Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 26

‫‪1‬‬

‫‪AL- HIDAYA ACADEMY OF‬‬


‫‪SCIENCES‬‬
‫‪General Science Class 9th‬‬
‫‪Important Short Qs‬‬
‫‪CH # 1‬‬
‫سوال‪ 1‬سائنس کی تعریف کریں؟۔‬

‫سائنس ایک الطینی لفظ سے اخذ کیا گیا ہے جس کے لغوی معنی حقائق کا اصلی شکل میں باقاعدہ‬
‫مطالعہ کرنا ہے۔ سائنس کا بنیادی اصول مشاہدہ اور استدالل ہے۔‬

‫سوال‪2‬۔ سائنس کی شاخوں کے نام لکھیں۔‬

‫سائنس کی اہم شاخیں‪:‬‬

‫فزکس‪ ،‬بائیولوجی‪ ،‬کمسٹری‪ ،‬ریاضی‪ ،‬جیوگرافی‪،‬آسٹرونومی وغیرہ۔‬

‫سوال‪3‬۔ فزکس کی تعریف کریں ۔‬

‫فزکس سائنس کی وہ شاخ ہے جس میں مادے اور توانائی کے باہمی تعلق کے بارے میں علم حاصل‬
‫کیا جاتا ہے۔ فزکس کی اہم شاخوں کے نام کلینکس‪ ،‬سالڈ سٹیٹ فزکس‪ ،‬روشنی‪ ،‬آواز اور حرارت ہیں۔‬

‫سوال‪ 4‬۔ فزکس کی اہم شاخوں کے نام لکھیں۔‬

‫بائیو فزکس‪:‬‬

‫فزکس کے قوانین اور اصول کو استعمال کرتے ہوئے بائیولوجی کے بارے‬


‫میں علم حاصل کرنے کو بائیو فزکس کہتے ہیں۔‬

‫جیو فزکس‪:‬‬

‫زمین کی اندرونی ساخت اور دوسرے زمینی مظاہر کی فزکس کے قوانین سے وضاحت جیو‬
‫فزکس کہالتا ہے۔‬
‫‪2‬‬

‫آسٹرو فزکس‪:‬‬

‫اجرام فلکی کے بارے میں فزکس کے حوالے سے وضاحت آسٹرو فزکس کہالتی ہے۔‬
‫ِ‬
‫سوال‪5‬۔ بائیو کمیسٹری کی تعریف کریں۔‬

‫کمیسٹری کے اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے بائیولوجی کا مطالعہ بائیوکمسٹری کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪6‬۔ سائنسی طریقہ کار سے کیا مراد ہے؟‬

‫سائنسی طریقہ کار تجربات کی روشنی میں سائنسی قانون وضع کرنے کو سائنسی طریقہ کار کہتے‬
‫ہیں۔‬

‫سوال‪7‬۔ جیوگرافی سے کیا مراد ہے؟‬

‫جیو کا مطلب ہے زمین‪،‬گرافی کا مطلب ہے گراف بندی۔ یعنی جیو گرافی کے تحت زمین کے مختلف‬
‫حصوں کے عالقوں کی گراف بندی کی جاتی ہے۔‬

‫سوال‪8‬۔ ابن الہیثم کی مشہور کتاب کا نام کیا ہے؟‬

‫ابن الہیثم کی مشہور کتاب کا نام’’ کتاب المناظر‘‘ ہے۔‬

‫سوال‪9‬۔ پن ہول کیمرا کس نے ایجاد کیا؟‬

‫پن ہول کیمرا ابن الہیثم نے ایجاد کیا۔‬

‫سوال‪ 10‬۔ فلسفہ پر ابن سینا کی مشہور کتاب کا نام لکھیں۔‬

‫فلسفہ کے میدان میں ابن سینا کی شاہکار تصنیف ’’ کتاب الشفا ‘‘ ہے۔‬

‫سوال‪11‬۔ ڈاکٹر عبد القدیر کب اور کہاں پیدا ہوئے؟‬

‫ڈاکٹرعبدالقدیر خان یکم اپریل ‪1936‬ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔‬

‫سوال‪12‬۔ پاکستان کب ایٹمی طاقت بنا؟‬

‫‪ 28‬مئی ‪1998‬ء کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔‬

‫سوال‪13‬۔ بائیولوجی کی تعریف کریں اور اس کی شاخیں بیان کریں ۔‬

‫بائیولوجی‪:‬‬

‫سائنسی طریقوں سے جانداروں کا مطالعہ کرنے کے علم کو بائیولوجی کہتے ہیں۔‬


‫‪3‬‬

‫بائیولوجی دو یونانی الفاظ ’’ بائی اوس‘‘ اور ’’ لوگوس‘‘ سے ماخوذ ہے۔ بائی اوس کا مطلب زندگی اور‬
‫لوگوس کا مطلب بحث ہے۔‬

‫اسکی دو شاخیں ہیں‪:‬‬

‫‪۱‬۔ باٹنی‪:‬‬

‫پودوں کے متعلق علم کو باٹنی کہتے ہیں۔‬

‫‪۲‬۔ زووالوجی‪:‬‬

‫جانوروں سے متعلق علم کو زووالوجی کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪14‬۔ طب کے موضوع پر بو علی سینا کی مشہور کتاب کا نام لکھیں۔‬

‫طب کے موضوع پر بو علی سینا کا انسائیکلو پیڈیا ’’ القانون فی الطب‘‘ بہت مشہور ہے۔‬

‫سوال‪15‬۔ محمد بن زکریا رازی کی خدمات لکھیں۔‬

‫محمد بن زکریا رازی نے سب سے پہلے چیچک اور خسرہ کے اسباب ‪ ،‬عالمات اور عالج دریافت‬
‫کیا۔ انہوں نے تخمیر کے طریقے سے الکوحل تیار کی۔ آپ ایک ماہر سرجن تھے ۔ انہوں نے ہی پہلی‬
‫مرتبہ بے ہوش کرنے کے لیے افیون استعمال کی۔‬

‫سوال‪16‬۔ یونانی فالسفروں کے نزدیک دنیا کی تمام چیزیں کن عناصر سے بنی ہیں۔‬

‫ان کا خیال تھا کہ دنیا میں موجود تمام چیزیں چار ایلیمنٹس یعنی‪ ،‬ہو‪ ،‬پانی‪ ،‬مٹی اور آگ سے بنی ہیں۔۔‬

‫سوال‪17‬۔ افیون کو کس سائنسدان نے کیونکر استعمال کیا؟‬

‫محمد بن زکریا رازی نے مریض کو بے ہوش کرنے کے لیے افیون کا استعمال کیا۔‬

‫سوال‪18‬۔ جابر بن حیان کی دو مشہور کتابوں کے نام لکھیں ۔‬

‫‪۳‬۔ الخالص‬ ‫‪۲‬۔ الکتاب‬ ‫‪۱‬۔ الکیمیا‬

‫سوال‪19‬۔ ابن الہیثم کی وجہ شہرت کیا ہے؟‬

‫’’پن ہول ‘‘ کیمرا ہے۔‬


‫ان کی وجہ شہرت ِ‬
‫سوال‪20‬۔ جابر بن حیان کے کوئی سے دو کارنامے بیان کریں۔‬

‫جابر بن حیان نے کچ دھاتوں کو پگھال کر صاف کرنے‪ ،‬فوالد تیار کرنے‪ ،‬چمڑا بنانے ‪ ،‬کپڑا رنگنے‬
‫اور لوہے کو زنگ سے بچانے کے طریقے معلوم کیے۔‬
‫‪4‬‬

‫سوال‪21‬۔ ڈاکٹر عبد السالم کو نوبل انعام کیوں دیا گیا؟‬

‫ڈاکٹر عبدالسالم نے دو بنیادی فورسز یعنی کمزور نیوکلیائی فورس اور الیکٹرو میگنیٹ فورس یکجا‬

‫کرنے کا نظریہ پیش کیا۔ جس کی بنا پر انہیں نوبل انعام دیا گیا۔‬

‫سوال‪22‬۔ ڈاکٹر عبدالسالم کب اور کہاں پیدا ہوئے؟‬

‫‪ 29‬جنوری ‪1926‬ء میں سنتوک داس ضلع ساہیوال میں پیدا ہوئے۔‬

‫سوال‪23‬۔ ڈاکٹرعبدالقدیر کی خدمات لکھیں۔‬

‫‪28‬مئی ‪1998‬ء کو ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے دیگر پاکستانی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں‬

