Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 8

‫ویڈیو‬ ‫سائنس‬ ‫فن فنکار‬ ‫کھیل‬ ‫ورلڈ‬ ‫آس پاس‬ ‫پاکستان‬ ‫صفحۂ اول‬

‫اشتہار‬

‫سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیر اعظم‬


‫حمزہ یوسف کو استعفٰی کیوں دینا پڑا؟‬

‫‪GETTY IMAGES‬‬

‫جیمز کک ‪ ،‬کیلم واٹسن‬


‫بی بی سی نیوز‬
‫ایک گھنٹہ قبل‬

‫سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما حمزہ یوسف وزیِر اعظم بننے کے لگ بھگ ایک برس بعد عہدے سے مستعفی ہو گئے‬
‫ہیں۔‬

‫حمزہ یوسف نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے باہر ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج وہ اپنے‬
‫استعفے کا اعالن وہیں سے کر رہے ہیں جہاں سے انھیں سکاٹش گرینز کے ساتھ اتحاد کے خاتمے کا اعالن کیا تھا۔‬

‫انھوں نے کہا کہ ان کے نزدیک یہ فیصلہ جماعت اور ملک کے لیے بہتر تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اس معاہدے کے‬
‫خاتمے سے میں گرینز پارٹی کے رہنماؤں کو پہنچنے والی تکلیف اور غصے کو پہلے سے بھانپنے میں ناکام رہا۔‘‬

‫انھوں نے کہا کہ یہ ممکن تھا کہ اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے سمجھوتا کر لیتے لیکن وہ اقتدار میں رہنے کے لیے‬
‫اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اس لیے انھوں نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‬

‫خیال رہے کہ حمزہ یوسف کو اس وقت مشکالت کا سامنا کرنا پڑا تھا جب گذشتہ ہفتے انھوں نے سکاٹش نیشنل‬
‫پارٹی (ایس این پی) اور سکاٹش گرینز کے حکومتی اتحاد کا خاتمہ کر دیا تھا۔‬

‫حمزہ یوسف کو اس وقت حکومت میں اپنے سابق شراکت داروں کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا‬
‫جب انھوں نے سکاٹش گرینز کے ساتھ ’بوٹ ہاؤس ایگریمنٹ‘ کو اچانک ختم کر دیا۔‬

‫انھیں عدم اعتماد کی دو تحاریک کا سامنا تھا ایک تحریک سکاٹش کنزرویٹو کی طرف سے بطور وزیِِر اعظم کے طور‬
‫ان کے خالف پیش کی گئی تھی جبکہ سکاٹش لیبر کی جانب سے سے پیش کی گئی تحریک کی کامیابی کے نتیجے میں‬
‫ان کی پوری حکومت کو مستعفی ہونا پڑ سکتا تھا۔‬

‫حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ میرے لیے اس ملک کا وزیِر اعظم بننا کتنے فخر کی بات‬
‫تھی جس سے میں بہت محبت کرتا ہوں‪ ،‬اسی ملک میں اپنے بچوں کی پرورش کر رہا ہوں اور یہی وہ ملک ہے جسے‬
‫میں اپنا گھر کہوں گا۔‘‬
‫انھوں نے کہا کہ بطور نوجوان انھوں نے کبھی بھی اپنے ملک کی قیادت کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ جو لوگ‬
‫میری طرح دکھتے تھے وہ سیاسی عہدوں پر نہیں تھے۔‬

‫‪GETTY IMAGES‬‬

‫سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیر اعظم حمزہ یوسف‬


‫کون ہیں؟‬
‫مارچ ‪ 2023‬میں سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کو فرسٹ منسٹر منتخب کیا تھا۔ ‪37‬‬
‫سالہ حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے مسلم سربراہ ہیں۔‬

‫سکاٹ نیشنل پارٹی (ایس این پی) سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف کو اپنی جماعت کے عالوہ سکاٹش گرینز پارٹی‬
‫کے ارکان کی بھی حمایت حاصل ہوئی۔‬

‫وہ برطانیہ کی بڑی سیاسی جماعت کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان ہیں۔ اس سے قبل سعیدہ وارثی ‪ 2010‬سے‬
‫‪ 2012‬تک کنزرویٹو پارٹی کی شریک چیئر پرسن رہ چکی ہیں۔‬
‫حمزہ یوسف کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر میاں چنوں سے ہے‪ ،‬جو ‪ 1960‬کی دہائی میں اپنے خاندان کے ساتھ‬
‫سکاٹ لینڈ نقل مکانی کر گئے تھے جبکہ ان کی والدہ کینیا میں ایک جنوبی ایشیائی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔‬

‫حمزہ یوسف اکثر اپنے ساتھ ہونے والے نسل پرستانہ سلوک کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں۔‬

‫حمزہ یوسف پہلی بار ‪ 2011‬میں ‪ 26‬سال کی عمر میں گالسگو سے سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بنے تھے۔ وہ سکاٹش‬
‫کابینہ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر انصاف بھی رہ چکے ہیں۔‬

‫‪PA MEDIA‬‬

‫برطانیہ کی کسی بڑی جماعت کے پہلے مسلمان سربراہ‬


‫حمزہ یوسف کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد رہنما ہیں۔‬

‫حمزہ یوسف نے گالسگو کے ہچیسنز گرامر پرائیویٹ سکول میں تعلیم حاصل کی‪ ،‬جہاں وہ سکاٹش لیبر رہنما انس‬
‫سرور سے دو سال پیچھے تھے۔‬

‫گالسگو یونیورسٹی میں سیاست کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک کال سینٹر میں مختصر طور پر کام کیا‪ ،‬جس‬
‫کے بعد انھوں نے سکاٹش نیشنل پارٹی کے رکن پارلیمان ایم ایس پی بشیر احمد کے پارلیمانی اسسٹنٹ اور بعد میں‬
‫وہ ایلکس سالمنڈ کے معاون بنے۔‬
‫حمزہ یوسف کو ‪ 2011‬میں گالسگو ریجن کے لیے سکاٹش ممبر پارلیمان کے طور پر منتخب کیا گیا تھا‪ ،‬جس کے‬
‫صرف ایک سال بعد انھیں یورپ اور بین االقوامی ترقی کے وزیر کے عہدے پر ترقی دی تھی۔‬

‫وہ ‪ 2016‬میں وزیر ٹرانسپورٹ بن گئے‪ ،‬اس جیت کے بعد وہ سکاٹش پارلیمنٹ میں حلقے کی نشست جیتنے والے‬
‫پہلے اقلیتی امیدوار بن گئے۔‬

‫ٹرانسپورٹ کا محکمہ سنبھالنے کے چھ ماہ بعد‪ ،‬حمزہ یوسف کو اس وقت تین سو پاؤنڈ جرمانے اور الئسنس پر‬
‫چھ پنالٹی پوائنٹس دیے جانے کی شرمندگی اٹھانا پڑی جب پولیس نے مناسب انشورنس کے بغیر انھیں اپنے دوست‬
‫کی گاڑی چالتے ہوئے روک لیا۔‬

‫حمزہ یوسف کو ‪ 2018‬میں دوبارہ ترقی دی گئی جب سٹرجن نے اپنی کابینہ کی ٹیم میں ردوبدل کے ایک حصے کے‬
‫طور پر انھیں نیا وزیر انصاف نامزد کیا لیکن ان کا نفرت پر مبنی جرائم کے خالف بل اس خدشے کے باعث تنازعات‬
‫میں گھرا رہا کہ اس سے آزادی اظہار پر اثر پڑ سکتا ہے۔‬

‫ناقدین کا کہنا تھا کہ اس قانون کے نتیجے میں الئبریریوں اور کتابوں کی دکانوں پر ان کے شیلف پر متناز ع کتابیں‬
‫رکھنے پر مقدمہ چالیا جا سکتا ہے‪ ،‬نئے قانون کے ساتھ لوگوں کو ان کے اپنے گھر میں نجی گفتگو کے لیے مجرم قرار‬
‫دینے کا بھی امکان ہے۔‬

‫یہ بل باآلخر مارچ ‪ 2021‬میں متعدد تبدیلیوں کے بعد منظور کیا گیا تھا لیکن ابھی تک قانون نہیں بن سکا۔‬

‫مئی ‪ 2021‬میں سیکرٹری صحت بننے کے تین ہفتے بعد حمزہ یوسف نے اپنے اس بیان کی وجہ سے معافی مانگی‬
‫جس میں انھوں نے دعو ٰی کیا تھا کہ ‪ 10‬بچوں کو ’کووڈ کی وجہ سے‘ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔‬

‫متعلقہ عنوانات‬

‫برطانیہ‬ ‫سیاست‬

‫اسی بارے میں‬

‫حمزہ یوسف‪ :‬سکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد سربراہ‬
‫سکاٹش وزیراعظم حمزہ‬ ‫سکاٹ لینڈ کے پہلے‬
‫یوسف کے سسر اور‬ ‫مسلم سربراہ پاکستانی‬
‫ساس جو ’اسرائیلی‬ ‫نژاد حمزہ یوسف کون‬
‫بمباری سے بچنے کی‬ ‫ہیں؟‬
‫کوشش کر رہے ہیں‘‬ ‫‪ 28‬مار چ ‪2023‬‬
‫‪ 25‬اکتوبر ‪2023‬‬

