Download as pdf or txt
Download as pdf or txt
You are on page 1of 2

‫‪Theme: Social Justice‬‬

‫اُردو تقریری مقابلہ (‪ ۲‬فروری ‪)۲۰۲۴‬‬


‫موضوع‪ :‬نسلی امتیاز اور سماجی انصاف‬

‫جماعت‪ :‬ہفتم‬
‫محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو السالم ُعلیکم!‬
‫مجھے آج جس موضوع پہ لب ُکشائی کا موقع مال وہ ہے" نسلی امتیاز اور‬
‫سماجی انصاف۔‬
‫اسالم میں رنگ و نسل ‪ ،‬قوم و قبیلہ‪،‬ذات پات‪،‬دولت و ثروت‪،‬اختیار و اقتدار یا‬
‫غریب و امیر کا کوئی امتیاز بھی روانہیں رکھا گیا۔خطبہ حجتہ الوداع معاشرے‬
‫ٓاپ نے فرمایا کہ کسی عربی‬ ‫میں برابری کو فروغ دینے کا بہترین نمونہ ہے۔ ؐ‬
‫کو عجمی اور عجمی کو عربی پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے‪،‬گورے کو کالے‬
‫تقوی اور پرہیزگاری‬
‫ٰ‬ ‫اور کالے کو گورے پر کوئی فوقیت نہیں دی گئی بلکہ‬
‫امتیازی صفت ہے۔ رنگ‪،‬نسل‪،‬قبیلہ پہچان کے لیے ہے نہ کہ امتیاز کے لیے۔‬
‫میں یہاں ایک شعر سے اپنی تقریر کے عنوان پر روشنی ڈالوں گا‪/‬گی۔‬
‫اپنی ملت پہ قیاس اقوام مغرب سے نہ کر‬
‫خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی‬
‫ہللا ربالعزت کا ارشاد ہے کہ‪:‬‬
‫"اے لوگو!ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیاہے اور تم کو‬
‫مختلف شاخوں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو اور‬
‫ہللا کے نزدیک زیادہ متقی ہی عزت واال ہے"۔‬
‫بال امتیاز عدل و انصاف کا قیام اسالمی معاشرےکا ایک اہم اور بنیادی ستون ہے۔‬
‫بالشبہ عدل و انصاف ہی کی وجہ سے حق دار کو حق ملتا ہے اور مجرم کو‬
‫سزا۔‬
‫طرہ امتیاز رہا کہ اس کا معاشرہ رواداری‪،،‬اخوت‪،‬مساوات اور‬‫اسالم کا یہ ٗ‬
‫سماجی انساف کا گہوارہ رہا ہے۔ اسی لیے پاکستان میں ایسا کوئی قانون یا رواج‬
‫فروغ نہیں پا سکتا جو کہ سماجی انصاف کے منافی ہو یا نسلی امتیاز کو فروغ‬
‫دیتا ہو۔‬
‫سماجی انصاف اور نسلی امتیاز کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے کیونکہ‬
‫جب لوگوں کو معاشرے میں یکساں ترقی کے مواقع نہیں ملتے تو بہت سے‬
‫مسائل جنم لیتے ہیں جو کہ معاشرے میں غربت‪،‬بد عنوانی اور جرائم میں‬
‫اضافے کا سبب بنتے ہیں اور لوگ جنگ و جدل کی طرف مائل ہوتے ہیں۔کسی‬
‫بھی معاشرے کی درست تشکیل کے لیے سماجی انصاف بنیادی حیثیت رکھتا‬
‫ہے۔‬
‫ہمیں اپنی اس دنیا کو امن وآشتی کا گہوارا بنانے کے لیے نسلی امتیاز کو ختم‬
‫کرنا ہو گا اور وہ اس صورت میں ممکن ہے کہ جب ہم خطبہ حجتہ الوداع کو‬
‫آئین و قانون کا حصہ بنائیں۔‬
‫شکریہ‬

‫‪NOTE: This is only the supportive material for the students.‬‬


‫‪Students can edit the material accordingly.‬‬

You might also like