Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 7

‫جب انگریزوں نے اورنگ زیب عالمگیر کو للکارا‬

‫ظفر سید‬ ‫‪‬‬


‫بی بی سی‪ ،‬اسالم آباد‬ ‫‪‬‬

‫‪ 7‬ستمبر ‪2018‬‬

‫ویسے تو ایسٹ انڈیا کمپنی ‪ 1603‬میں ہندوستان آمد کے بعد مسلسل فتوحات حاصل کرتی چلی گئی‬
‫اور اس دوران دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک کمپنی نے ایک ملک پر قبضہ کر لیا۔‬
‫لیکن اسی سفر کے دوران ایک موڑ پر انھیں ایسی شرمناک شکست ہوئی تھی جس نے کمپنی کا‬
‫وجود ہی خطرے میں ڈال دیا تھا۔‬
‫بعد میں کمپنی نے اپنے ماتھے سے یہ داغ دھونے کی سرتوڑ کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ بہت کم‬
‫لوگ جانتے ہیں کہ سراج الدولہ اور ٹیپو سلطان پر فتح حاصل کرنے سے پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی‬
‫نے اورنگ زیب عالمگیر سے بھی جنگ لڑنے کی کوشش کی تھی لیکن اس میں بری شکست‬
‫کھانے کے بعد انگریز سفیروں کو ہاتھ باندھ کر اور دربار کے فرش پر لیٹ کر مغل شہنشاہ سے‬
‫معافی مانگنے پھر مجبور ہونا پڑا تھا۔‬
‫واقعہ کچھ یوں ہے کہ انگریزوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے قیام کے بعد ہندوستان کے مختلف‬
‫عالقوں میں اپنی تجارتی کوٹھیاں قائم کر کے تجارت شروع کر دی تھی۔ ان عالقوں میں ہندوستان‬
‫کے مغربی ساحل پر واقع سورت اور بمبئی‪ ،‬اور مشرق میں مدراس اور موجودہ کلکتہ شہر سے‬
‫‪ 20‬میل دور دریائے گنگا پر واقع بندرگاہیں ہگلی اور قاسم بازار اہم تھے۔‬
‫انگریز ہندوستان سے ریشم‪ ،‬گڑ کا شیرہ‪ ،‬کپڑا اور معدنیات لے جاتے تھے۔ خاص طور پر ڈھاکے‬
‫کی ململ اور بہار کے قلمی شورے (جو باردو بنانے میں استعمال ہوتا ہے) کی انگلستان میں بڑی‬
‫مانگ تھی۔‬
‫انگریزوں کے ساماِن تجارت پر ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا تھا بلکہ ان کے کل سامان کی قیمت کا‬
‫ساڑھے تین فیصد وصول کر لیا جاتا تھا۔‬
‫‪،‬تصویر کا ذریعہ‪SAMUEL SCOTT‬‬
‫‪،‬تصویر کا کیپشن‬
‫بمبئی کے ساحل پر جہازوں کی آمد و رفت۔ ‪ 1731‬کا منظر‬
‫مغلوں کی تجارتی پالیسی پر تنازع‬
‫اسی زمانے میں صرف انگریز نہیں‪ ،‬بلکہ پرتگیزی اور ولندیزی تاجروں کے عالوہ کئی آزاد تاجر‬
‫بھی اسی عالقے میں سرگرم تھے۔ انھوں نے مغل حکام سے مل کر اپنے لیے وہی تجارتی حقوق‬
‫حاصل کر لیے جو انگریزوں کے پاس تھے۔‬
‫جب یہ خبر لندن میں کمپنی کے صدر دفتر پہنچی تو ایسٹ انڈیا کمپنی کے سربراہ جوزایا چائلڈ کے‬
‫غیظ و غضب کی انتہا نہ رہی۔ انھیں یہ گوارا نہیں تھا کہ ان کے منافعے میں کوئی اور بھی حصہ‬
‫دار بنے۔‬
‫اس موقعے پر جوزایا چائڈ نے جو فیصلہ کیا وہ عجیب ہی نہیں‪ ،‬غریب ہی نہیں بلکہ پاگل پن کی‬
‫حدوں کو چھوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ انھوں نے ہندوستان میں مقیم کمپنی کے حکام سے کہا کہ وہ‬
‫بحیرۂ عرب اور خلیِج بنگال میں مغل بحری جہازوں کا راستہ کاٹ دیں‪ ،‬اور جو جہاز ان کے ہتھے‬
‫چڑھے‪ ،‬اسے لوٹ لیں۔‬
‫یہی نہیں بلکہ ‪ 1686‬میں چائلڈ نے انگلستان سے سپاہیوں کی دو پلٹنیں بھی ہندوستان بھجوا دیں اور‬
‫انھیں ہدایات دیں کہ ہندوستان میں مقیم انگریز فوجیوں کے ساتھ مل کر چٹاگانگ پر قبضہ کر لیں۔‬
‫جنِگ چائلڈ‬
‫مواد پر جائیں‬
‫پوڈکاسٹ‬

