Dama Ka Ilaj

You might also like

Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 4

3/28/24, 9:24 AM Dama Ka Ilaj

https://www.dawateislami.net/magazine/ur/madani-clinic-ruhani-ilaj/dama-ka-ilaj 1/4
‫‪3/28/24, 9:24 AM‬‬ ‫‪Dama Ka Ilaj‬‬

‫َدمہ(‪ )Asthma‬کیا ہے؟سانس کی نالیوں میں خرابی یا پھیپھڑوں کی نالیوں کے تنگ ہونے کے سبب سانس لینے میں تکلیف‬
‫کے مرض کو َدمہ کہاجاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ‪ 23‬کروڑ سے زائد افراد اس کے مریض ہیں۔‪ 50‬فیصد‬
‫افراد ‪ 10‬سال کی عمر سے قبل ہی اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے روزانہ تقریبًا ایک ہزار افراد موت کا شکار ہوجاتے‬
‫ہیں۔ َدمہ کی ‪ 5‬عالمات‪ :‬دمہ کی عالمات (‪ )Symptoms‬کسی بھی عمر میں ظاہر ہوسکتی ہیں مگر زیادہ تر بچپن میں ہی ظاہر‬
‫ہوجاتی ہیں۔اس کی عمومی عالمات میں سے چند یہ ہیں‪)1( :‬سانس کا ُپھولنا (‪)2‬سانس کی نالیوں میں انفیکشن ہونا (‪)3‬سانس لیتے‬
‫وقت سیٹی کی آواز پیدا ہونا (‪)4‬دودھ پیتے بّچ وں میں اس کی عالمت دودھ پینے کے دوران بے چینی یا (‪)5‬دودھ پینے میں تکلیف‬
‫ہونا۔ َدمہ کی چند وجوہات‪ :‬جن ُو ُج وہات و َاسباب (‪ )Causes‬کی ِبنا پر دمہ کی بیماری الحق ہوسکتی ہے ان کو دمہ کے ُم حِّر کات‬
‫کہا جاتاہے۔ان میں سے چند یہ ہیں‪)1( :‬ٹھنڈلگنا (‪)2‬نزلہ و زکام ہونا (‪)3‬دھواں‪،‬مٹی‪،‬گرد و غبار اور َہوا کی‬
‫آلودگی (‪)4( )Pollution‬کھانسی ہونا (‪)5‬الرجی ہونا (‪)6‬سگریٹ پینا (‪ )Smoking‬یا پینے والوں (‪ )Smokers‬کے پاس بیٹھنا (‪)7‬کبھی‬
‫خاص قسم کی َاْدِو یات (‪ )Medicines‬کے استعمال کی وجہ سے َدمہ ہوجاتا ہے۔ دمہ کے مریض کے لئےاحتیاطی تدابیر‪َ :‬دمہ‬
‫کے مریض سے پہلے یہ معلوم کریں کہ اسے دورہ کب پڑتا ہے؟ ہر اعتبار سے اس کا خیال رکھیں‪ ،‬اس کے لئے َج لد‬
‫ہضم (‪ )Digest‬ہونے والی غذا کا اہتمام کریں‪ ،‬طبیعت کے موافق کچھ دیر کےلئے صاف ستھری َہوا میں بٹھائیں‪ ،‬رات کا‬
‫کھانا (‪َ )Dinner‬ج لدی کھالدیں‪،‬زیادہ سونا بھی َدمہ کے مریض کےلئےنقصان دہ ہے اس لئے زیادہ سونے سے مریض کو‬
‫روکیں۔ سردی اور َدمہ کا مریض‪ :‬سردیوں(‪ )Winter‬میں دمہ شّدت اختیار کرتا ہے اور مریض کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا‬
‫ہے۔اس لئے سب ہی اورِبالخصوص َدمہ کا مریض سردی سے حفاظت کے لئے سوئٹر‪،‬جیکٹ اورگرم چادر وغیرہ کا استعمال کریں ۔‬
‫اسی طرح رات سوتے وقت گرم ِلحاف وغیرہ کا ِاْہتمام کریں۔ ِبال ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر بَامِر مجبوری جانا پڑے تو‬
‫منہ اور ناک رومال سے ڈھانپ لیں تاکہ ٹھنڈی ہوا وغیرہ سے حفاظت ہو۔ عالج اور احتیاط دونوں ضروری ہیں‪ :‬مرض سے‬