‫چاغی کے مقام پر کامیاب نیوکلئیر تجربہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان ایٹمی پاور بن گیا ۔‬

‫سوال‪24‬۔ مسلم سائنسدانوں کے نام لکھیں۔‬

‫جابر بن حیان ‪ ،‬محمد بن زکریا الرازی‪ ،‬ابن الہیثم‪ ،‬البیرونی‪ ،‬بو علی سینا۔‬

‫سوال‪25‬۔ غیر مسلم سائنسدانوں کے نام لکھیں۔‬

‫گلیلیو‪ ،‬آئزک نیوٹن‪ ،‬ایڈیسن‪ ،‬مارکونی‪ ،‬آئن سٹائن ۔‬

‫سوال‪26‬۔ کمیسٹری کے علم سے کیا مراد ہے؟‬

‫کمیسٹری سائنس کی وہ شاخ ہے جس میں مختلف اشیاء کی ماہیت‪ ،‬ترکیب اور ان کے کیامیائی خواص‬
‫کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔‬

‫سوال‪27‬۔ پاکستانی سائنسدانوں کے نام لکھیں۔‬

‫ڈاکٹر عبدالسالم‪ ،‬ڈاکٹر عبد القدیرخان‪ ،‬ڈاکٹر منیر احمد خان‪ ،‬ڈاکٹر عطاء الرحمن ‪ ،‬ڈاکٹر اشفاق احمد ۔‬

‫علم کیمیا کا بانی کسے کہا جاتا ہے؟‬


‫سوال‪28‬۔ ِ‬
‫علم کیمیا کا بانی کہا جاتا ہے۔‬
‫جابر بن حیان کو ِ‬
‫‪5‬‬

‫‪CH # 2‬‬
‫سوال‪1‬۔ انسانی تیار شدہ آرگینک کمپاؤنڈز کے نام لکھیں۔‬

‫گوشت‪ ،‬دالیں‪ ،‬چربی ‪ ،‬کھانے کا تیل‪ ،‬چینی ‪،‬اناج وغیرہ‬

‫سوال‪2‬۔ کاربن کیا ہے؟ اس کی اہمیت بیان کریں۔‬

‫کاربن زمین پر پائی جانے والی تمام اشیاء کا بنیادی جزو ہے۔ کاربن کی بہت تھوڑی مقدار ارتھ کرسٹ‬
‫میں آزاد حالت میں پائی جاتی ہے۔ ریشم ‪،‬صابن‪ ،‬الکوحل اور پالسٹک وغیرہ کاربن پر مشتمل مرکبات‬
‫کی چند مثالیں ہیں۔‬

‫سوال‪3‬۔ ایلو ٹروپی سے کیا مراد ہے؟‬

‫جب کوئی ایلیمنٹ ایک سے زیادہ مختلف طبعی حالتوں میں پایا جائے تو اس عمل کو ایلوٹروپی کہتے‬
‫ہیں۔‬

‫سوال‪4‬۔ کاربن کی ایلو ٹروپک اور نان ایلوٹروپک فارمز کون سی ہیں؟‬

‫ایلوٹروپک فارمز‪ :‬ڈائمنڈ ‪ ،‬گریفائٹ اور بکی بالز ہیں۔‬

‫سوٹ ہیں۔‬
‫نان ایلوٹروپک فارمز‪ :‬چارکول‪ُ ،‬‬
‫سوال‪5‬۔ زندگی کے بنیادی تعمیراتی عناصر کتنے ہیں؟ ان کے نام لکھیں۔‬

‫بنیادی تعمیراتی عناصر تین ہیں‪ :‬کاربن ‪ ،‬ہائڈروجن ‪ ،‬آکسیجن‬

‫سوال‪6‬۔ ہیرا کیا ہے؟ اس کے استعماالت لکھیں۔‬

‫یہ کاربن کی بے رنگ ‪ ،‬شفاف اور کرسٹل حالت ہے۔ یہ کائنات میں سخت ترین شے ہے۔ یہ گالس‬
‫کاٹنے اور قیمتی پتھروں کو پالش کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔‬

‫سوال‪7‬۔ گریفائٹ کیا ہے؟ اس کے استعماالت لکھیں۔‬

‫یہ کاربن کی قلمی حالت ہےجو قدرت میں آزاد حالت میں پائی جاتی ہے۔ یہ ایک نرم ‪،‬سیاہ اور ٹھوس‬
‫حالت ہے۔ خشک سیل کے الیکٹروڈز‪ ،‬لیڈ پنسل اور رنگ سازی میں استعمال ہوتا ہے۔‬

‫سوال‪8‬۔ بکی بالز کیا ہیں ؟ اس کے استعماالت لکھیں۔‬

‫کاربن کی یہ ایلوٹروپک فارم قدرتی حالت میں پائی جاتی ہے۔ یہ بطور سیمی کنڈکٹر‪ ،‬کنڈکٹر اور‬
‫لبریکنٹس استعمال ہوتے ہیں۔‬
‫‪6‬‬

‫سوال۔‪9‬۔ ریسپائریشن کی تعریف کریں نیز اس کی مساوات لکھیں۔‬

‫ریسپریشن ایسا عمل ہے جس میں جاندار پودوں سے آکسیجن حاصل کرتے ہیں تا کہ خوراک میں‬
‫موجود گلوکوز کی آکسیڈیشن سے جسم کو انرجی فراہم کی جا سکے۔‬

‫→‪ -------‬آکسیجن ‪ +‬گلوکوز‬ ‫انرجی ‪ +‬پانی ‪ +‬کاربن ڈائی آکسائیڈ‬

‫سوال‪10‬۔ فوٹو سنتھی سز کی تعریف کریں۔‬

‫فوٹو سنتھی سز ایسا عمل ہے جس میں سبز پودے سورج کی روشنی کی موجودگی میں فضا سے‬
‫کاربن ڈائی آکسائیڈ اور زمین سے پانی حاصل کر کے کاربوہائیڈریٹ ( گلوکوز) تیار کرتے ہیں۔‬

‫پانی‬ ‫→‪ ------‬کاربن ڈائی آکسائیڈ ‪+‬‬ ‫آکسیجن ‪ +‬گلوکوز‬

‫سوال‪11‬۔ آئرن کے صنعتی استعمال لکھیں۔‬

‫یہ انجنئیرنگ میں مختلف مقاصد مثالً کار کی باڈیز‪ ،‬ریلوے الئنوں ‪،‬سٹیل کے پائپ اور اوزار وغیرہ‬
‫بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔‬

‫سوال‪12‬۔ سوڈیم کا صنعتی استعمال بیان کریں۔‬

‫یہ ایلیمنٹ سٹریٹ الئٹنگ کے لیے سوڈیم ویپر لیمپ میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ بہت سے اہم کمپاؤنڈز‬
‫مثالً سوڈیم پر آکسائیڈ اور سوڈیم سائیانائڈ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔‬

‫سوال‪13‬۔ نوبل گیسوں کے نام لکھیں۔‬

‫ہیلیم ‪ ،‬نیون‪ ،‬آرگان ۔‬

‫سوال‪14‬۔ ایک خاص درجہ حرارت پر پانی میں مختلف سولیوٹس کی سولیوبلٹی مختلف ہوتی ہے۔‬

‫مثال دےکر واضح کریں۔‬

‫پانی میں ہر سولیوٹ کی سولیوبلٹی دوسرے سولیوٹ سے مختلف ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر‬

‫‪ 50‬ڈگری پر ‪100‬گرام پانی میں پوٹاشیم نائٹریٹ ‪ 84‬گرام لیکن کاپر سلفیٹ صرف ‪33‬گرام حل ہوتا‬

‫ہے۔‬

‫سوال‪15‬۔ برف پانی کی سطح پر کیوں تیرتی ہے؟‬

‫برف ہلکی ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح پر تیرتی رہتی ہے۔ ٹمپریچر میں اضافہ ہونے کے ساتھ‬
‫ساتھ جوں جوں برف پگھل کر پانی میں تبدیل ہوتی ہے اس کی ڈینسٹی میں اضافہ ہوتا ہے۔‬
‫‪7‬‬