‫ڈرامہ کوئین‬

‫’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا‬

‫قسطیں‬
‫مواد پر جائیں‬
‫ان کے نام کی مناسبت سے اس جنگ کو ’جنِگ چائلڈ‘ بھی کہا جاتا ہے۔‬
‫اب اسے چائلڈ کا بچگانہ پن کہیں یا پھر اس کی دیدہ دلیری‪ ،‬کہ وہ مبلغ ‪ 308‬سپاہیوں کی مدد سے‬
‫دنیا کی سب سے طاقتور اور مالدار سلطنت کے خالف جنگ چھیڑنے کی ہمت کر رہا ہے۔‬
‫اس زمانے میں ہندوستان پر اورنگ زیب عالمگیر کی حکومت تھی اور دنیا کی کل جی ڈی پی کا‬
‫ایک چوتھائی حصہ یہیں پیدا ہوتا تھا۔ معاشی طور پر اسے تقریبًا وہی مقام حاصل تھا جو آج امریکہ‬
‫کو ہے۔‬
‫اورنگ زیب کے عہد میں سلطنت کی سرحدیں کابل سے ڈھاکہ تک اور کشمیر سے پانڈی چری تک‬
‫‪ 40‬الکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی تھیں۔ یہی نہیں‪ ،‬اورنگ زیب کی فوجیں دکن کے‬
‫سلطانوں‪ ،‬افغانوں اور مرہٹوں سے لڑ لڑ کے اس قدر تجربہ کار ہو چکی تھیں وہ اس وقت دنیا کی‬
‫کسی بھی فوج سے ٹکرا سکتی تھیں۔‬
‫دہلی کی فوج تو ایک طرف رہی‪ ،‬صرف بنگال کے صوبہ دار شائستہ خان کے فوجیوں کی تعداد‬
‫‪ 40‬ہزار سے زیادہ تھی۔ ایک اندازے کے مطابق مغل فوج کی کل تعداد نو الکھ سے بھی زیادہ تھی‬
‫اور اس میں ہندوستانی‪ ،‬عرب‪ ،‬افغان‪ ،‬ایرانی‪ ،‬حتٰی کہ یورپی تک شامل تھے۔‬
‫جب لندن سے مغلوں کے خالف طبِل جنگ بجا تو بمبئی میں تعینات کمپنی کے سپاہیوں نے مغلوں‬
‫کے چند جہاز لوٹ لیے۔‬
‫اس کے جواب میں سیاہ فام مغل امیر البحر سیدی یاقوت نے ایک طاقتور بحری بیڑے کی مدد سے‬
‫بمبئی کا محاصرہ کر لیا۔‬
‫آنکھوں دیکھا احوال‬
‫اس موقعے پر الیگزینڈر ہیملٹن نامی ایک انگریز بمبئی میں موجود تھے جنھوں نے بعد میں ایک‬
‫کتاب لکھ کر اس واقعے کا واحد آنکھوں دیکھا حال قلم بند کیا۔‬
‫وہ لکھتے ہیں‪' :‬سیدی ‪ 20‬ہزار سپاہی لے کر پہنچ گیا اور آتے ہی آدھی رات کو ایک بڑی توپ سے‬
‫گولے داغ کر سالمی دی۔ انگریزوں نے بھاگ کر قلعے میں پناہ لی۔ افراتفری کے عالم میں گوری‬
‫اور کالی عورتیں‪ ،‬آدھے کپڑے نیم برہنہ پہنے ہوئے‪ ،‬صرف بچے اٹھائے ہوئے بھاگی چلی جا رہی‬
‫تھیں۔'‬
‫‪،‬تصویر کا ذریعہ‪ROYAL MUSEUMS GREENWICH‬‬
‫‪،‬تصویر کا کیپشن‬
‫بمبئی میں انگریزوں کا قلعہ‪ 1672 ،‬کی تصویر‬
