Download as docx, pdf, or txt
Download as docx, pdf, or txt
You are on page 1of 2

‫’’ سرکہ‘‘ کے باغبانی میں ‪ 10‬فائدے‬

‫‪5 May, 2021‬‬

‫اسپیشل فیچر‬
‫‪FacebookTwitterEmailWhatsAppMore‬‬
‫تحریر ‪ :‬شبانہ سلمان‬

‫سرکہ‘‘ صرف کچن میں ہی اہم نہیں‪ ،‬جہاں اس کی مدد سے بے شمار مزیدار ڈشیں بنائی جا سکتی ہیں‪ ،‬وہیں ''‬
‫ماہرین نباتات نے سرکہ کو باغبانی کی ضرورت بھی قراردیا ہے۔ اس کی مدد سے کچھ اقسام کے کیڑے بھی مارے‬
‫جا سکتے ہیں اور باغبانی کے ٓاالت کی صفائی بھی کی جا سکتی ہے۔یہ جڑی بوٹیوں کا صفایا کرنے میں بھی مفید‬
‫ہے اور کھاد کے طور پر بھی کام ٓا سکتا ہے۔ باغبانی میں سرکہ کے فائدے یہیں ختم نہیں ہوتے ‪ ،‬یہ گرین بیلٹ کو‬
‫سانپوں سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔ تو ٓایئے‪ ،‬ہم ٓاپ کو باغبانی میں سرکہ کے استعمال سے بھی‬
‫ٓاگاہ کرتے ہیں۔‬
‫جڑی بوٹیوں کا خاتمہ‪:‬سرکہ میں پانچ فیصد ایسیٹک ایسڈ ہوتا ہے جو جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے لئے مفید ہے‪،‬‬
‫اسپرے کی بوتل میں سرکہ ڈال کرجڑی بوٹیوں کے قریب جا کر سپرے کیجئے تاکہ سرکہ اس کی جڑوں میں پہنچ‬
‫جائے‪ ،‬یہ کیمیکل جڑی بوٹیوں سے نجات دال دے گا۔ تاہم اس میں پانی مالنے کی چنداں ضرورت نہیں‪ ،‬پانی مالنے‬
‫سے یہ کمزور پڑ جائے گا اور جڑی بوٹیاں بچ نکلیں گی !۔جڑی بوٹیوں کو سرکے میں ڈبونے کی ضرورت‬
‫نہیں ‪،‬بس ذرا سا گیال کر دیجئے ‪ ،‬کام بن جائے گا۔ اگر یہ سرکہ کسی دوسرے پودے میں شامل ہو گیا تو اسے بھی‬
‫نقصان پہنچا سکتا ہے لٰہ ذا صرف نقصان دہ جڑی بوٹیوں کی جڑوں یا ان کے قریب سپرے کرنا مفید ہوگا۔ بارش یا‬
‫ٓاندھی کی صورت میں بھی سپرے ہرگز نہ کیجئے یہ خود بخود دوسرے پودوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔‬
‫سانپوں سے نجات ‪:‬بعض خطرناک جانور سرکہ کی بو سے نفرت کرتے ہیں‪ ،‬جیسا کہ سانپ ۔ استعمال شدہ پرانے‬
‫کپڑوں کے ٹکڑوں کو سرکے میں بھگو کر اپنے الن یا قابل کاشت جگہ کے اطراف میں چار دیواری کے ساتھ ساتھ‬
‫رکھ دیجئے ۔ اس سے سانپوں کے عالوہ خرگوش اور ہرن بھی بھاگ جائیں گے۔ تاہم بارش کے بعد یا جب ٓاپ‬
‫محسوس کریں کہ سرکے کی بو ختم ہو چکی ہے تو ان کپڑوں کو سرکے میں دوبارہ بھگو لیں ۔ جن عالقوں میں‬
‫سانپ زیادہ پائے جاتے ہیں وہاں چار دیواری کے عالوہ سانپ کے ممکنہ بلوں کے قریب بھی سرکہ میں ڈبو کر‬
‫کپڑے رکھنے سے ٓاپ کسی حد تک محفوظ ہو جائیں گے ۔‬
‫بھی باغبانوں کو کافی تنگ کرتے ہیں‪ ،‬یہ دھیرے)‪ (Snails‬اور گھونگھے )‪ ( Slug‬گھونگھوں سے نجات‪ :‬سلگ‬
‫دھیرے پودوں کو چاٹ جاتے ہیں‪ ،‬ان پر ذرا سا سرکہ چھڑکیے ‪ ،‬وہ گھل کر مائع بن جائیں گے۔ویسے ان کے لئے‬
‫نمک بھی کافی ہے ۔ہم بچپن میں اپنے سائنسی تجربات کے وقت ان پر نمک چھڑک کر صفایا کردیتے تھے ‪ ،‬یہ اچھا‬
‫شغل ہوا کرتا تھا۔ سرکہ کی بو سے کئی دوسرے کیڑے مکوڑے بھی دور بھاگتے ہیں۔‬
‫‪:‬جلدی پودے نکلنے میں مدد‬