‫سوال‪16‬۔ پوٹاسیم کی اہمیت بیان کریں۔‬

‫پوٹاشیم کاربونیٹ کی صورت میں گالس اور نرم صابن بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔یہ ایلیمنٹ تمام‬
‫جانداروں کے جسم کا الزمی جزو ہے۔ یہ نہ صرف نروس سسٹم بلکہ دل کے افعال کو کنٹرول کرنے‬
‫میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‬

‫سوال‪17‬۔ فوٹو سنتھی سز اور ریسپائریشن کا آپس میں کیا تعلق ہے؟‬

‫فوٹو سنتھیسز‪،‬ریسپائریشن کا الٹ ہے۔ فوٹو سنتھیسز ایک اینا بولک یعنی تعمیری کیمیائی عمل‬
‫ہےجبکہ ریسپائریشن ایک کیٹا بولک یعنی تخریبی کیمیائی عمل ہے۔‬

‫سوال‪18‬۔ پانی کے خواص تحریر کریں۔‬

‫پانی ایک بے رنگ‪ ،‬بے بو مائع ہے۔ پانی کا فریزنگ پوائنٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‬

‫سوال‪19‬۔ برف کے نیچے آبی حیات کس طرح زندہ رہتی ہے؟‬

‫پانی کے فریز ہونے کے عمل کے دوران حجم میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ پانی کی ڈینسٹی برف کی‬

‫ڈینسٹی سے زیادہ ہے۔ ایسے ممالک جہاں موسم سرما میں دریا اور سمندر منجمد ہو جاتے ہیں پانی‬
‫کی یہ خوبی مچھلیوں اور دوسری آبی حیات کے زندہ رہنے کی ضامن ہے۔‬

‫سوال‪20‬۔ اوزون گیس کون سی ہے؟‬

‫اوزون گیس آکسیجن سے بنتی ہے جو سورج سے آنے والی باالئے بنفشی شعاعوں کو روک کر زندہ‬
‫جانداروں کی حفاظت کرتی ہے۔‬
‫‪8‬‬

‫‪CH # 3‬‬
‫سوال‪1‬۔ بائیو کیمسٹری کسے کہتے ہیں؟‬

‫جانداروں میں ہونے والے تمام بائیولوجیکل اور کیمیائی عوامل ک مطالعہ کو بائیو کیمسٹری کہتے‬
‫ہیں۔‬

‫سوال‪2‬۔ کیمیائی عمل کتنی طرح کے ہوتے ہیں؟‬

‫کیمیائی عمل دو طرح کے ہوتے ہیں۔ اینا بولک اور کیٹا بولک۔‬

‫سوال‪3‬۔ اینا بولک اور کیٹابولک پراسیس کی تعریف کریں۔‬

‫اینا بولک ایک تعمیری کیمیائی عمل ہے۔ کاروبوہائیڈریٹس کا پودوں میں بننا اس کی مثال ہے۔ اور‬
‫کیٹابولک ایک تخریبی کیمیائی عمل ہے جس کے نتیجے میں انرجی کا اخراج ہوتا ہے۔‬

‫سوال‪4‬۔ میٹا بولزم کسے کہتے ہیں؟‬

‫تمام جانداروں میں سینکڑوں کیمیائی عوامل وقوع پزیر ہوتے ہیں جنہیں مجموعی طور پر میٹابولزم‬
‫کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪5‬۔ ڈائجیشن اور اسیمیلیشن میں فرق بیان کریں۔‬

‫ڈائجیشن خوراک کے اجزا کو چھوٹے مالیکیول میں توڑنے یا تاقسیم کرنے کا عمل ہے۔ جبکہ ان اجزا‬
‫کا جسم میں جزب ہو کر جزو بدن بننا اسیمیلیشن کہالتا ہے۔‬

‫سوال‪6‬۔ پروٹین میٹا بولزم کیا ہیں؟‬

‫پروٹین کے ہاضمے کا عمل میدے میں شروع ہو جاتا ہے اور آخر کار ہضم ہو کر امائنو ایسڈز میں‬
‫تبدیل ہو جاتی ہے جو انرجی مہیا کرنے کا وسیلہ بنتے ہیں۔‬

‫سوال‪7‬۔ فیٹس میٹا بولزم کیا ہیں؟‬

‫فیٹس کے ہاضمے کا حاصل گلیسرول اور فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔ یے چھوٹی آنت میں ہضم اور جذب‬
‫ہوتے ہیں۔‬

‫سوال‪8‬۔ کاربو ہائیڈریٹ میٹا بولزم کیا ہیں۔‬

‫کاربو ہائیڈریٹس سیل وال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور ریسپریشن کے عمل کے دوران‬
‫آکسیڈائز ہو کر انرجی کے حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔‬
‫‪9‬‬

‫سوال‪9‬۔ انزائمز سے کیا مراد ہے؟‬

‫انزائمز بائیو کیمیکل تعامالت میں بطور کیٹالسٹ استعمال ہوتے ہیں اور اپنی نیچر میں پروٹین ہوتے‬
‫ہیں۔ یہ کیٹابولک اور اینا بولک ری ایکشنز کو تیز کر دیتے ہیں۔‬

‫سوال‪10‬۔ کیٹا لسٹ کی تعریف کریں۔‬

‫کیٹالسٹ سے مراد وہ شی ہے جو کیمیائی طور پر اپنی حالت میں تبدیلی الئے بغیر کسی کیمیکل ری‬
‫ایکشن کو تبدیل یا اس کی رفتار میں اضافہ کر دے۔‬

‫سوال‪11‬۔ سبسٹریٹ کسے کہتے ہیں؟‬

‫وہ اشیا جن پر کوئی انزائمز عمل کرتا ہے سبسٹریٹ کہالتی ہیں۔‬

‫سوال‪12‬۔ انزائمز کا استعمال بیان کریں۔‬

‫انزائمز کیمیکل اور فارماسوٹیکل انڈسٹری میں بے حد مفید ثابت ہوے ہیں۔ یہ پنیر کی تیاری میں‬
‫استعمال ہوتے ہیں۔ فوڈ پراسسنگ کی صنعت میں انکا استعمال بہت عام ہے۔‬

‫سوال‪13‬۔ انسانی جسم میں فیٹس کن ٹشوز میں ذخیرہ ہوتے ہیں؟‬

‫انسانی جسم میں فیٹس ایڈی پوز ٹشوز میں زخیرہ ہوتے ہیں۔‬

‫سوال‪14‬۔ بلڈ میں پائے جانے والے سیلز کی تین بڑی اقسام کے نام لکھیں۔‬

‫‪۳‬۔ بلڈ پلیٹ لیٹس‬ ‫‪۲‬۔ وائٹ سیلز‬ ‫‪۱‬۔ ریڈ سیلز‬

‫سوال‪15‬۔ریڈ سیلز اور وائیٹ سیلز کا خون میں کیا کام ہے؟‬

‫ریڈ سیلز گیسوں کی ترسیل اور وائٹ سیلز جسم کے مدافعاتی نظام کے لیے ضروری ہیں۔‬

‫سوال‪16‬۔ پالزمہ کیا ہے؟‬

‫خون سے اگر بلڈ سیلز الگ کر لیے جائیں تو باقی پالزمہ رہ جاتا ہے۔‬

‫سوال‪17‬۔ اینٹی جن کیا ہوتے ہیں؟‬

‫اگرچہ تمام انسانوں کا بلڈ ایک جیسا نظر آتا ہے لیکن یہ کیمیائی طور پر ایک انسان سے دوسرے‬
‫انسان میں مختلف ہوتا ہے۔ یہ فرق خون کے ریڈ سیلز کی سطح پر موجود مختلف کیمیائی مادوں کے‬
‫اختالف کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ کیمیائی مادے اینٹی جنز کہالتے ہیں۔‬
‫‪10‬‬

‫سوال‪18‬بلڈ گروپ ۔‪ Rh‬سسٹم پر نوٹ لکھیں۔‬

‫‪Rh‬سسٹم منفی اور مثبت دو گروپس پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ گروپس ‪ Rh‬اینٹی جن کی موجودگی کی‬
‫وجہ سے پہچانے جاتے ہیں ۔ ‪Rh‬منفی گروپ کے آدمی کو مثبت گروپ کا خون نہیں دیا جا سکتا اور‬