‫چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عالج اور احتیاط بہت ہی ضروی ہے۔ خاص کر لمبے عرصے تک رہنے والی بیماریوں میں زیادہ‬
‫احتیاط چاہئے۔ جن اشیاء کا استعمال کسی مرض میں نقصان دہ ہو تو ان سے پرہیزکرنا چاہئے۔ َدمہ میں بھی عالج کے ساتھ احتیاط‬
‫الزمی ہے۔ دمہ کے مریض کو چاہئے کہ اپنے روز َم ّر ہ کے معموالت تبدیل کرے‪ ،‬کسی قسم کے نشے کا عادی ہو تو ُاسے چھوڑ‬
‫دے‪ ،‬دھول‪ ،‬مٹی‪ ،‬فضائی ٓالودگی‪ ،‬سگریٹ وغیرہ کے دھوئیں سے بچے۔ چھوٹی بیماری سے بھی بچئے‪ :‬کبھی ہم چھوٹی بیماری‬
‫کو معمولی سمجھ کر عالج کی طرف دھیان نہیں دیتے‪ ،‬بسا اوقات یہی چھوٹی بیماری آگے جاکر کسی بڑی بیماری کا سبب بن جاتی‬
‫ہے۔اگر کسی کو سانس کا انفیکشن ہوجائے تو اسے معمولی سمجھ کر دمہ کا انتظار نہ کریں کیونکہ وقت پر عالج نہ کروانے سے‬
‫کافی پریشانیوں کا سامنا پڑ سکتاہے۔دوا کا استعمال‪:‬اگر ڈاکٹر کی طرف سے لمبے عرصے تک دوا کے استعمال کے لئے کہا‬
‫جائے ہو تو اس میں کمی بیشی نہیں کرنی چاہئے بلکہ مکّم ل وقت تک ہی استعمال کرنی چاہئے۔ غذا اور پرہیز‪ :‬دمہ کا مریض ہر‬
‫طرح کی اّچ ھی اور بہتر خوراک کا استعمال کرسکتا ہے البّتہ ایسی خوراک سے ِاجتناب کرنا چاہئے جس سے َدمہ شّدت اختیار کرتا‬
‫ہو اور مریض نے خود بھی اس کا ُم شاَہدہ کیا ہو۔مونگ‪َ ،‬ارَہرکی دال‪ ،‬انڈا‪ ،‬چوزے‪ ،‬چنے‪،‬بکری کے شوربے‪ ،‬چقندر‪ ،‬کدو‪ُ ،‬ترئی‪،‬‬
‫بتھوے کا ساگ‪ ،‬انگور‪ ،‬نارنگی‪ ،‬لیموں‪ ،‬تیل‪ ،‬چاول‪،‬سرخ مرچ‪ ،‬دہی‪ ،‬ٹھنڈے پانی اور بلغم پیدا کرنے والی ِغ ذا کےاستعمال سے‬
‫بچیں۔ انار‪ُ ،‬چ ھوہارا‪ ،‬کھیرا‪ ،‬اسپغول‪ ،‬پودینہ‪ ،‬بغیر دودھ اور چینی کے گرم کافی‪ ،‬سردیوں میں ُگڑ اور ِس ِیاہ ِتل کے لّڈو استعمال‬
‫کریں۔‬
‫دمہ کے گھریلو عالج‪ )1( :‬جب کسی کو دمہ الحق ہونے کا اندیشہ ہو تو اسے روکنے کےلئے گرم پانی‪،‬چائے‪ُ ،‬گِل َبَنْفَشہ کی‬
‫چائے استعمال کرے۔ُگِل بنفشہ کی چائے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ‪12‬گرام ُگِل بنفشہ کو پانی میں جوش دیں پھر اس میں ‪ 25‬گرام‬
‫ِم ْص ری مالکر پئیں (‪ )2‬اگر کسی کو کھانے کےبعد دورہ پڑتا ہو تو گرم اور نمک والے پانی سے ُالٹی کرنے کی کوشش کرے کہ‬
‫اس سے اکثر دورہ نہیں ہوتا (‪ )3‬اگر کسی کو شدید قبض کی وجہ سے دمہ کا دورہ پڑتاہو توقبض کا عالج کرائے۔ (‪)4‬دمہ کا حملہ‬
‫ہونے کی صورت میں َہلدی اور سوکھی ادرک کا تھوڑا سا چورن شہد کے ساتھ لے لیجئے (‪)5‬ایک پکا ہوا کیال آگ کی لو پر َگرم‬
‫]‪[1‬لی ِم رچ ِچ ھڑک کر کھا لیجئے (‪)6‬دوچمچ َاْدَر ک کا رس شہد کے ساتھ اسِتعمال کیجئے۔ ِاْن َشٓاَء‬ ‫کیجئے پھر ِچ ھیل کر ِپسی ہوئی کا‬
‫ہللا دمہ میں راحت مل جائے گی۔( (‪)7‬روزانہ تین یا پانچ کھجوریں کھا کر اوپر سے رم پانی پی لیجئے ِا َشٓاَء ہللا بلغم پتال ہو کر‬
‫ْن‬ ‫َگ‬ ‫)‬