‫ہیملٹن کے مطابق سیدی یاقوت نے قلعے سے باہر کمپنی کے عالقے لوٹ کر وہاں مغلیہ جھنڈا گاڑ‬
‫دیا‪ ،‬اور جو سپاہی جو سپاہی مقابلے کے لیے گئے انھیں کاٹ ڈاال‪ ،‬اور باقیوں کو گلے میں زنجیریں‬
‫پہنا کر بمبئی کی گلیوں سے گزارا گیا۔'‬
‫بمبئی کا عالقہ خاصے عرصے سے پرتگیزیوں کے قبضے میں تھا۔ جب انگلستان کے بادشاہ نے‬
‫پرتگالی شہزادی سے شادی کی تو یہ بندرگاہ اس کے جہیز میں انگریزوں کو مل گئی اور انھوں نے‬
‫وہاں ایک مضبوط قلعہ تعمیر کر کے تجارت شروع کر دی۔‬
‫‪ 14‬ماہ طویل محاصرہ‬
‫رفتہ رفتہ نہ صرف سمندر پار سے انگریز تاجر‪ ،‬سپاہی‪ ،‬پادری‪ ،‬معمار اور دوسرے ہنرمند یہاں آ‬
‫کر آباد ہونے لگے‪ ،‬بلکہ ہہت سے ہندوستانیوں نے بھی یہاں رہائش اختیار کر لی اور شہر کی آبادی‬
‫تیزی سے پھیلنے لگی۔‬
‫اب یہی آبادی بھاگ کر قلعے میں پناہ گزین تھی اور قلعہ سیدی یاقوت کے نرغے میں تھا۔ جلد ہی‬
‫اشیائے خورد و نوش ایک ایک کر کے ختم ہونے لگیں۔ دوسری طرف بیماریوں نے ہلہ بول دیا اور‬
‫قلعے میں محصور انگریز بمبئی کے مسموم موسم کا شکار ہو کر یکے بعد دیگرے مرنے لگے۔‬
‫ایک اور سانحہ یہ گزرا کہ کمپنی کے مالزم آنکھ بچا کر بھاگ نکلتے تھے اور سیدھے جا کر‬
‫سیدی یاقوت سے جا ملتے تھے۔ یہی نہیں‪ ،‬بلکہ ہیملٹن کی گواہی کے مطابق ان میں سے کئی مذہب‬
‫تبدیل کر کے مسلمان بھی ہو گئے۔‬
‫سیدی اگر چاہتے تو حملہ کر کے قلعے پر قبضہ کر سکتے تھے‪ ،‬لیکن انھیں امید تھی کہ جلد ہی‬
‫قلعہ پکے ہوئے آم کی طرح خود ہی ان کی جھولی میں آ گرے گا‪ ،‬اس لیے انھوں نے دور سے گولہ‬
‫باری ہی پر اکتفا کی۔‬
‫یہ صورِت حال ملک کے مشرقی حصے میں بھی پیش آئی جہاں بنگال کے صوبے دار شائستہ خان‬
‫کے دستوں نے ہگلی کے مقام پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے قلعے کو گھیرے میں لے لیا اور آمد و رفت‬
‫کے تمام راستے مسدود کر دیے۔‬
‫بنگال کا محاصرہ تو جلد ہی ختم ہو گیا اور دونوں فریقوں نے صلح کر لی‪ ،‬لیکن بمبئی میں یہ سلسلہ‬
‫‪ 15‬ماہ تک دراز ہو گیا۔ آخر انگریزوں کی ہمت جواب دے گئی اور انھوں نے اپنے دو سفیر اورنگ‬
‫زیب کے دربار میں بھجوا دیے تاکہ وہ شکست کی شرائط طے کر سکیں۔‬
‫مغل دربار میں حاضری‬