‫نہ ہی اس کے بر عکس کیا جا سکتا ہے۔‬

‫سوال‪19‬۔ خون کے عالمی وصول کنندہ کون ہوتے ہیں؟‬

‫‪ AB‬بلڈ گروپ کے اشخاص عالمی وصول کنندہ کہالتے ہیں۔ کیونکہ ان میں دونوں‬

‫‪ A‬اور ‪ B‬اینٹی جنز ہوتی ہیں۔‬

‫سوال‪20‬۔ جینیٹک انجینئرنگ پر دو سطریں لکھیں۔‬

‫ایسی تکنیک جس کے زریعے ایک جاندار سے مختلف جینز دوسرے جاندار کے وراثتی مادے میں‬
‫منتخب جگہ پر داخل کیے جائیں جنیٹک انجینئرنگ کہالتی ہے۔اس کے ذریعے بنی نوع انسان کے‬
‫لیے خاص فائدے حاصل کیے جاتے ہیں۔‬

‫سوال‪21‬۔ انسانی بہبود میں جینیٹک انجینئرنگ کا کردار بیان کریں۔‬

‫‪۱‬۔ اچھے جین کی شناخت کرنا۔‬

‫ڈونر جاندار سے جین کی علیحدگی۔‬

‫‪۳‬۔ جین والے کرومو سوم کی متعلقہ سیل کے اندر منتقلی۔‬

‫سوال‪22‬۔ زراعت میں جینیٹک انجنئرنگ کا کردار بیان کریں۔‬

‫‪۱‬۔ زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی تیاری۔‬

‫‪۲‬۔ پودوں کے خوردنی اجزا کی غذائی افادیت میں بہتری۔‬

‫‪۳‬۔ جڑی بوٹیاں اور کیڑے مار ادویات کے خالف مدافعت۔‬

‫سوال‪23‬۔ ٹرانسجینک جاندار کو ن سے ہیں؟‬

‫کوئی بھی جاندار جو کہ ایک بیرونی جین وصول کرتا ہے‪ ،‬ٹرانسجینک جاندار کہالتا ہے۔‬

‫سوال‪24‬۔ اینٹی بائیوٹکس کیا ہیں؟‬

‫ایسے مرکبات جو بیکٹیریا کو مار دیں یا ان کی نشو نما روک دیں ‪ ،‬اینٹی بائیوٹکس کہالتے ہیں۔ یہ‬
‫بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی انسانی بیماریوں کے کنٹرول میں استعمال ہوتے ہیں۔‬
‫‪11‬‬

‫سوال‪25‬۔ پینسلین کب اور کس نے دریافت کی؟‬

‫پنسلین ‪1928‬ء میں سر الیگزینڈر فلیمنگ اور سر ہاورڈ فلورے نے دریافت کی۔‬

‫سوال‪26‬۔ اریتھرو مائی سین کا فنکشن بیان کریں۔‬

‫یہ اینٹی باؤٹکس ایسے بیکٹیریا کے خالف کارآمد ہیں جن میں پینسلین کے خالف مدافعت پیدا ہو جاتی‬
‫ہے۔‬

‫سوال‪27‬۔ ری سائیکلنگ کی تعریف کریں اور ایک مثال دیں۔‬

‫استعمال شدہ بے کار مادوں سے دوبارہ نئی اور قابل استعمال چیزیں بنانا ری سائیکلنگ کہالتا ہے۔‬
‫روز مرہ استعمال کی بہت سی اشیاء مثالً لوہا‪ ،‬شیشہ‪ ،‬پالسٹک اور ربڑ وغیرہ کو دوبارہ قابل استعمال‬
‫بنایا جا سکتا ہے۔‬

‫سوال‪28‬۔ پینسلین کس سے حاصل کی جاتی ہے؟‬

‫پینسلین ایک فنگس سے حاصل کی جاتی ہے جس کا نام پینسیلیم ہے۔‬


‫‪12‬‬

‫‪CH # 4‬‬
‫سوال‪ 1‬غذا کے بنیادی اجزاء کون کون سے ہیں؟۔‬

‫پانی‪ ،‬کاربو ہائیڈریٹس‪ ،‬فیٹس‪ ،‬پروٹینز‪ ،‬وٹامنز‪ ،‬معدنی نمکیات‬

‫سوال‪2‬۔ پانی کے انسانی جسم میں دو افعال بیان کریں۔‬

‫‪۱‬۔ یہ جسمانی ٹمپریچر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔‬

‫‪۲‬۔ یہ غذائی اجزاء کو خلیوں تک پہنچانے اور فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرنے کے لیے بطور‬
‫ترسیل کنندہ کام کرتا ہے۔‬

‫‪۳‬۔ یہ جوڑوں اور اندرونی جسمانی اعضاء کے درمیان بطور لبریکنٹ کام کرتا ہے۔‬

‫سوال‪3‬۔ فیٹس اور آئلز میں فرق بیان کریں۔‬

‫فیٹس عام ٹمپریچر پر ٹھوس جبکہ آئلز عام ٹمپریچر پر مائع ہوتے ہیں۔فیٹس عموما ً حیواناتی ذرائع سے‬
‫حاصل ہوتے ہیں۔ جبکہ آئلز پودوں سے حاصل ہوتے ہیں۔‬

‫سوال‪4‬۔ فیٹس انسانی جسم کو کیا فائدے دیتے ہیں؟‬

‫فیٹس انسانی جسم کو انرجی پہنچاتے ہیں۔ یہ جسم کو چربی میں حل پذیر وٹامنز اور فیٹی ایسڈ فراہم‬
‫کرتے ہیں ۔ یہ جلد کے نیچے اکٹھی ہو جاتی ہیں اور جسم کا ٹمپریچر برقرار رکھنے میں مدد دیتی‬
‫ہے۔‬

‫سوال‪5‬۔ کاربوہائیڈریٹس کے ذرائع کے نام لکھیں۔‬

‫کاربوہائیڈریٹس زیادہ تر نباتاتی ذرائع سے حاصل ہوتے ہیں۔ گندم ‪ ،‬چاول ‪ ،‬دالیں‪ ،‬گنا‪ ،‬آلو‪ ،‬شکر قندی‪،‬‬
‫اور چقندر ان ذرائع کی مثالیں ہیں۔‬

‫سوال‪6‬۔ اینٹی باڈیز کی اہمیت لکھیں۔‬

‫بعض پروٹین جنہیں اینٹی باڈیز کہتے ہیں جسم کو بیماریوں کے خالف قوت مدافعت فراہم کرتی ہیں۔‬

‫سوال‪7‬۔ وٹامنز کیا ہوتے ہیں؟‬

‫وٹامنز ایسے آرگینک مادے ہیں۔ جن کی انسانی جسم کو بہت قلیل مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔‬

‫سوال‪8‬۔ پانی میں حل پذیر وٹامنز کے نام لکھیں۔‬

‫وٹامن بی ‪ ،‬وٹامن سی‬


‫‪13‬‬

‫سوال‪9‬۔ چربی میں حل پذیر وٹامنز کے نام لکھیں۔‬

‫وٹامن اے‪ ،‬وٹامن ڈی‪ ،‬وٹامن ای‪ ،‬وٹامن کے‬

‫سوال‪10‬۔ وٹامن ‪ K‬کا کردار بیان کریں۔‬

‫یہ وٹامن خون کے جمنے میں مدد دیتا ہے۔‬

‫سوال‪11‬۔ وٹامن ای کا جسم میں کیا کردار ہے؟‬

‫وٹامن ای کی کمی سے عضالت اور اعصاب کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کے عالوہ بانجھ پن کی‬
‫بیماری بھی ہو سکتی ہے۔‬

‫سوال‪12‬۔ وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لیے کیوں اہم ہے؟‬

‫اس وٹامن کی مناسب مقدار خوراک میں شامل ہوتوجسم میں ہڈیاں بننے کا عمل ‪ ،‬کیلسیم جذب کرنے‬
‫کا عمل اچھی طرح وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔ اس کی کمی کے باعث ہڈیاں نرم ‪ ،‬کھوکھلی اور ٹیڑھی ہو‬
‫جاتی ہیں۔‬