‫اسِتعمال کرنے سے ِاْن َشٓاَء‬ ‫نکل جائے گا اور دمہ میں آرام ملےگا (‪)8‬تین ُخ شک ِانجیر دودھ میں َپکا کر روزانہ صبح اور رات کو]‪[2‬‬
‫ہللا بلغم اور دمہ سے َنجات ملےگی (‪)9‬روزانہ گاجر کا رس پینے سے ِاْن َشٓاَء ہللا دمہ میں آرام ملےگا۔( (‪ 100)10‬گرام ادرک کا‬
‫)‬

‫پانی‪ 50،‬گرام لہسن کا پانی‪100 ،‬گرام خالص شہد‪ 30 ،‬گرام ست ُم ْلَہٹی‪ 30،‬گرام سہاگہ بریاں اور ‪30‬گرام مگاں (فلفل دراز)۔ اس کے‬
‫بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ادرک کے پانی میں ست ُم ْلَہٹی حل کرلیں‪ ،‬پھر لہسن کا پانی اور شہد ڈال کر پکائیں‪ ،‬جب شہد کی‬
‫طرح گاڑھا ہوجائے تو آگ سے ُاتار دیں‪ ،‬پھر باریک کئے ہوئےمگاں‪ ،‬سہاگہ اس میں شامل کردیں۔ تین ٹائم چائے کے چھوٹے چمچ‬
‫]‪ [3‬کالی مرچ‪َ10 ،‬عَدد َم غز بادام‪10،‬گرام ُم نّٰقی‬ ‫کی مقدار استعمال کریں۔ِاْن َشٓاَء ہللا فائدہ ہوگا۔(‪)11‬دمہ اور سانس پھولنے پر پانچ َعدد‬
‫)‬ ‫سوتے وقت کھایئے‪ ،‬اس کے بعد پانی نہ پئیں۔ِاْن َشٓا ہللا راحت محسوس کریں گے۔(‬
‫داڑھی کے فوائد‪ :‬داڑھی شریف کےبال‬ ‫َء‬
‫بچاتے‪ِ ،‬ج لد کے کینسر سے ‪ 90‬سے ‪ 95‬فیصد تک َتَح ُّفظ فراہم کرتے اور دمہ کے جراثیم سے‬ ‫ِج لدکو سورج کی شعاعوں سے ]‪[4‬‬
‫)‬ ‫پھیپھڑوں کی حفاظت کرتے ہیں۔(‬
‫دمہ کا روحانی عالج‪ :‬درج ذیل شعر کے حروف دمہ کے مریض کو سیب پرلکھ کر کھالئیں‬
‫یا شیشے کے برتن پر لکھ کر پانی سے دھوکر پالئیں ِاْن َشٓاَء ہللا چند دنوں میں صحیح ہوجائےگا۔ َلْو اَل اْلَھ وٰی َلْم ُتِر ْق َدْم ًعا َعٰل ی‬
‫‪https://www.dawateislami.net/magazine/ur/madani-clinic-ruhani-ilaj/dama-ka-ilaj‬‬ ‫‪2/4‬‬
‫‪3/28/24, 9:24 AM‬‬ ‫‪Dama Ka Ilaj‬‬

‫َطَلل‪َ:‬و َال َاِر ْقَت ِلِذ ْک ِر اْلَباِن َو اْلَعَلِم لکھنے کا طریقہ‪[5]:‬تمام حروف اس طرح الگ الگ لکھیں ‪:‬ل و ل ا ا ل ہ و ی ل م ت ر ق د م ع ا ع ل ی‬
‫]‪[6‬ہمیشہ ِاس طرح لکھئے کہ ہر دائرے والے َح ْر ف کی گوالئی کھلی رہے‬‫ط ل ل و ل ا ا ر ق ت ل ذک ر ا ل ب ا ن و ا ل ع ل م۔( ) تعویذ‬
‫‪ ،‬یعنی ِاس طرح ‪ :‬ط‪ ،‬ظ‪ ،‬ہ‪ ،‬ھ‪ ،‬ص‪ ،‬ض‪ ،‬و‪ ،‬م‪ ،‬ف‪ ،‬ق وغیرہ۔( )‬

‫نوٹ‪ :‬ہر دوائی اپنے طبیب (ڈاکٹریا حکیم)کے مشورے سے استعمال کیجئے۔(اس مضمون کی طّبی تفتیش مجلِس طّبی‬
‫عالج (دعوِت اسالمی) کے ڈاکٹر محمد کامران اسٰح ق عّطاری اورحکیم رضوان فردوس عّطاری نے کی ہے۔)‬
‫______________________‬
‫٭…محمد رفیق عطاری مدنی‬

‫٭…ماہنامہ فیضان مدینہ ‪،‬کراچی‬

‫‪https://www.dawateislami.net/magazine/ur/madani-clinic-ruhani-ilaj/dama-ka-ilaj‬‬ ‫‪3/4‬‬
3/28/24, 9:24 AM Dama Ka Ilaj

98‫ ص‬،‫[)گھریلوعالج‬1](

97‫ص‬، ‫[)گھریلوعالج‬2](

55‫ص‬، ‫[)گھریلوعالج‬3](

31‫ ص‬،‫[)َم َدنی ِاْنَعامات‬4](

‫ ماخوًذا‬4،5‫ص‬،‫[)قصیدہ ُبردہ سے روحانی عالج‬5](

https://www.dawateislami.net/magazine/ur/madani-clinic-ruhani-ilaj/dama-ka-ilaj 4/4

You might also like