‫بیجوں کو بوائی سے پہلے سرکہ میں بھگو لیجئے‪'' ،‬جرمی نیشن ‘‘میں مدد ملے گی اورفصل اچھی ہو گی۔ کسی‬
‫پیالے یا برتن میں بیج ڈال کر اتنا پانی ڈالیے کہ بیج اس میں تقریبََاڈوب جائیں‪،‬اب ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈال کر ‪8‬‬
‫سے ‪12‬گھنٹے کے لئے اس محلول کو رکھ دیجئے۔ یاد رہے کہ بیج کسی بھی صورت میں اس محلول میں ‪24‬گھنٹے‬
‫سے زیادہ دیر کے لئے ہرگز نہ رکھے جائیں۔ اس عمل سے بیج کا بیرونی حصہ نرم ہونے سے نشوو نما میں تیزی‬
‫ٓائے جائے گی۔‬
‫باغبانی کے ٓاالت کی صفائی ‪:‬سرکہ کی مدد سے ٓاپ باغ میں استعمال ہونے والے لوہے کے ٓاالت کی زنگ بھی اتار‬
‫سکتے ہیں۔ نمی سے ٓاالت جلد ہی زنگ ٓالود ہو جاتے ہیں۔ صفائی کے لئے ان پر سرکہ کا اسپرے کرنے کے بعد‬
‫پانی سے صاف کر لیجئے ۔زیادہ گندہ ہونے کی صورت میں ٓادھا پانی اور ٓادھا سرکہ مال کر سپرے کرنے کے بعد‬
‫رات بھر پڑا رہنے دیجئے۔صبح کو کسی چیز سے رگڑنے کے بعد صابن سے دھو لیجئے ‪ ،‬صاف ہوجائے گا۔‬
‫پودوں کی حفاظت‪ :‬ہم سمجھتے ہیں کہ مائوتھ واش کی مدد سے بھی پھولوں کے پودوں کی زندگی بڑھائی جا سکتی‬
‫ہے لیکن سرکہ بھی پھولوں کو غذائی اجزا مہیا کر سکتا ہے ‪،‬یعنی اسے کھاد کے بطور پر بھی استعمال کیاجا سکتا‬
‫)‪‘‘ (Hollies‬ہولی'' ‪ (Hydraneas) ،‬ہے ۔ ایک گیلن پانی میں ایک کپ سرکہ مال لیجئے‪ ،‬یہ چنبیلی ‪،‬گل ادریسی‬
‫جیسے پھولوں کے پودوں کے لئے بہترین کھاد بن جائے گا۔ )‪ ‘‘(Rhododendron‬اور ''روڈوڈنڈون‬
‫مٹی میں الکالئن کی مقدارمعلوم کیجئے‪ٓ:‬اپ سرکے کی مدد سے مٹی میں الکالئن (قلمی صفت )کی مقدار کا پتہ چال‬
‫سکتے ہیں۔ کئی جگہوں سے مٹھی بھر مٹی نکال لیجئے ‪ ،‬اس کے بعد ایک کپ پانی اور ٓادھا کپ سرکہ ڈال دیجئے۔‬
‫ویلیو ہو گی۔ کھانے کا سوڈا پانی میں مال کر بھی یہی)‪ (pH‬بنیں گے اتنی ہی زیادہ پی ایچ )‪ (fizz‬جتنے زیادہ جھاگ‬
‫ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔‬
‫مال کر فنگس زدہ )‪ (Apple cider‬فنگس کا خاتمہ ‪:‬ایک گیلن پانی میں تین کھانے کے چمچ سیب کے رس کا سرکہ‬
‫پودوں یا پتوں پر سپرے کیجئے‪،‬یہ کئی اقسام کی فنگس کو ختم کرنے کی صالحیت کا حامل ہے۔‬
‫اینٹو ں کی صفائی‪ :‬اینٹوں پر وقت کے ساتھ ساتھ چونا نمودار ہو جاتا ہے‪ ،‬یہ بہت ہی برا لگتا ہے ‪ ،‬مکان سو بر س‬
‫اور ایک گیلن پانی کا محلول )‪ ( Distilled white Vinegar‬پرانا لگتا ہے‪ ،‬سرکہ اس کا بھی عالج ہے۔ ایک کپ‬
‫تیار کیجئے‪ ،‬اگر کم یا زیادہ مقدار درکار ہو تو سرکہ اور پانی کا تناسب یہی رکھیے‪ ،‬اینٹوں پر اس محلول کا‬
‫چھڑکائو کرنے کے بعد برش سے صاف کر لیجئے‪ ،‬کیلشیم اور چونا غائب ہو جائے گا۔‬
‫پرندوں کے برتن کی صفائی‪ :‬لوگ اکثر پرندوں کے لئے برتنوں میں پانی رکھ دیتے ہیں جن پر کچھ ہی دنوں میں‬
‫کائی جم جاتی ہے ان کی صفائی بھی ‪9‬حصے پانی میں ایک حصہ سرکہ مال کر کی جا سکتی ہے۔ اس سے پانی‬
‫پینے والے پرندوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی انہیں بھی تو صاف ستھری چیزیں اچھی لگتی ہیں ۔‬

You might also like