‫سوال‪13‬۔ وٹامن سی کی کمی سے کون سی بیماریاں الحق ہو سکتی ہیں؟‬

‫اس کی کمی سے انسان سکروی کے مرض میں مبتال ہو جاتا ہے جس میں مسوڑھے خراب ہو جاتے‬
‫امراض قلب بھی الحق ہو‬
‫ِ‬ ‫جریان خون ‪ ،‬طبیعت کا چڑچڑاپن اور‬
‫ِ‬ ‫ہیں۔ اس کے عالوہ اس کی کمی سے‬
‫سکتے ہیں۔‬

‫سوال‪14‬۔ رکٹس اور اوسٹیو ملییشیا میں فرق لکھیں۔‬

‫وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں نرم‪ ،‬کھوکھلی اور ٹیڑھی ہو جاتی ہیں۔ اگر یہ بیماری بچپن میں ہو تو‬
‫اسے رکٹس اور اگربالغ عمر میں ہو تو اوسٹیوملیشیا کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪15‬۔ کیلشیم کا ہمارے جسم میں کیا کردار ہے؟‬

‫یہ خون کے جمنے ‪ ،‬پیغامات کی ترسیل‪ ،‬ہڈیوں کے بنانے اور مسلز کے پھیلنے اور سکڑنے میں مدد‬
‫دیتا ہے۔‬

‫سوال‪16‬۔ آئرن کا ہمارے جسم میں کیا کردار ہے؟‬

‫یہ ہیمو گلوبن کا حصہ ہے جو آکسیجن کو جسم کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہے ۔‬
‫آئرن کی کمی سے خون کی کمی کی بیماری انیمیا ہو جاتی ہے۔‬
‫‪14‬‬

‫سوال‪17‬۔ ان آرگینک ایلیمنٹس سے کیا مراد ہے؟‬

‫جسم کی ضروریات کے لیے ان آرگینک ایلیمنٹس بہت اہم ہیں۔ یہ ایلیمنٹس غذا میں شامل معدنی‬
‫نمکیات سے حاصل ہوتے ہیں۔ ان ایلیمنٹس میں کیلسیم‪ ،‬آئرن‪ ،‬آئیڈین‪ ،‬میگنیسیم اور فاسفورس وغیرہ‬
‫شامل ہیں۔‬

‫سوال‪18‬۔ آئیوڈین کی کمی سے کون سی بیماری ہوتی ہے؟‬

‫آئیوڈین کی کمی سے گلہڑ کی بیماری ہو جاتی ہے اور جسمانی اور ذہنی نشوونما رک جاتی ہے۔‬

‫سوال‪19‬۔ متوازن غذا کسے کہتے ہیں؟‬

‫ایسی غذا جس میں مناسب مقدار میں تمام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں متوازن غذا کہالتی ہے۔‬

‫سوال‪20‬۔ گلوکاگون کا فنکشن بیان کریں۔‬

‫یہ پینکریاز سے بننے والے ہارمون کا نام ہے یہ ہارمون خون میں گلوکوز کی مقدار کو بڑھاتا ہے‬
‫اور اسے مقررہ حد تک النے میں مدد دیتا ہے۔‬

‫سوال‪21‬۔ انسولین ہمارے جسم میں کیا کام کرتی ہے؟‬

‫انسولین خون میں گلوکوز کی مقدار کو کم کرتا ہےاور اسے مقررہ حد تک النے میں مدد کرتا ہے۔‬
‫اس کی کمی پر انسان ذیابطیس کا شکار ہو جاتا ہے۔‬

‫سوال‪22‬۔ اینڈوکرائن گلینڈز کے نام لکھیں۔‬

‫‪۱‬۔ پیچوٹری گلینڈ‬

‫‪۲‬۔ تھائی رائڈ گلینڈ‬

‫‪۳‬۔ ایڈرینل گلینڈ‬

‫‪۴‬۔ پینکریاز‬

‫‪۵‬۔ گونیڈز‬

‫سوال‪23‬۔ ہارمونز کیا ہوتے ہیں ؟ دو اہم ہارمونز کے نام لکھیں۔‬

‫ہارمونز ایسے کیمیائی پیغام رساں ہیں جو ڈکٹ لیس گلینڈ سے افراز ہوتے ہیں اور اپنی تالیف کی جگہ‬
‫سے کاکردگی کی جگہ تک خون کے ذریعے پہنچتے ہیں اور مختلف جسمانی افعال کے درمیان رابطہ‬
‫پیدا کرتے ہیں۔‬
‫‪15‬‬

‫دو اہم ہارمونز درج ذیل ہیں‪:‬‬

‫‪۱‬۔ ماسٹر گلینڈ‬

‫‪۲‬۔ انسولین‬

‫‪۳‬۔ گلوکا گون‬

‫سوال‪24‬۔پینکریاز سے پیدا ہونے والے دو ہارمونز کے نام لکھیں۔‬

‫انسولی اور گلوکاگون‬

‫سوال‪25‬۔ انسانی زندگی کے مختلف مراحل کون سے ہیں؟‬

‫انسانی زندگی مختلف مراحل پر مشتمل ہوتی ہے‪:‬‬

‫‪ ،‬نوجوانی ‪ ،‬جوانی اور بڑھاپا‬ ‫شیرخوارگی ‪ ،‬بچپن‬

‫سوال‪26‬۔ ورزش انسانی جسم کے لیے کیا اہمیت رکھتی ہے؟‬

‫ورزش جسم کی لچک کو برقرار رکھتی ہے۔ اور اس لچک کی وجہ سے پٹھے اور جوڑ کھچاؤ سے‬
‫محفوظ رہتے ہیں۔‬

‫سوال‪27‬۔ فرسٹ ایڈ کی تعریف کریں۔‬

‫فرسٹ ایڈ ایسی مدد ہے جو کسی مریض کو حادثے کی صورت میں ہسپتال پہنچانے سے پہلے دی‬
‫جاتی ہے۔‬

‫سوال‪28‬۔ اگر سانپ کاٹ لے تو فرسٹ ایڈ کیسے دی جائے؟‬

‫جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو اسے سختی سے باندھ دیں تا کہ زہر آگے نہ جانے پائے۔‬

‫زخم کو فورا ً دھوئیں تا کہ زہر ختم ہو جائے۔‬

‫خون کو بہنے سے نہ روکیں اور مریض کو فورا ً ہسپتال لے جائیں۔‬

‫سوال‪29‬۔ کتے یا بلی کے کاٹ لینے سے کون سی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے؟‬

‫ان بیماریوں میں ریبیز اور ٹیٹنس شامل ہیں۔‬


‫‪16‬‬

‫‪CH # 5‬‬
‫سوال‪ 1‬جراثیم کیا ہوتے ہیں؟۔‬

‫جراثیم وہ خورد بینی زندہ اجسام ہیں جو ہماری زمین ‪ ،‬ہوا اور پانی میں ہر وقت موجود رہتے ہیں۔‬

‫سوال‪2‬۔ جراثیم کیسے پھیلتے ہیں؟ یا بیماریاں پھیالنے والے ذرائع کے نام لکھیں۔‬

‫جراثیم مختلف ذرائع سے پھیلتے ہیں مثالً ہوا ‪ ،‬پانی ‪ ،‬جانوروں کے ذریعے۔‬

‫سوال‪3‬۔ وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے نام لکھیں۔‬

‫سمال پوکس‪ ،‬پولیو‪ ،‬انفلوئنزا یا فلو‪ ،‬خسرہ ‪ ،‬ایڈز‪ ،‬ہیپاٹائٹس ۔‬

‫سوال‪4‬۔ بیکٹیریا سے پھیلنے والی بیماریوں کے نام لکھیں۔‬

‫ٹیوبر کلو سز‪ ،‬وہوپنگ کف‪ ،‬ڈفتھیریا ‪ ،‬ٹائیفائیڈ ‪ ،‬کالرا‪ ،‬ٹیٹنس ‪،‬فنگل انفیکشن ۔‬

