪ ،‬عرفان‬
‫احمد خان‪ ،‬فیصل آباد‪ ،‬وزیرآباد وغیرہ۔‬

‫‪8‬۔ مرکب موضوع‬

‫یہ مرکب دو لفظوں کا مجموعہ ہوتا ہے جس میں ایک‬


‫بامعنی لفظ کے ساتھ دوسرا بامعنی لفظ بات میں زور‬
‫پیدا کرنے کے لیے یا دیگر ضروریات کی خاطر‬
‫استعمال کیا جاتا ہے جیسے چال ڈھال‪ ،‬دیکھ بھال‪،‬‬
‫ٰل وٹ مار‪ ،‬دانہ پانی‪ ،‬روکھی سوکھی وغیرہ۔‬

‫‪9‬۔ مرکب تابع مہمل‬

‫مرکب تابع مہمل دو ایسے لفظوں کا مجموعہ ہوتا ہے‬


‫جس میں ایک بامعنی لفظ کے ساتھ دوسرا بے معنی‬
‫لفظ استعمال کیا جاتا ہے جیسے روٹی ووٹی‪ ،‬گپ‬
‫شپ‪ ،‬جھوٹ موٹ‪ ،‬سودا سلف‪ ،‬پانی وانی وغیرہ اس‬
‫مجموعے میں بے معنی لفظ تابع‪ ،‬بامعنی لفظ کو‬
‫متبوع جبکہ ان کے مجموعے کو مرکب تابعی بھی‬
‫کہتے ہیں۔‬

‫اخذ کردہ از «?‪https://ur.wikipedia.org/w/index.php‬‬


‫‪&oldid=5438‬مرکب_ناقص_یا_کالم_ناقص_کی_اقسام=‪title‬‬
‫‪»501‬‬
‫اس صفحہ میں آخری بار مورخہ ‪ 13‬جوالئی ‪2023‬ء کو ‪17:16‬‬
‫بجے ترمیم کی گئی۔ •‬
‫تمام مواد ‪ CC BY-SA 4.0‬کے تحت میسر ہے‪ ،‬جب تک اس کی‬
‫مخالفت مذکور نہ ہو۔‬

You might also like