‫اہم خبریں‬

‫اپنے ہی ملک میں نظروں سے‬ ‫جب قاہرہ میں پولیس نے ایک‬ ‫سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد‬
‫اوجھل‪ :‬مودی کے انڈیا میں‬ ‫کشتی پر چھاپہ مارا‪’ :‬یہ ‪52‬‬ ‫وزیر اعظم حمزہ یوسف کو‬
‫مسلمان ہونا کیسا ہے؟‬ ‫مرد آپس میں شادی اور‬ ‫استعفٰی کیوں دینا پڑا؟‬
‫‪ 4‬گھنٹے قبل‬ ‫شیطان کی پوجا کرتے ہیں‘‬ ‫ایک گھنٹہ قبل‬
‫‪ 57‬منٹ قبل‬

‫فیچر اور تجزیے‬

‫شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے نائب‬ ‫وہ ملک جہاں ’برف‘ روٹی سے بھی مہنگی ہے‬
‫وزیِر اعظم کا ’نمائشی عہدہ‘ کیوں دیا؟‬
‫‪ 7‬گھنٹے قبل‬
‫‪ 28‬اپريل ‪2024‬‬
‫منور ظریف‪ :‬مزاحیہ اداکاری کے ’غالب‘ جنھیں پانچ‬ ‫چھور کینٹ میں ‪ 13‬سالہ لڑکے کا قتل‪ :‬پاکستانی‬
‫دہائیوں بعد بھی لوگ نہیں بھولے‬ ‫فوج کے اردلی کے خالف مقدمہ درج‪’ ،‬ملزم فوج کی‬
‫تحویل میں‘‬
‫‪ 5‬گھنٹے قبل‬
‫‪ 28‬اپريل ‪2024‬‬

‫سب سے زیادہ پڑھی جانے والی‬

‫ٹائیٹینک‪ :‬اس خوفناک رات مسافر‬


‫کی ’فریز ہونے والی‘ سونے کی پاکٹ‬ ‫‪6‬‬ ‫جب قاہرہ میں پولیس نے ایک کشتی پر‬
‫چھاپہ مارا‪’ :‬یہ ‪ 52‬مرد آپس میں‬ ‫‪1‬‬
‫واچ نو الکھ پاؤنڈ میں نیالم‬ ‫شادی اور شیطان کی پوجا کرتے ہیں‘‬

‫ٹک ٹاک پر پابندی لگی تو ان کا کیا ہو‬


‫گا جن کی یہ آواز بنی؟‬ ‫‪7‬‬ ‫سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیر‬
‫اعظم حمزہ یوسف کو استعفٰی کیوں‬ ‫‪2‬‬
‫دینا پڑا؟‬

‫ایران اور اسرائیل کے میزائل حملوں‬


‫نے مشرق وسطٰی کی صورتحال کو‬ ‫‪8‬‬ ‫ایم کیو ایم رہنما جن کے قتل کے لیے‬
‫آٹھ الکھ کی سپاری دی گئی‬ ‫‪3‬‬
‫کس طرح تبدیل کیا ہے؟‬

‫گھریلو صارفین کے سولر پینل لگانے‬


‫سے عام عوام پر مہنگی بجلی کا‬ ‫‪9‬‬ ‫اپنے ہی ملک میں نظروں سے اوجھل‪:‬‬
‫مودی کے انڈیا میں مسلمان ہونا کیسا‬ ‫‪4‬‬
‫بوجھ کیسے پڑ رہا ہے؟‬ ‫ہے؟‬
‫شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو‬
‫پاکستان کے نائب وزیِر اعظم کا‬ ‫‪10‬‬ ‫وہ ملک جہاں ’برف‘ روٹی سے بھی‬
‫مہنگی ہے‬ ‫‪5‬‬
‫’نمائشی عہدہ‘ کیوں دیا؟‬

‫جانیے کہ آپ بی بی سی پر کیوں اعتماد کر سکتے ہیں‬

‫بی بی سی سے رابطہ کریں‬ ‫پرائیویسی پالیسی‬ ‫استعمال کے ضوابط‬

‫‪Do not share or sell my info‬‬ ‫کوکیز‬ ‫بی بی سی کے بارے میں‬

‫© ‪ 2024‬بی بی سی‪ .‬بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں بیرونی لنکس کے بارے میں ہماری پالیسی‪.‬‬

You might also like