‫سوال‪5‬۔ ‪ HIV‬کن الفاظ کا مخفف ہے؟‬

‫)‪ ( Human Immuno deficiency Virus‬کا مخفف ہے۔‬

‫سوال‪6‬۔ حفاظتی ٹیکے کیوں لگائے جاتے ہیں؟‬

‫بیماریوں سے حفاظت کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔‬

‫سوال‪7‬۔ خسرہ کی عالمات لکھیں۔‬

‫‪۱‬۔ منہ بہت زیادہ دکھنے لگتا ہے۔‬

‫‪۲‬۔ اسہال ‪ ،‬نمونیہ ‪ ،‬کونوں اور آنکھوں کا انفیکشن ہو سکتا ہے۔‬

‫سوال‪8‬۔ ٹایئفائیڈ سے بچاؤ کے طریقے لکھیں۔‬

‫‪۱‬۔ پانی ابال کر پئیں۔‬

‫‪۲‬۔ دودھ اور دودھ کی مصنوعات کو ڈھانپ کر رکھیں۔‬

‫‪۳‬۔ کھانے پینے کی باسی اشیاء نہ کھائیں۔‬

‫سوال‪9‬۔ ڈی پی ٹی کا ٹیکہ کن بیماریوں کے خالف مدافعت پیدا کرتا ہے؟‬

‫ڈی پی ٹی کا ٹیکہ وہوپنگ کف‪ ،‬ڈفتھیریا اور ٹیٹنس سے بچاؤ کے لیے لگایا جاتا ہے۔‬
‫‪17‬‬

‫سوال‪10‬۔ خسرے کا ٹیکہ بچے کو کس عمر میں لگتا ہے اور کیوں؟‬

‫خسرے کا حفاظتی ٹیکہ بچے کو نو ماہ کی عمر میں لگتا ہے اور یہ خسرے سے بچاؤ کے لیے‬
‫لگائے جاتے ہیں۔‬

‫سوال‪11‬۔ ایڈز بیماری کے وائرس کا نام کیا ہے؟‬

‫کے وائرس کو ایچ آئی ویایڈز )‪ ( Human Immuno deficiency Virus‬کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪12‬۔ ملیریا کس طرح پھیلتا ہے؟‬

‫ملیریا کا مرض انسان میں مادہ اینو فلیز مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ اس مرض میں پہلے سردی‬
‫سے کپکپاہٹ ہوتی ہے بعد میں تیز بخار سے جسم گرم ہو جاتا ہے۔‬

‫سوال‪13‬۔ ایڈز سے بچنے کے لیے کوئی دو احتیاطی تدابیر لکھیں۔‬

‫‪۱‬۔ انجکشن لگوانا ضروری ہوتو غیر استعمال شدہ سرنج استعمال کریں۔‬

‫‪۲‬۔ خون لینے اور دینے سے پہلے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروا لیں۔‬

‫سوال‪14‬۔ فنگل انفیکشن سے بچاؤ کے اقدامات کیا ہیں؟‬

‫‪۱‬۔ فنگل انفیکشن سے متاثرہ شخص کو صحت مند شخص سے الگ رکھیں۔‬

‫‪۲‬۔ ایک دوسرے کے تولیے اور کنگھے استعمال میں نہ الئیں۔‬

‫‪۳‬۔ متاثرہ حصے کو ہر روز صابن کے ساتھ دھوئیں۔‬

‫سوال‪15‬۔ رنگ ورم کیا ہے؟‬

‫رنگ ورم زیادہ تر گول دائرے کی صورت میں داخل ہوتی ہے۔ ان میں اکثر خارش ہوتی ہے۔ سر کے‬
‫حصے میں ہو تو سر کے بال جڑ جاتے ہیں۔ اگر ناخنوں میں ہو تو ناخن کھردرے اور بدنما ہو جاتے‬
‫ہیں۔‬

‫سوال‪16‬۔ ملیریا کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟‬

‫ملیریا کو کنٹرول کرنے کا سب سے اہم جزو مچھر کو مارنا ہے۔ گھروں میں مچھر مار دوائی کا‬
‫سپرے کرنا چاہئے۔ دروازے کھڑکیوں اور روشندانوں پر باریک جالی لگا دیں تا کہ مچھر اندر داخل‬
‫نہ ہو سکیں۔‬
‫‪18‬‬

‫سوال‪17‬۔ راؤنڈ ورم کی لمبائی اور رنگت کیا ہوتی ہے؟‬

‫یہ بیس سے تیس سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ ان کا رنگ گالبی سفید ہوتا ہے۔ کیڑے کا نام اسکیرس‬
‫ہے۔‬

‫سوال‪18‬۔ پولیو سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟‬

‫پولیو سے بچنے کا سب سے اہم طریقہ پولیو ویکسین ہے۔‬

‫سوال‪19‬۔ ہیپاٹائٹس کی اقسام بیان کریں۔‬

‫ہیپا ٹائٹس کی تین اقسام ہیں‪:‬‬

‫‪۱‬۔ ہیپا ٹائٹس اے‬

‫‪۲‬۔ ہیپاٹائٹس بی‬

‫‪۳‬۔ ہیپاٹائٹس سی‬

‫سوال‪20‬۔ سمال پوکس کے وائرس کن ملکوں کی لیبارٹریوں میں پائے جاتے ہیں؟‬

‫جنوبی افریقہ ‪ ،‬روس ‪ ،‬برطانیہ ‪ ،‬امریکہ کی لیبارٹریوں میں پائے جاتے ہیں۔‬

‫سوال‪21‬۔ سٹرالئزیشن سے کیا مراد ہے؟‬

‫یہ جراثیم کو مارنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اس سے نہ صرف جراثیم بلکہ ان کے سپورز بھی ہالک ہو‬
‫جاتے ہیں۔ سٹرالئزڈ فوڈ کو فریج کے بغیر عام ٹمپریچر پر کئی دنوں بلکہ کئی مہینوں تک سٹور کیا‬
‫جاتا ہے۔‬

‫سوال‪22‬۔ جانوروں کے ذریعے کون سے جراثیم منتقل ہوتے ہیں؟‬

‫باؤلے کتے کے کاٹنے سے سالئیوا کے جراثیم انسان کے جسم میں منتقل ہوتے ہیں جس سے ریبیز‬
‫کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ ملیریا کے جراثیم بھی مچھر کے کاٹنے سے منتقل ہوتے ہیں۔‬

‫سوال‪23‬۔ ٹار سے کیا مراد ہے؟‬

‫ٹار ایک لیس دار چپکنے واال مادہ ہے جو سگریٹ پینے والوں کے پھیپھڑوں کے خلیوں کے ارد گرد‬
‫جمع ہوتا رہتا ہے جس سے پھیپھڑوں کے کام کرنے کی صالحیت متاثر ہوتی ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں‬
‫کینسر پیدا کرتا ہے۔‬
‫‪19‬‬

‫سوال‪24‬۔ نکوٹین کیا ہے؟‬

‫نکوٹین بہت زہریال کیمیائی مادہ ہے جس کی وجہ سے تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنا مشکل ہوتا‬
‫ہے۔ سگریٹ پینے واال نکوٹین کا عادی ہوجاتا ہے۔ نکوٹین سے خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس‬
‫سے خون کا جسم کے تمام حصوں میں پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔‬

‫سوال‪25‬۔ ایمفی سیما کون سی بیماری ہے؟‬

‫سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں میں موجود ہوا کی تھیلیوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے خون میں‬
‫جانے والی آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تیز تیز سانس لینا پڑتا‬
‫ہے۔ اس بیماری کو ایمفی سیما کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪26‬۔ دماغی بیماریوں کے نام لکھیں۔‬

‫دماغی بیماریوں میں سائیکو سس اور نیوروسس قاب ِل ذکر ہیں۔‬

‫سوال‪27‬۔ سموکنگ کے دو برے اثرات بیان کریں۔‬

‫‪۱‬۔ اس سے پھیپھڑوں کے کام کرنے کی صالحیت متاثر ہوتی ہے۔‬

‫‪۲‬۔ زیادہ سموکنگ سے خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔‬

‫‪۳‬۔ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔‬

‫سوال‪28‬۔ فوبیا کی عالمات تحریر کریں۔‬

‫بے جا اور نا مناسب ڈر یا خوف جو صرف کسی ایک جگہ ‪ ،‬شخص یا چیز سے متعلق ہو مثالً کھلی‬
‫جگہ‪ ،‬بند جگہ یا بس وغیرہ فوبیا کی عالمات ہیں۔‬