‫‪،‬تصویر کا ذریعہ‪GUILLAUME THOMAS RAYNAL‬‬


‫‪،‬تصویر کا کیپشن‬
‫انگریز سفیر اورنگ زیب کے دربار میں معافی مانگتے ہوئے۔ یہ تصویر فرانسیسی مصور رینال‬
‫نے‪ 1780‬میں بنائی تھی‬
‫ان سفیروں کے نام جارج ویلڈن اور ابرام نوار تھے۔ یہ کئی ماہ کی بےسود کوششوں کے بعد باآلخر‬
‫ستمبر ‪ 1690‬کو آخری طاقتور مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے دربار تک رسائی حاصل‬
‫کرنے کامیاب ہو گئے۔‬
‫دونوں اس حال میں پیش ہوئے کہ دونوں کے ہاتھ مجرموں کی طرح سے بندھے ہیں‪ ،‬سر سینے پر‬
‫جھکے ہیں‪ ،‬اور حلیہ ایسا ہے کہ کسی ملک کے سفارتی نمائندوں کی بجائے بھکاری لگ رہے ہیں۔‬
‫دونوں سفیر مغل شہنشاہ کے تخت کے قریب پہنچے تو عمال نے انھیں فرش پر لیٹنے کا حکم دیا۔‬
‫سخت گیر‪ ،‬سفید ریش بادشاہ نے انھیں سخت ڈانٹ پالئی اور پھر پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔‬
‫دونوں نے پہلے تو گڑگڑا کر ایسٹ انڈیا کمپنی کے جرائم کا اعتراف کیا اور معافی کی درخواست‬
‫کی‪ ،‬پھر کہا کہ ان کا ضبط شدہ تجارتی الئسنس پھر سے بحال کر دیا جائے اور سیدی یاقوت کو‬
‫بمبئی کے قلعے کا محاصرہ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔‬
‫ان کی عرضی اس شرط پر قبول ہوئی کہ انگریز مغلوں سے جنگ لڑنے کا ڈیڑھ الکھ روپے‬
‫ہرجانہ ادا کریں‪ ،‬آئندہ فرماں برداری کا وعدہ کریں اور بمبئی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا صدر جان‬
‫چائلڈ ہندوستان چھوڑ دے اور دوبارہ کبھی یہاں کا رخ نہ کرے۔‬
‫انگریزوں کے پاس یہ تمام شرائط سر جھکا کر قبول کرنے کے عالوہ کوئی چارہ نہ تھا‪ ،‬سو انھوں‬
‫نے تسلیم کر لیں اور واپس بمبئی جا کر سیدی یاقوت کو اورنگ زیب کا خط دیا‪ ،‬تب جا کر اس نے‬
‫محاصرہ ختم کیا اور قلعے میں بند انگریزوں کی ‪ 14‬مہینوں بعد گلوخالصی ہوئی۔‬
‫ہیملٹن نے لکھا ہے کہ جنگ سے قبل بمبئی کی کل آبادی ‪ 700‬سے ‪ 800‬کے درمیان تھی‪ ،‬لیکن‬
‫جنگ کے بعد '‪ 60‬سے زیادہ لوگ نہیں بچے تھے۔ بقیہ تلوار اور طاعون کی نذر ہو گئے۔'‬
‫داغ مٹانے کی کوشش‬
‫آنے والے برسوں میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہر ممکن کوشش کی کہ اس خجالت آمیز جنگ کے‬
‫واقعات کو انگلستان کے عوام تک نہ پہنچنے دیا جائے۔ چنانچہ کمپنی کے پادری جان اوونگٹن نے‬
‫چھ سال بعد جب اس جنگ کا احوال لکھا تو اس نے تمام تر ملبہ مغلوں کی وعدہ خالفی پر ڈال دیا۔‬
‫اس پر کمپنی نے اسے ‪ 25‬پاؤنڈ کا انعام بھی دیا جو اس زمانے میں خاصی بڑی رقم تھی۔‬
‫اوونگٹن اپنی کتاب میں جگہ جگہ انگریزوں کی بےجگری کا احوال بیان کرتا ہے جنھوں نے دس‬
‫گنا بڑے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہی نہیں‪ ،‬وہ دعوٰی کرتا ہے کہ اس جنگ میں انگریزوں کو‬
‫نہیں بلکہ سیدی یاقوت کو شکست ہوئی تھی۔ مزید یہ کہ اس نے مغل دربار میں انگریز سفیروں کے‬
‫برتاؤ کا ذکر بھی سرے سے گول کر دیا ہے۔‬
‫ہیملٹن نے کتاب تو لکھی لیکن اسے شائع ہوتے ہوئے ‪ 40‬برس بیت گئے۔ اس دوران پلوں کے نیچے‬
‫سے اس قدر پانی بہہ چکا تھا کہ اسے کچھ زیادہ توجہ نہیں مل سکی۔‬
‫یہاں ایک دلچسپ سوال اٹھتا ہے کہ اگر اورنگ زیب انگریزوں کو معافی نہ دیتے اور انھیں‬
‫ہندوستان سے نکال باہر کرتے تو آج برصغیر کی تاریخ کیا ہوتی؟‬
‫‪،‬تصویر کا ذریعہ‪ROBERT MONTGOMERY MARTIN‬‬
‫‪،‬تصویر کا کیپشن‬
‫اور پھر وہ وقت بھی آیا جب ‪ 1857‬میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو‬
‫گرفتار کر لیا‬

You might also like