‫سوال‪29‬۔ہسٹریا کی عالمات لکھیں۔‬

‫یہ بیماری زیادہ تر عورتوں میں ہوتی ہے۔ اندھا یا بہرا پن‪ ،‬سر درد کانوں میں گھنٹیاں بجنا‪ ،‬گونگا پن‪،‬‬
‫فالج ‪ ،‬کپکپی طاری ہونا‪ ،‬دورہ پڑنا اور بھوک نہ لگنا اس بیماری کی عالمات ہیں۔‬

‫سوال‪30‬۔ نارکوٹکس سے کیا مراد ہے؟ اس کی مثالیں دیں۔‬

‫ایسی ادویات جو درد سے نجات دالئیں اور نیند‪ ،‬غنودگی اور نشہ طاری کریں نا کوٹکس کہالتی ہیں۔‬
‫مثالً اوپیم ‪ ،‬مارفین وغیرہ‬
‫‪20‬‬

‫‪CH # 6‬‬
‫سوال‪1‬۔ ایٹما سفئیر کسے کہتے ہیں؟‬

‫ایٹما سفئیر گیسوں کا غالف ہے جس نے زمین کو گھیر رکھا ہے۔ ہوا جس میں ہم سانس لیتے ہیں ایٹما‬
‫سفئیر کا حصہ ہے۔ایٹما سفئیر زمین کے ٹمپریچر کو برقرار رکھتا ہے۔‬

‫سوال‪2‬۔ ٹروپو سفئیر کی تہہ کتنی بلند ہے؟‬

‫یہ تہہ سطح زمین سے شروع ہو کر ‪18‬کلو میتر کی بلندی تک پھیلی ہوئی ہے۔ ہوا میں موجود گیسوں‬

‫اور آبی بخارات کی زیادہ تر مقدار اسی تہہ میں پائی جاتی ہے۔ آب و ہوا اور موسم بھی اسی تہہ میں‬
‫واقع ہوتے ہیں۔‬

‫سوال‪3‬۔ سٹریٹو سفئیر کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟‬

‫تہہ ٹروپو سفئیر کے اوپر واقع ہے اور سطح زمین سےیہ ‪ 50‬کلو میتر کی بلندی تک پہنچتی ہے۔‬

‫جیٹ طیارے اس تہہ کے نچلے حصے میں پرواز کرتے ہیں۔‬

‫سوال‪4‬۔ ایٹما سفئیر کی کتنی تہیں ہیں؟‬

‫ایٹما سفئیر کی چار تہیں ہیں‪:‬‬

‫‪۴‬۔ تھرمو سفئیر‬ ‫‪۳‬۔ میزو سفئیر‬ ‫‪۲‬۔ سٹریٹو سفئیر‬ ‫‪۱‬۔ ٹروپو سفئیر‬

‫سوال‪5‬۔ اوزون کیا ہے؟‬

‫اوزون ایک گیس ہے جو سٹریٹو سفئیر کے اوپر والے حصے میں موجود ہوتی ہے۔ یہ زمین کے گرد‬
‫ایک حفاظتی غالف بناتی ہے اور سورج سے آنے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو زمین تک پہنچنے‬
‫سے روکتی ہے۔‬

‫سوال‪6‬۔ گلوبل وارمنگ سے کیا مراد ہے؟‬

‫ایٹما سفئیر میں بعض گیسوں کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ ان گیسوں کی موجودگی گرین ہاؤس ایفیکٹ پیدا‬
‫کرتی ہے۔ گرین ہاؤس ایفیکٹ کی وجہ سے کرہ ارض کا ٹمپریچر بڑھ رہا ہے ۔ اسے گلوبل وارمنگ‬
‫کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪7‬۔ اوزون کی تباہی کا سبب کیا ہے؟‬


‫‪21‬‬

‫فریج ‪ ،‬ائیر کنڈیشنز‪ ،‬سپرے کے ڈبوں اور پیکنگ فوم کے کارخانوں سے کچھ کیمیکل خارج ہوتے‬
‫ہیں جنہیں کلوروفلورو کاربنز کہتے ہیں ۔ یہ کیمیکلز اوزون کے ساتھ عمل کر کے اس کی تباہی اور‬
‫باریکی کا سبب بن جاتے ہیں۔‬

‫سوال‪8‬۔ گرین ہاؤس ایفیکٹ کسے کہتے ہیں؟‬

‫گرین ہاؤس شیشے کے بنے ہوئےکمرے کو کہتے ہیں جس میں پودے اگائے جاتے ہیں۔ سورج سے‬
‫آنے والی شعاعیں گرین ہاؤس کے اندر داخل ہو سکتی ہیں مگر حرارت والی شعاعیں باہر نہیں نکل‬
‫سکتیں جس کی وجہ سے گرین ہاؤس کے اندر ٹمپریچر بڑھ جاتا ہے۔ اس عمل کو گرین ہاؤس ایفیکٹ‬
‫کہتے ہیں۔‬

‫سوال‪9‬۔ گرین ہاؤس ایفیکٹ کے ماحول پر دو اثرات لکھیے۔‬

‫‪۱‬۔ زمین آب و ہوا میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔‬

‫‪۲‬۔ پہاڑوں پر برف کے پگھلنے اور زیادہ بارشوں کے سبب سمندروں کی سطح بلند ہو جائے گی۔‬

‫سوال‪10‬۔ آلودگی کی تعریف کریں اور اقسام کے نام لکھیں۔‬

‫آلودگی سے مراد ہوا‪ ،‬زمین اور پانی کی خصوصیات میں ایسی ناخوشگوار تبدیلی ہےجس سے انسان‬
‫اور دوسرے جانداروں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔‬

‫آلودگی کی تین بری اقسام ہیں‪:‬‬

‫‪۳‬۔ زمینی آلودگی‬ ‫‪۲‬۔ آبی آلودگی‬ ‫‪۱‬۔ فضائی آلودگی‬

‫سوال‪11‬۔ پولیوٹینٹس کیا ہوتے ہیں؟‬

‫وہ تمام فاسد مادے اور فالتو مادے جو ماحول کی آلودگی کا سبب بنتے ہیں پولیوٹینٹس کہالتے ہیں۔‬

‫سوال‪12‬۔ فضائی آلودگی‪ ،‬زمینی آلودگی اور آبی آلودگی پر نوٹ لکھیں۔‬

‫جب ہوا میں مہلک گیسیں ‪ ،‬دھواں اور فالتو مادے اور ذرات شامل ہو جاتے ہیں تو فضائی آلودگی پیدا‬
‫ہوتی ہے۔‬

‫آبی آلودگی صنعتی فاضل مواد‪ ،‬شہوروں کی گندگی اور سیویج کو دریاؤں ‪ ،‬نہروں ‪ ،‬جھیلوں اور‬
‫سمندروں میں پھینکنے سے پیدا ہوتی ہے۔‬

‫میونسپل کوڑا کرکٹ‪ ،‬زراعتی ناکارہ مادے ‪ ،‬کیمیکل انڈسٹری کا فالتو کیمیائی مواد زمینی آلودگی کا‬
‫بڑا سبب ہیں۔‬
‫‪22‬‬

‫سوال‪13‬۔ آلودگی کے خاتمے کے لیے دو تدابیر لکھیں۔‬

‫‪۱‬۔ وسائل کا کم سے کم استعمال کریں اور انہیں ضائع نہ ہونے دیں۔‬

‫‪۲‬۔ ایسی اشیاء استعمال کریں جنہیں دوبارہ استعمال میں الیا جا سکے۔‬

‫‪۳‬۔ کارخانوں ‪ ،‬ہسپتالوں اور گھروں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔‬

‫سوال‪14‬۔سموگ کسے کہتے ہیں؟‬

‫نائٹروجن پر آکسائیڈ ‪ ،‬آبی بخارات اور دوسری گیسوں سے مل کر بننے واال مکسچر سموگ کہالتا‬
‫ہے۔‬

‫سوال‪15‬۔ فوسل فیولز کیسے بنتے ہیں؟‬

‫قدیم زمانے کے جانداروں کی باقیات سے بننے واال ایندھن فوسل فیولز کہالتا ہے۔ مثالً کوئلہ‪ ،‬تیل اور‬
‫گیس فوسل فیولز کہالتے ہیں۔‬

‫سوال‪16‬۔ قدرتی گیس کے استعماالت لکھیں۔‬

‫قدرتی گیس توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ بجلی گھروں میں بجلی پیدا کرنے ‪ ،‬سیمنٹ اور کیمیائی‬
‫کھادوں کی تیاری اور دوسرے کارخانوں کو چالنے کے عالوہ گھروں میں چولہے جالنے کے کام‬
‫بھی آتی ہے۔‬

‫سوال‪17‬۔ معدنیات اور کچ دھات میں کیا فرق ہے؟‬

‫معدنیات سے مراد وہ تمام عناصر مثالً سونا ‪ ،‬چاندی ‪ ،‬لوہا ‪ ،‬تانبا اور مرکبات مثالً جپسم اور مائیکا‬
‫قشر ارض میں موجود ہوتے ہیں۔ اکثر اوقات معدنیات چٹانوں‬ ‫ہیں۔ جو ٹھوس حالت میں قدرتی طور پر ِ‬
‫میں پائی جاتی ہیں۔ ایسی چٹانیں جن میں سے معدنیات نکالی جا سکیں کچ دھات کہالتی ہیں۔‬

‫سوال‪18‬۔ قدرتی وسائل کو محفوظ کرنے کے دو طریقے لکھیں۔‬

‫ری سائیکلنگ ‪ ،‬متبادالت کا استعمال اور استعمال شدہ اشیاء کے دوبارہ استعمال جیسے اقدامات کیے‬
‫جا سکتے ہیں۔‬

‫سوال‪19‬۔ اینڈ ڈینجرڈ سپیشیز سے کیا مراد ہے؟‬

‫ایسے جاندار جو معدوم( ختم) ہونے کے خطرے سے دوچار ہوں اینڈ ڈینجرڈ سپیشز کہالتی ہیں۔‬

‫سوال‪20‬۔ جنگلی حیات کے دو فائدے تحریر کریں۔‬

‫‪۱‬۔ جنگلی حیات ماحول کے توازن کو برقرار رکھتی ہے۔‬


‫‪23‬‬

‫ق جمال کی تسکین کرتی ہے۔‬


‫‪۲‬۔ جنگلی حیات ہمارے ذو ِ‬
‫سوال‪21‬۔ پاکستان میں ممالیا اور رینگنے والے جانوروں کی تعداد لکھیں۔‬

‫پاکستان میں ممالیہ جانوروں کی قریبا ً ‪ ، 200‬پرندوں کی ‪، 600‬رینگنے والے جانوروں کی ‪150‬‬

‫اور مچھلیوں کی‪ 700‬اقسام پائی جاتی ہیں۔‬

‫سوال‪22‬۔ تیزابی بارش سے کیا مراد ہے؟‬

‫سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن کے آکسائیڈ کی وجہ سے تیزابی بارش پیدا ہوتی ہے۔ جس سے پودوں‬
‫‪ ،‬آبی جانوروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔‬

‫سوال‪23‬۔ کلورو فلورو کاربن کون سی گیس ہے؟‬

‫کاربن ‪ ،‬فلورین اور کلورین کے مالپ سے بننے والی گیس جو فریج ‪ ،‬سپرے کے ڈبوں اور فوم بنانے‬
‫میں استعمال ہوتی ہے۔‬
‫‪24‬‬

‫‪Important Long Qs‬‬

‫سوال‪1‬۔ سائنس سے کیا مراد ہے؟ اس کی اہم شاخوں کی وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪2‬۔ سائنس کی ترقی کے لیے البیرونی‪ ،‬ابن الہیثم‪ ،‬محمد بن زکریا رازی اور جابر بن حیان کے‬

‫اہم کارنامے تحریر کریں۔‬

‫سوال‪3‬۔ سائنس کی حدود کیا ہیں؟‬

‫سوال‪4‬۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہماری زندگی میں کیا کردار ہے؟‬

‫سوال‪5‬۔پاکستان کے کوئی سے تین سائنسدانوں کے نام اور ان کے کارنامے بیان کریں۔‬

‫سوال‪6‬۔ برف ٹھوس ہونے کے باوجود پانی پر کیوں تیرتی ہے؟ واضح کریں۔‬

‫سوال‪7‬۔ ایلو ٹروپی سے کیا مراد ہے؟ کاربن کی ایلو ٹروپک اور نان ایلوٹروپک فارمز پر نوٹ لکھیں۔‬

‫سوال‪8‬۔ ہوا میں موجود آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اہمیت اور استعمال بیان کریں۔‬

‫سوال‪9‬۔ پانی بطور یونیورسل سالوینٹ وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪10‬۔ نائٹروجنی چکر کی وضاحت کریں۔ یا ہوا میں نائٹروجن گیس کی وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪11‬۔ منجمد ہونے پر پانی کیوں پھیلتا ہے وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪12‬۔ رئیر گیسوں کے استعماالت بیان کریں۔‬

‫سوال‪13‬۔ اینزائمز کیا ہیں ؟ ان کا ہماری روزمرہ زندگی میں کیا کردار ہے؟‬

‫سوال‪14‬۔ میٹا بولزم کسے کہتے ہیں اس کی مختلف اقسام بیان کریں۔‬

‫سوال‪15‬۔ ڈی این اے کس طرح ایک وراثتی مادہ ہے۔ تفصیل سے بیان کریں۔‬

‫سوال‪16‬۔ فصلوں کی بہتری میں بائیو ٹیکنالوجی کا کردار بیان کریں۔‬

‫سوال‪17‬۔ ویکسینز پر نوٹ لکھیں۔‬

‫سوال‪18‬۔ خون اور اس کے افعال بیان کریں۔‬

‫سوال‪19‬۔ ری سائیکلنگ سے کیا مراد ہے؟ نیز تفصیالً بیان کیجئے کہ فالتو اور کمیاب اشیاء کودوباہ‬

‫کس طرح استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔‬

‫سوال‪20‬۔ کاربوہائیڈریٹس پر نوٹ لکھیں۔‬


‫‪25‬‬

‫سوال‪21‬۔ خوراک کے ہاضمے اور نفوذ سے کیا مراد ہے؟ انسانی جسم میں کاربو ہائیڈریٹس اور فیٹس‬

‫کے ہاضمے پر نوٹ لکھیں ۔‬

‫سوال‪22‬۔ اینٹی بائیوٹکس کیا ہیں ؟ اس کی اقسام بیان کریں۔‬

‫سوال‪23‬۔ انسان میں پائے جانے والے مختلف بلڈ گروپس کی وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪24‬۔ جینیٹک انجنئیرنگ سے کیا مراد ہے؟ جنیٹک انجنئیرنگ کا زراعت اور الئیو سٹاک میں کیا‬

‫کردار ہے؟‬

‫سوال‪25‬۔ جنگلی حیات کی اہمیت بیان کریں۔‬

‫سوال‪26‬۔ خطرے میں مبتال سپی شیز سے کیا مراد ہے؟ جنگلی حیات کے تحفظ پر نوٹ لکھیں۔‬

‫سوال‪27‬۔ آبی آلودگی کی وجوہات‪ ،‬اثرات اور خاتمے کے لیے کیےجانے والے اقدامات تحریر کریں۔‬

‫سوال‪28‬۔ ایٹما سفئیر کی مختلف تہوں کی وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪29‬۔ زمینی آلودگی اور آبی آلودگی میں فرق بیان کریں۔‬

‫سوال‪30‬۔ ڈیری ‪،‬پولٹری اور فش فارمنگ کی وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪31‬۔ گرین ہاؤس اثر کیا ہے؟ اس کے پیدا ہونے کی وجوہات اور ماحول پر اس کے اثرات بیان‬

‫کریں۔‬

‫سوال‪32‬۔ انسانی سرگرمیاں ماحول کو کس طرح متاثر کرتی ہیں ؟ وضاحت کریں۔‬

‫سوال‪33‬۔ آبادی میں اضافے سے ماحول پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‬

‫سوال‪34‬۔ اوزون تہہ کی تباہی پر نوٹ لکھیں ۔‬

‫سوال‪35‬۔ قدرتی وسائل کے تحفظ پر نوٹ لکھیں۔‬


26

You might also like